بھارت، فوجی ڈرونز میں چینی پرزہ جات کے استعمال سے روک دیا
- 08 اگست, 2023
- Fahad Bin Shakir
- انڈیا, ایڈیٹرچوائس, ایشیاء, تازہ ترین, دنیا
نئی دہلی: بھارت نے مقامی سطح پر فوجی ڈرون تیار کرنے والوں کو چینی پرزہ جات کے استعمال سے روک دیا ہے، یہ قدم سیکیورٹی خدشات کے باعث اٹھایا گیا ہے۔
بھارت، مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد، بحث کا آغاز، وزیراعظم پر سوالات کی بوچھاڑ
خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز نے برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت و چین جو نہ صرف پڑوسی ہیں بلکہ جوہری طاقت کے بھی حامل ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ تناؤ کی کیفیت میں بھی موجود ہیں، اسی وجہ سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق بھارت کے دفاعی اور صنعت ماہرین کا اس حوالے سے خیال ہے کہ بھارت کے سیکیورٹی لیڈر اس بات سے پریشان ہیں کہ ڈرونز کمیونیکیشن فنکشنز، کیمروں، ریڈیو ٹرانسمیشن اور آپریٹنگ سافٹ ویئر میں چینی ساختہ پرزوں کے استعمال سے خفیہ اداروں کے اجلاس اور ملاقاتوں کی معلومات لیک ہونے یا اس کی سیکیورٹی پر سمجھوتے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ بھارت 2020 سے نگرانی والے ڈرونز پر مرحلہ وار درآمدی پابندیاں عائد کرتا آیا ہے اور اس کا برملا نفاذ فوجی ٹینڈرز میں کیا جا رہا ہے۔
میڈیا کے مطابق ڈرون ٹینڈرز پر فروری اور مارچ میں ہونے والے دو اجلاسوں میں بھارتی فوجی حکام نے ممکنہ بولی دہندگان سے کہا تھا کہ جن ممالک کی زمینی سرحدیں بھارت کے ساتھ ملتی ہیں، ان ممالک کے آلات یا ذیلی اجزا سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر قابل قبول نہیں ہوں گے۔
عالمی ادارہ صحت کا عراق بھیجی گئی بھارتی دوا پر الرٹ جاری
ایک ٹینڈر دستاویز میں کہا گیا تھا کہ اس طرح کے ذیلی نظاموں میں سیکیورٹی خامیاں ہیں جو اہم فوجی ڈیٹا کی سیکیورٹی پر اثرانداز ہو سکتی ہیں اور ٹینڈر بھرنے والوں سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ بتائیں کہ کس ملک کے اجزا یا آلات کا وہ استعمال کریں گے؟
رپورٹ کے مطابق ایک سینئر دفاعی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پڑوسی ممالک کا حوالہ اس لیے دیا گیا تاکہ چین ناراض نہ ہو کیونکہ سائبر حملوں کی تشویش کے باوجود بھارتی صنعت دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت پر انحصار کرتی ہے۔
واضح رہے کہ چین نے سائبر حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے اور چین کی وزارت تجارت نے بھارت کے حالیہ اقدامات کے بارے میں سوالات کا جواب نہیں دیا۔
لاہور میں ڈرون کے ذریعے ہیروئن بھارت اسمگل کرنیوالا نیٹ ورک بے نقاب
یاد رہے کہ امریکی کانگریس نے 2019 میں پینٹاگون پر چین میں تیار کردہ ڈرون اور پرزے خریدنے یا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
متعلقہ پوسٹس
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
- 06 اپریل, 2026
ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
- 06 اپریل, 2026
قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…