تائیوان نے “چین سے مقابلے کیلئے” دفاعی بجٹ میں 40 ارب ڈالر کا اضافہ کر دیا
- 26 نومبر, 2025
- ویب ڈیسک
- ایشیاء, تازہ ترین, ٹاپ اسٹوریز, دنیا
تائیوان نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین کے بڑھتے ہوئے عسکری دباؤ کے پیش نظر اپنے دفاعی اخراجات میں 40 ارب ڈالر کا اضافہ کرے گا۔
صدر لائے چنگ تے نے کہا کہ یہ بجٹ اس عزم کی علامت ہے کہ تائیوان اپنی آزادی اور جمہوری اقدار کے دفاع میں کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔
چین تائیوان کو اپنی سرزمین قرار دیتا ہے اور گزشتہ 5 برسوں میں فوجی و سیاسی دباؤ بڑھاتا رہا ہے، جسے تائیوان سختی سے مسترد کرتا ہے۔
واشنگٹن کی جانب سے بھی تائیوان پر دفاعی بجٹ بڑھانے کا دباؤ موجود ہے۔
صدر لائے چنگ نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ جارحیت کے سامنے جھکاؤ غلامی کے سوا کچھ نہیں دیتا۔
صدارتی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لڑائی جمہوری تائیوان کے دفاع اور چین کے تابع ہونے سے انکار کی ہے، نہ کہ محض نظریاتی اختلاف یا آزادی و الحاق کی بحث۔
امریکا کے نمائندہ برائے تائیوان ریمونڈ گرین نے اس فیصلے کو تائیوان کی دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا۔
تائیوان اپنی فوج کو جدید بنانے اور غیرروایتی عسکری حکمت عملی اپنانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ نسبتاً کمزور فوج کے باوجود چین کے مقابلے میں اپنی دفاعی صلاحیت بہتر رکھی جا سکے۔
بیجنگ نے اس بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تائیوان ’’بیرونی قوتوں‘‘ کے اشاروں پر چل رہا ہے اور اپنی قوم کے وسائل کو عوامی فلاح کے بجائے اسلحے پر برباد کر رہا ہے۔
امریکا کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کے دوران اب تک صرف ایک بڑا اسلحہ پیکج منظور ہوا ہے، جس کی مالیت 330 ملین ڈالر ہے۔
صدر لائے چنگ نے کہا کہ تائیوان کے امریکا کے ساتھ تعلقات “چٹان کی طرح مضبوط” ہیں اور امریکی صدر کے حالیہ بیانات نے اس موقف کو مزید تقویت دی ہے کہ ’’تائیوان، تائیوان ہے‘‘۔
تائیوان کا مؤقف برقرار ہے کہ اس کا مستقبل صرف اس کے عوام کا فیصلہ ہوگا، جبکہ بیجنگ نے لائے چنگ کی مذاکراتی پیشکشوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ’’علیحدگی پسند‘‘ قرار دیا ہے۔
متعلقہ پوسٹس
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
- 06 اپریل, 2026
ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
- 06 اپریل, 2026
قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…