آسٹریا میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
- 28 مارچ, 2026
- ویب ڈیسک
- ایڈیٹرچوائس, تازہ ترین, ٹیکنالوجی
ویانا: آسٹریا کی حکومت نے 14 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر ملک بھر میں پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جبکہ تعلیمی نصاب میں میڈیا لٹریسی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو شامل کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائب چانسلر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کم عمر صارفین کی ذہنی صحت اور رویوں پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ اس لیے بچوں کے تحفظ کے لیے عمر کی حد مقرر کرنا ضروری ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح دیگر حساس مواد کے استعمال پر عمر کی پابندیاں ہوتی ہیں۔ اسی طرز پر سوشل میڈیا کے لیے بھی ضوابط بنائے جا رہے ہیں۔
حکومت کے مطابق یہ پابندی پورے ملک میں نافذ کی جائے گی۔ اور آسٹریا یورپی یونین کی سطح پر بھی ایسے اقدامات کو فروغ دینے کی کوشش کرے گا۔ تاکہ بچوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔
دوسری جانب تعلیمی اصلاحات کے تحت 28-2027 کے تعلیمی سال سے اعلیٰ ثانوی سطح پر میڈیا لٹریسی اور مصنوعی ذہانت کو باقاعدہ نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طلبا کو ڈیجیٹل دنیا کے مواقع اور خطرات سے آگاہ کرنا اور انہیں آن لائن مواد کا تنقیدی تجزیہ کرنے کی صلاحیت فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اے آئی چیٹ بوٹس کے استعمال میں احتیاط ضروری، ماہرین نے خبردار کر دیا
ماہرین کے مطابق آسٹریا کا یہ فیصلہ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی اس تشویش کی عکاسی کرتا ہے کہ سوشل میڈیا کم عمر افراد کی ذہنی صحت، تعلیمی کارکردگی اور سماجی رویوں پر گہرے اثرات ڈال رہا ہے۔
متعلقہ پوسٹس
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
- 06 اپریل, 2026
ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
- 06 اپریل, 2026
قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…