سعودی عرب نے فلسطین کیلئے 9 کروڑ ڈالر کی گرانٹ جاری کردی

سعودی عرب نے فلسطین کیلئے 9 کروڑ ڈالر کی گرانٹ جاری کردی

سعودی عرب نے رواں سال کی امدادی گرانٹ کی نئی قسط کے طور پر فلسطین کو 9 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کر دی ہے۔

یہ رقم اردن کے دارالحکومت عمان میں سعودی سفارتخانے میں منعقدہ ایک ملاقات کے دوران فلسطینی وزیرِ منصوبہ بندی و قائم مقام وزیرِ خزانہ اسطفان سلامہ کو دی گئی۔

ملاقات میں سعودی عرب کے اردن میں سفیر اور فلسطین کیلئے غیر مقیم نمائندے شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان آل سعود بھی موجود تھے۔

وزیر اسطفان سلامہ نے سعودی عرب کی مسلسل مالی و سیاسی حمایت کو سراہا اور کہا کہ یہ امداد اسرائیلی پالیسیوں کے باعث شدید مالی بحران کا شکار فلسطینی اتھارٹی کے لیے نہایت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت کی تاریخی حمایت نے ہمیشہ فلسطینی عوام کا حوصلہ بڑھایا ہے۔

سلامہ نے صدر محمود عباس اور وزیرِ اعظم محمد مصطفیٰ کی جانب سے سعودی قیادت خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے شکریہ کا پیغام بھی پہنچایا۔

سعودی سفیر منصور بن خالد نے کہا کہ فلسطینی عوام کی مدد اور ان کے جائز حقوق کی حمایت سعودی عرب کا مستقل اور تاریخی مؤقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نیویارک میں فلسطینی ریاست کے لیے ہونے والی اعلیٰ سطحی کانفرنس میں سعودی عرب نے فرانس کے ساتھ مل کر دو ریاستی حل کی حمایت میں اہم کردار ادا کیا، جس کے بعد فلسطینی ریاست کی عالمی سطح پر مزید حمایت بڑھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مالی امداد فلسطینی حکومت کو اپنے اخراجات پورے کرنے میں مدد دے گی اور فلسطینی عوام کی مشکلات کم کرے گی، خاص طور پر صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں میں۔

متعلقہ مضامین

حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی، وفاقی وزراء 
حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی، وفاقی وزراء 
  • 07 اپریل, 2026

 حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو معاشی اور توانائی کی صورتحال پر بریفنگ

پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جھکرانی انتقال کر گئے
پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جھکرانی انتقال کر گئے
  • 07 اپریل, 2026

نمازِ جنازہ آج شام آبائی شہر جیکب آباد میں ادا کی جائے گی

سولر انقلاب، خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان توانائی بحران سے محفوظ
سولر انقلاب، خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان توانائی بحران سے محفوظ
  • 07 اپریل, 2026

پاکستان میں تقریباً 25 فیصد بجلی سولر سے پیدا ہو رہی ہے ، سی این…

کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • 07 اپریل, 2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے،…

مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، بجلی کا نظام درہم برہم
مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، بجلی کا نظام درہم برہم
  • 07 اپریل, 2026

بعض مقامات پر مزید موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے ، محکمہ موسمیات

ایس ای سی پی نے بلوچستان اور پنجاب کیلئے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دیدی
ایس ای سی پی نے بلوچستان اور پنجاب کیلئے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دیدی
  • 07 اپریل, 2026

اصلاحات سے حکومت کے طویل المدتی پنشن واجبات میں کمی آئے گی، جبکہ ملازمین کو…

ڈرامے کی مقبولیت کے بعد رویے بدل گئے، نعیمہ بٹ نے تلخ تجربات بیان کر دیے
ڈرامے کی مقبولیت کے بعد رویے بدل گئے، نعیمہ بٹ نے تلخ تجربات بیان کر دیے
  • 07 اپریل, 2026

اپنے ساتھی فنکاروں اور پروڈیوسرز سے زیادہ تعاون کی توقع تھی

امریکی حملوں سے پاور پلانٹس بچانے کیلئے ایرانی وزیر کی ہیومن چین بنانے کا اعلان
امریکی حملوں سے پاور پلانٹس بچانے کیلئے ایرانی وزیر کی ہیومن چین بنانے کا اعلان
  • 07 اپریل, 2026

امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہ…

جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں ، ایرانی سفیر
جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں ، ایرانی سفیر
  • 07 اپریل, 2026

پاکستان کے تعمیری کردار کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو بحال کرنا ہے…

رمشا خان سے شادی کی خبروں پر خوشحال خان کا ردعمل سامنے آ گیا
رمشا خان سے شادی کی خبروں پر خوشحال خان کا ردعمل سامنے آ گیا
  • 07 اپریل, 2026

ہو گئی کلاؤٹ چیزنگ، اب کام پر واپس آئیں

خلا میں انسانی تاریخ کی سب سے دور پرواز، آرٹیمس II مشن نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
خلا میں انسانی تاریخ کی سب سے دور پرواز، آرٹیمس II مشن نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • 07 اپریل, 2026

خلا بازوں نے چاند کی سطح کا قریب سے مشاہدہ کیا، نئی تصاویر لیں اور…

وزیر داخلہ کی پاسپورٹ اور امیگریشن نظام ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت
وزیر داخلہ کی پاسپورٹ اور امیگریشن نظام ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت
  • 07 اپریل, 2026

عوامی سہولت کو سب سے مقدم رکھا جائے ، محسن نقوی کی ہدایت