سندھ حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ پر غور
- 24 مارچ, 2026
- ویب ڈیسک
- ایڈیٹرچوائس, پاکستان, تازہ ترین, سندھ
سکھر: سندھ حکومت نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ممکنہ حفاظتی اقدامات پر غور شروع کر دیا۔ جن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ بھی زیرغور ہے۔
سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدلتی ہوئی صورتحال کے باعث حکومت سندھ مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے تناظر میں روزانہ کی بنیاد پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔ جن میں سیکیورٹی اور معاشی صورتحال سمیت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے پیٹرول کوٹے میں پہلے ہی 60 فیصد تک کمی کر دی ہے۔ تاکہ ایندھن کی بچت کو یقینی بنایا جا سکے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات معمول کے مطابق نہیں ہیں۔ اور اگر کشیدگی طول پکڑتی ہے تو اس کے اثرات معیشت، ٹرانسپورٹ اور روزمرہ زندگی سمیت ہر شعبے پر پڑ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت وسائل کے مؤثر استعمال اور ایندھن کے ضیاع کو روکنے کے لیے مزید اقدامات پر بھی غور کر رہی ہے۔
صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں بروقت اور مؤثر فیصلے انتہائی ضروری ہیں۔ تاکہ ممکنہ مشکلات سے بچا جا سکے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
دوسری جانب حکومت پاکستان بھی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔ جہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور تعلیمی اداروں کو 15 اپریل تک بند رکھنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے حتمی فیصلہ سیکیورٹی اور معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
حکام کے مطابق آئندہ چند روز صورتحال کے حوالے سے اہم سمجھے جا رہے ہیں۔ اور اسی بنیاد پر ملک گیر سطح پر مزید پابندیوں یا ریلیف اقدامات کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ پوسٹس
ژالے سرحدی نے شوہر سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی
- 07 اپریل, 2026
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارت کو محبت کا سبق سکھا دیا
- 07 اپریل, 2026
سنکی باپ کی 8 سالہ بیٹی کو قربان کرنے کی کوشش
- 07 اپریل, 2026
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 07 اپریل, 2026
عالیہ بھٹ کو میزبانی کرنا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل
- 07 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
ژالے سرحدی نے شوہر سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی
- 07 اپریل, 2026
ایسا لگتا ہے کہ آپ لوگ بغیر تصدیق کے رائے قائم کر لیتے ہیں
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارت کو محبت کا سبق سکھا دیا
- 07 اپریل, 2026
سوشل میڈیا صارفین اور کھیل کے مداحوں کی جانب سے سمیر خان کے اس عمل…
ایک کروڑ 40لاکھ ایرانی وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنےکیلئے تیار ہیں ، مسعود پزشکیان
- 07 اپریل, 2026
خود بھی قربانی دینے والوں میں شامل ہوں اور رہوں گا ، ایرانی صدر
سنکی باپ کی 8 سالہ بیٹی کو قربان کرنے کی کوشش
- 07 اپریل, 2026
بچی کی چیخ و پکار سن کر قریبی گاؤں کے لوگ موقع پر پہنچ گئے
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 07 اپریل, 2026
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کمی ہو گئی
عالیہ بھٹ کو میزبانی کرنا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل
- 07 اپریل, 2026
اداکارہ نے کامیڈین ذاکر خان اور اداکار سنیل گروور کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا
اسلام آباد میں موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس ایک ماہ کیلئے ختم کرنے کا اعلان
- 07 اپریل, 2026
شہریوں کی سہولت کیلئے محکمہ ایکسائز کا دفتر 24 گھنٹے کھلا رہے گا
حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی، وفاقی وزراء
- 07 اپریل, 2026
حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو معاشی اور توانائی کی صورتحال پر بریفنگ
پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جھکرانی انتقال کر گئے
- 07 اپریل, 2026
نمازِ جنازہ آج شام آبائی شہر جیکب آباد میں ادا کی جائے گی
سولر انقلاب، خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان توانائی بحران سے محفوظ
- 07 اپریل, 2026
پاکستان میں تقریباً 25 فیصد بجلی سولر سے پیدا ہو رہی ہے ، سی این…
کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- 07 اپریل, 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے،…
مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، بجلی کا نظام درہم برہم
- 07 اپریل, 2026
بعض مقامات پر مزید موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے ، محکمہ موسمیات