امریکا سعودی عرب کو ایف-35 طیارے اور ٹینک فراہم کریگا

امریکا سعودی عرب کو ایف-35 طیارے اور ٹینک فراہم کریگا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو باضابطہ طور پر ’’اہم نان نیٹو اتحادی‘‘ قرار دینے کا اعلان کیا جبکہ دونوں ممالک نے دفاع، جوہری توانائی، مصنوعی ذہانت اور اہم معدنیات کے شعبوں میں بھی نئے معاہدوں کا اعلان کیا۔

وائٹ ہاؤس میں منعقدہ بلیک ٹائی ڈنر کے دوران ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ عسکری تعاون کو نئی سطح پر لے جا رہا ہے اور مملکت کو باضابطہ طور پر ’’اہم نان نیٹو اتحادی‘‘ کا درجہ دے رہا ہے۔

یہ اسٹیٹس اہم فوجی اور معاشی مراعات فراہم کرتا ہے، تاہم سکیورٹی کی براہِ راست ضمانت شامل نہیں ہوتی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے جوہری تنصیبات پر امریکا کے جون میں کیے گئے حملوں نے سعودی عرب کو ’’مزید محفوظ‘‘ بنا دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان اس موقع پر اسٹریٹجک ڈیفنس ایگریمنٹ پر بھی دستخط ہوئے، جو مشرقِ وسطیٰ میں دہشت قائم کرنے، امریکی دفاعی کمپنیوں کے لیے سعودی عرب میں کام آسان کرنے اور امریکا کے اخراجات میں کمی لانے کے لیے سعودی فنڈز فراہم کرنے سے متعلق ہے۔

یہ معاہدہ اس نیٹو طرز کی سکیورٹی گارنٹیز سے کم تر ہے جس کی سعودی عرب پہلے خواہش رکھتا تھا۔

ایف-35 طیاروں اور ٹینکوں کی خریداری

امریکا نے ایف-35 اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کی مستقبل میں فراہمی کی منظوری دے دی ہے جبکہ سعودی عرب نے 300 امریکی ٹینک خریدنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

اگر مملکت کی جانب سے 48 ایف-35 طیاروں کی درخواست آگے بڑھی تو یہ پہلی بار ہو گا کہ امریکا یہ جدید ترین لڑاکا طیارے ریاض کو فروخت کرے گا، جو خطے میں عسکری توازن پر اثرانداز ہو سکتا ہے اور اسرائیل کی ’’معیاری عسکری برتری‘‘ کے حوالے سے واشنگٹن کی پالیسی کا عملی امتحان بھی ہوگا، کیونکہ تاحال پورے مشرقِ وسطیٰ میں صرف اسرائیل ہی ایف-35 کا حامل ملک ہے۔

جوہری توانائی کے تعاون کی ڈیل

دونوں فریقین نے سول جوہری توانائی کے تعاون پر مذاکرات کی تکمیل کے ایک مشترکہ اعلامیے پر بھی دستخط کیے، جس کے بارے میں وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ طویل المدتی جوہری شراکت داری کی قانونی بنیاد فراہم کرے گا۔

ولی عہد محمد بن سلمان طویل عرصے سے امریکی جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی اور سعودی عرب کو متحدہ عرب امارات اور ایران کے ہم پلہ لانے کے لیے ایسے معاہدے کی کوشش کرتے آئے ہیں،

تاہم پیش رفت اس لیے سست رہی کیونکہ سعودی عرب نے یورینیم کی افزودگی اور ایندھن کی ری پروسیسنگ کو ممنوع قرار دیے جانے کی امریکی شرط قبول نہیں کی تھی۔ یہ شرط دراصل ایٹمی ہتھیار بنانے کے ممکنہ رستوں کو روکنے کے لیے عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی، وفاقی وزراء 
حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی، وفاقی وزراء 
  • 07 اپریل, 2026

 حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو معاشی اور توانائی کی صورتحال پر بریفنگ

پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جھکرانی انتقال کر گئے
پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جھکرانی انتقال کر گئے
  • 07 اپریل, 2026

نمازِ جنازہ آج شام آبائی شہر جیکب آباد میں ادا کی جائے گی

سولر انقلاب، خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان توانائی بحران سے محفوظ
سولر انقلاب، خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان توانائی بحران سے محفوظ
  • 07 اپریل, 2026

پاکستان میں تقریباً 25 فیصد بجلی سولر سے پیدا ہو رہی ہے ، سی این…

کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • 07 اپریل, 2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے،…

مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، بجلی کا نظام درہم برہم
مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، بجلی کا نظام درہم برہم
  • 07 اپریل, 2026

بعض مقامات پر مزید موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے ، محکمہ موسمیات

ایس ای سی پی نے بلوچستان اور پنجاب کیلئے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دیدی
ایس ای سی پی نے بلوچستان اور پنجاب کیلئے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دیدی
  • 07 اپریل, 2026

اصلاحات سے حکومت کے طویل المدتی پنشن واجبات میں کمی آئے گی، جبکہ ملازمین کو…

ڈرامے کی مقبولیت کے بعد رویے بدل گئے، نعیمہ بٹ نے تلخ تجربات بیان کر دیے
ڈرامے کی مقبولیت کے بعد رویے بدل گئے، نعیمہ بٹ نے تلخ تجربات بیان کر دیے
  • 07 اپریل, 2026

اپنے ساتھی فنکاروں اور پروڈیوسرز سے زیادہ تعاون کی توقع تھی

امریکی حملوں سے پاور پلانٹس بچانے کیلئے ایرانی وزیر کی ہیومن چین بنانے کا اعلان
امریکی حملوں سے پاور پلانٹس بچانے کیلئے ایرانی وزیر کی ہیومن چین بنانے کا اعلان
  • 07 اپریل, 2026

امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہ…

جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں ، ایرانی سفیر
جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں ، ایرانی سفیر
  • 07 اپریل, 2026

پاکستان کے تعمیری کردار کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو بحال کرنا ہے…

رمشا خان سے شادی کی خبروں پر خوشحال خان کا ردعمل سامنے آ گیا
رمشا خان سے شادی کی خبروں پر خوشحال خان کا ردعمل سامنے آ گیا
  • 07 اپریل, 2026

ہو گئی کلاؤٹ چیزنگ، اب کام پر واپس آئیں

خلا میں انسانی تاریخ کی سب سے دور پرواز، آرٹیمس II مشن نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
خلا میں انسانی تاریخ کی سب سے دور پرواز، آرٹیمس II مشن نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • 07 اپریل, 2026

خلا بازوں نے چاند کی سطح کا قریب سے مشاہدہ کیا، نئی تصاویر لیں اور…

وزیر داخلہ کی پاسپورٹ اور امیگریشن نظام ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت
وزیر داخلہ کی پاسپورٹ اور امیگریشن نظام ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت
  • 07 اپریل, 2026

عوامی سہولت کو سب سے مقدم رکھا جائے ، محسن نقوی کی ہدایت