امریکا نے 172 تارکین وطن کو خصوصی طیارے سے واپس بھیج دیا
- 06 دسمبر, 2025
- ویب ڈیسک
- امریکہ, ایڈیٹرچوائس, تازہ ترین, دنیا
امریکا سے بے دخل کیے گئے 172 غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والا طیارہ وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس پہنچ گیا۔
یہ پرواز ایسے وقت میں پہنچی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا کی ایئر سپیس بند قرار دینے کا اعلان کر چکے تھے، اس کے باوجود وینزویلا نے ڈی پورٹیشن پروازوں کی دوبارہ اجازت دے دی۔
یہ طیارہ امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فینکس سے روانہ ہوا تھا، یہ رواں ہفتے امریکا سے وینزویلا پہنچنے والی دوسری ڈی پورٹیشن پرواز ہے۔
اس پیش رفت کے دوران ہی کیریبین کے سمندری علاقوں میں امریکی فوجی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وینزویلا کے بائیں بازو کے صدر نکولس مدورو پر منشیات اسمگلنگ سے مبینہ روابط کے الزامات عائد کرتے ہوئے لاطینی امریکا میں فوجی قوت تعینات کی گئی ہے، جس میں دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز بھی شامل ہے۔
امریکی افواج نے حالیہ مہینوں میں کیریبین اور بحرالکاہل میں 20 سے زائد حملے کیے ہیں، جن میں کم از کم 87 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے، تاہم ان کارروائیوں کو منشیات اسمگلنگ سے جوڑنے کے شواہد فراہم نہیں کیے گئے۔
صدر نکولس مدورو نے ان امریکی اقدامات کو اپنی حکومت کا تختہ الٹنے اور وینزویلا کے تیل کے بڑے ذخائر پر قبضے کی کوشش قرار دیا ہے۔
وینزویلا حکام کے مطابق کاراکاس پہنچنے والی اس پرواز میں 5 بچے، 26 خواتین اور 141 مرد شامل تھے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ’’وطن واپسی‘‘ پروگرام کے تحت 18 ہزار 260 وینزویلان شہری واپس لائے جا چکے ہیں، جن میں سے 14 ہزار سے زائد امریکا سے واپس بھیجے گئے۔
متعلقہ پوسٹس
کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- 07 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی، وفاقی وزراء
- 07 اپریل, 2026
حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو معاشی اور توانائی کی صورتحال پر بریفنگ
پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جھکرانی انتقال کر گئے
- 07 اپریل, 2026
نمازِ جنازہ آج شام آبائی شہر جیکب آباد میں ادا کی جائے گی
سولر انقلاب، خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان توانائی بحران سے محفوظ
- 07 اپریل, 2026
پاکستان میں تقریباً 25 فیصد بجلی سولر سے پیدا ہو رہی ہے ، سی این…
کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- 07 اپریل, 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے،…
مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، بجلی کا نظام درہم برہم
- 07 اپریل, 2026
بعض مقامات پر مزید موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے ، محکمہ موسمیات
ایس ای سی پی نے بلوچستان اور پنجاب کیلئے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دیدی
- 07 اپریل, 2026
اصلاحات سے حکومت کے طویل المدتی پنشن واجبات میں کمی آئے گی، جبکہ ملازمین کو…
ڈرامے کی مقبولیت کے بعد رویے بدل گئے، نعیمہ بٹ نے تلخ تجربات بیان کر دیے
- 07 اپریل, 2026
اپنے ساتھی فنکاروں اور پروڈیوسرز سے زیادہ تعاون کی توقع تھی
امریکی حملوں سے پاور پلانٹس بچانے کیلئے ایرانی وزیر کی ہیومن چین بنانے کا اعلان
- 07 اپریل, 2026
امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہ…
جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں ، ایرانی سفیر
- 07 اپریل, 2026
پاکستان کے تعمیری کردار کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو بحال کرنا ہے…
رمشا خان سے شادی کی خبروں پر خوشحال خان کا ردعمل سامنے آ گیا
- 07 اپریل, 2026
ہو گئی کلاؤٹ چیزنگ، اب کام پر واپس آئیں
خلا میں انسانی تاریخ کی سب سے دور پرواز، آرٹیمس II مشن نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
- 07 اپریل, 2026
خلا بازوں نے چاند کی سطح کا قریب سے مشاہدہ کیا، نئی تصاویر لیں اور…
وزیر داخلہ کی پاسپورٹ اور امیگریشن نظام ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت
- 07 اپریل, 2026
عوامی سہولت کو سب سے مقدم رکھا جائے ، محسن نقوی کی ہدایت