میسی ایک بار پھر سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ “بیلن ڈی اور” حاصل کرنے میں کامیاب

میسی ایک بار پھر سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ “بیلن ڈی اور” حاصل کرنے میں کامیاب

پیرس: ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے 8 ویں مرتبہ 2023 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ‘بیلن ڈی آر’ جیت لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرس میں منعقد ہونے والی تقریب میں لیونل میسی کو سال 2023 کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا وہ 8 بار “بیلن ڈی آر” ایوارڈ جیتنے والے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔

اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا ورلڈ کپ 2022 میں ارجنٹائن کو 36 سال بعد تیسری بار چیمپیئن بنوانے میں اہم کردار رہا۔ میسی نے ورلڈکپ 2022 میں 7 گول مارے، 3 گول میں مدد کی جبکہ انہوں نے گزشتہ سیزن کے دوران 41 میچوں میں 21 گول اسکور کیے۔

لیونل میسی نے پہلی مرتبہ بیلن ڈی آر ایوارڈ 2009 میں جیتا تھا جبکہ 2010، 2011، 2012، 2015، 2019 اور 2021 میں بھی یہ ایوارڈ میسی کے نام رہا، گزشتہ سال بیلن ڈی آر ایوارڈ فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما کے نام رہا تھا۔

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے بیلن ڈی آر ایوارڈ 5 بار اپنے نام کیا اور انہوں نے آخری بار 2017 میں سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیتا تھا۔

ارجنٹائن کی ٹیم کے ہی امیلیانو مارٹینیز نے بہترین گول کیپر کی یاشن ٹرافی بھی جیت لی۔

یہ بھی پڑھیں: انضمام الحق نے چیف سیلکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

انگلینڈ اور ریال میڈرڈ کے مڈ فیلڈر جوڈ بیلنگھم کو کوپا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں سال کا بہترین فٹبالر قرار دیا گیا جبکہ ریال میڈرڈ کے ونی جونیئر انسانیت کے لیے کام کرنے والے بہترین فٹبالر قرار پائے۔ بہترین فٹبال ٹیم کا ایوارڈ مانچسٹر سٹی کے نام رہا۔

بارسلونا ویمن ٹیم نے سال کی بہترین فٹبال ٹیم کا ایوارڈ جیت لیا اور اسپین اور بارسلونا کی جانب سے کھیلنے والی ایتانا بونماٹی سال کی بہترین خاتون فٹبالر قرار پائیں۔  ایمیلیانو مارٹنیز سال کے بہترین گول کیپر کا ایوارڈ لے گئے اور ایرلنگ ہالینڈ سیزن میں سب سے زیادہ گول کرنے کے ایوارڈ کے حق دار قرار پائے۔

متعلقہ مضامین

عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
  • 06 اپریل, 2026

ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
  • 06 اپریل, 2026

مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…

قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
  • 06 اپریل, 2026

وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…

ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
  • 06 اپریل, 2026

ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…

آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز  کیلئے نئی سہولتیں متعارف
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
  • 06 اپریل, 2026

اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…

پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
  • 06 اپریل, 2026

رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن

تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
  • 06 اپریل, 2026

پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے

بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا  چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
  • 06 اپریل, 2026

خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…

ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
  • 06 اپریل, 2026

منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…

پی ایس ایل 11، سلطانز  نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
  • 06 اپریل, 2026

صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…

پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
  • 06 اپریل, 2026

مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…

جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
  • 06 اپریل, 2026

قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…