عدالت نے علی ظفر کے حق میں فیصلہ سنا دیا، میشا شفیع پر 50 لاکھ روپے جرمانہ
- 31 مارچ, 2026
- ویب ڈیسک
- انٹرٹینمنٹ, انٹرٹینمنٹ, ایڈیٹرچوائس, تازہ ترین
لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے گلوکارہ میشہ شفیع پر جنسی ہراسانی کے الزامات پر مبنی ہتک عزت کیس میں 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
لاہور کی مقامی عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ جو 2018 میں شروع ہونے والی می ٹو مہم کے تناظر میں خاص طور پر ہائی پروفائل رہا۔
عدالت نے گلوکار علی ظفر کا میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت دعوے کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے دو صفحات پر مشتمل مختصر تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ میشا شفیع کا 19 اپریل 2018 کو علی ظفر کے خلاف کیا گیا ٹوئٹ ہتک آمیز، غلط اور جھوٹا ثابت ہوا۔ میشا شفیع کے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ جبکہ درخواست گزار عزت نفس مجروح ہونے، شہرت کو نقصان پہنچنے اور ذہنی ازیت کا شکار ہونے پر ہرجانے کا حق دار ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کی جانب سے کیے 100 کروڑ ہرجانے کو منظور نہیں کیا جاسکتا۔ جبکہ میشا شفیع علی ظفر کو 50 لاکھ ہرجانہ ادا کرے۔ میشا شفیع سوشل میڈیا یا کسی اور پلیٹ فارم پر دوبارہ علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات نہیں لگائیں گی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ سی پی سی ترمیمی رولز کے تحت ہتک عزت کے دعوے کو عملدرآمد کارروائی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اور دعویٰ میں رقم کی وصولی کے لیے فریقین 4 مئی کو عدالت میں پیش ہوں۔ ہتک عزت کے دعوے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔ جبکہ علی ظفر نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی اور ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے 100 کروڑ روپے جرمانے کا مطالبہ کیا تھا۔
مقدمے کی طوالت میں 283 پیشیاں ہوئیں اور 20 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ کیس کی سماعت کے دوران 8 سالوں میں 9 بار جج تبدیل ہوئے۔ اور بالآخر عدالت نے علی ظفر کے حق میں فیصلہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ساحر علی بگا نے بھارتی موسیقی پر پابندی کا مطالبہ کر دیا
یہ کیس پاکستان میں می ٹو تحریک کی ایک نمایاں مثال کے طور پر سامنے آیا اور میڈیا میں طویل عرصے تک بحث کا موضوع رہا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد قانونی طور پر علی ظفر کو جائز قرار دیا گیا ہے، جبکہ میشا شفیع پر ہتک عزت کے لیے جرمانہ عائد کیا گیا ہے
متعلقہ پوسٹس
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
- 06 اپریل, 2026
ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
- 06 اپریل, 2026
قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…