مسلمانوں کو نہ چھیڑو، اگر چھیڑو گے تو ہم چھوڑیں گے نہیں، گورنر سندھ

مسلمانوں کو نہ چھیڑو، اگر چھیڑو گے تو ہم چھوڑیں گے نہیں، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ دراصل مسلمانوں کی قوت کو للکارنے کے مترادف ہے۔ مسلمانوں کو نہ چھیڑو، اگر چھیڑو گے تو ہم چھوڑیں گے نہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے پہلے بھی کہا تھا کہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ پاکستان نے افغان عوام کی بہت مدد کی مگر اب یہ برداشت نہیں کیا جا سکتا کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی ہو اور ہم خاموش رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں موجود دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔ اگر مسلمانوں کو چھیڑا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اور جب بھارت نے پاکستان کو چھیڑا تو اسے بھرپور جواب دیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جو بتدریج حقائق سامنے لا رہے ہیں۔ انہوں نے افغان عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی حکومت کو سمجھائیں کیونکہ پاکستان نے اس وقت بھی اپنے دروازے کھولے جب دنیا نے بند کر دیئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان حکومت کو بارہا آگاہ کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے عناصر افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ کارروائیوں کے بعد دہشت گرد اپنی کمین گاہیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی کوشش کی۔ مگر افغان حکومت نے دہشت گردوں کو پناہ دی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ اور جب بھی پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آتی ہے تو بھارت دہشت گردی کرواتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کو امارات کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی، فلائٹ شیڈول جاری

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نیست و نابود کر دیا جائے گا۔ جبکہ حکومت اور عسکری قیادت ملک میں معاشی استحکام کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارت کو محبت کا سبق سکھا دیا
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارت کو محبت کا سبق سکھا دیا
  • 07 اپریل, 2026

سوشل میڈیا صارفین اور کھیل کے مداحوں کی جانب سے سمیر خان کے اس عمل…

ایک کروڑ  40لاکھ ایرانی وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنےکیلئے تیار ہیں ، مسعود پزشکیان
ایک کروڑ 40لاکھ ایرانی وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنےکیلئے تیار ہیں ، مسعود پزشکیان
  • 07 اپریل, 2026

میں خود بھی قربانی دینے والوں میں شامل ہوں اور رہوں گا ، ایرانی صدر

سنکی باپ کی 8 سالہ بیٹی کو قربان کرنے کی کوشش
سنکی باپ کی 8 سالہ بیٹی کو قربان کرنے کی کوشش
  • 07 اپریل, 2026

بچی کی چیخ و پکار سن کر قریبی گاؤں کے لوگ موقع پر پہنچ گئے

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
  • 07 اپریل, 2026

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کمی ہو گئی

عالیہ بھٹ کو میزبانی کرنا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل
عالیہ بھٹ کو میزبانی کرنا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل
  • 07 اپریل, 2026

اداکارہ نے کامیڈین ذاکر خان اور اداکار سنیل گروور کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا

اسلام آباد میں موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس ایک ماہ کیلئے ختم کرنے کا اعلان
اسلام آباد میں موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس ایک ماہ کیلئے ختم کرنے کا اعلان
  • 07 اپریل, 2026

شہریوں کی سہولت کیلئے محکمہ ایکسائز کا دفتر 24 گھنٹے کھلا رہے گا

حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی، وفاقی وزراء 
حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی، وفاقی وزراء 
  • 07 اپریل, 2026

 حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو معاشی اور توانائی کی صورتحال پر بریفنگ

پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جھکرانی انتقال کر گئے
پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جھکرانی انتقال کر گئے
  • 07 اپریل, 2026

نمازِ جنازہ آج شام آبائی شہر جیکب آباد میں ادا کی جائے گی

سولر انقلاب، خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان توانائی بحران سے محفوظ
سولر انقلاب، خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان توانائی بحران سے محفوظ
  • 07 اپریل, 2026

پاکستان میں تقریباً 25 فیصد بجلی سولر سے پیدا ہو رہی ہے ، سی این…

کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • 07 اپریل, 2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے،…

مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، بجلی کا نظام درہم برہم
مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، بجلی کا نظام درہم برہم
  • 07 اپریل, 2026

بعض مقامات پر مزید موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے ، محکمہ موسمیات

ایس ای سی پی نے بلوچستان اور پنجاب کیلئے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دیدی
ایس ای سی پی نے بلوچستان اور پنجاب کیلئے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دیدی
  • 07 اپریل, 2026

اصلاحات سے حکومت کے طویل المدتی پنشن واجبات میں کمی آئے گی، جبکہ ملازمین کو…