ٹک ٹاک الگورتھم میں اتنا خاص کیا کہ امریکا بھی اسے کنٹرول کرنا چاہتا ہے؟
- 21 دسمبر, 2025
- ویب ڈیسک
- ایڈیٹرچوائس, تازہ ترین, ٹیکنالوجی, ڈیجیٹل
مختصر ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک کا مواد تجویز کرنے والا طاقتور الگورتھم ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جب چینی کمپنی بائٹ ڈانس نے امریکی اور عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبے کے معاہدوں پر دستخط کر دیے، جس کے تحت ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کا کنٹرول نئی جوائنٹ وینچر کمپنی کو منتقل کیا جائے گا۔
رائٹرز کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا میں ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی اور چین امریکا ٹیکنالوجی کشیدگی پر مسلسل بحث جاری ہے۔ تاہم سب سے بڑا سوال اب بھی یہی ہے کہ ٹک ٹاک کے مشہور الگورتھم کا اصل کنٹرول کس کے پاس ہوگا۔
ماہرین کے مطابق یہ الگورتھم ٹک ٹاک کی عالمی کامیابی کا بنیادی ستون ہے۔ سابق امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل اہلکار رش دوشی کا کہنا ہے کہ اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ الگورتھم مکمل طور پر منتقل کیا گیا ہے، لائسنس پر دیا گیا ہے یا بدستور بیجنگ کے کنٹرول میں ہے، جبکہ اوریکل صرف نگرانی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بائٹ ڈانس ستمبر میں اس بات پر آمادہ ہوا تھا کہ وہ امریکی صارفین کے ڈیٹا، مواد اور الگورتھم کا کنٹرول جوائنٹ وینچر کو دے دے گا، جبکہ اشتہارات اور ای کامرس جیسے آمدنی پیدا کرنے والے شعبے بائٹ ڈانس کے پاس ہی رہیں گے۔
ٹک ٹاک کے الگورتھم کو دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے منفرد بنانے والی بات یہ ہے کہ یہ صارفین کے سوشل نیٹ ورک کے بجائے ان کی دلچسپیوں کے اشاروں پر کام کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مختصر ویڈیو فارمیٹ نے الگورتھم کو زیادہ تیز، متحرک اور وقت کے ساتھ صارف کی بدلتی ترجیحات کو سمجھنے کے قابل بنایا ہے۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک صرف صارف کی پسندیدہ ویڈیوز ہی نہیں دکھاتا بلکہ جان بوجھ کر ایسی ویڈیوز بھی تجویز کرتا ہے جو صارف کی سابقہ دلچسپیوں سے ہٹ کر ہوں۔ ایک امریکی اور جرمن تحقیق کے مطابق 30 سے 50 فیصد ویڈیوز صارفین کی براہِ راست دلچسپی سے باہر ہوتی ہیں، جس کا مقصد صارف کی دلچسپی کو بہتر طور پر جانچنا اور ایپ پر وقت گزارنے کو بڑھانا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہی حکمتِ عملی ٹک ٹاک کو انسٹاگرام اور یوٹیوب جیسے حریف پلیٹ فارمز پر برتری دیتی ہے، جو مختصر ویڈیو کے میدان میں بعد میں داخل ہوئے۔
متعلقہ پوسٹس
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
- 06 اپریل, 2026
ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
- 06 اپریل, 2026
قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…