امریکا نے 19 ممالک کے افراد کی امیگریشن درخواستوں پر کارروائی روک دی
- 03 دسمبر, 2025
- ویب ڈیسک
- امریکہ, تازہ ترین, ٹاپ اسٹوریز, دنیا
امریکی انتظامیہ نے 19 غیر یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی تمام امیگریشن درخواستیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس پابندی میں گرین کارڈ، شہریت اور دیگر امیگریشن عمل شامل ہیں، جن درخواستوں پر کارروائی شروع ہو گئی تھی، انہیں بھی روک دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے اس اقدام کی بنیاد قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کو بتایا ہے۔
یہ 19 ممالک وہی ہیں جن پر جون 2025 میں جزوی سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔
ان ممالک میں افغانستان، صومالیہ، ایران، لیبیا، یمن، میانمار، سوڈان، چاڈ اور دیگر شامل ہیں۔
نئی پالیسی کے تحت ان درخواستوں کو دوبارہ جائزے (re-review) کے عمل سے گزرنا ہوگا، ضرورت پڑنے پر ان افراد کے انٹرویو یا ری انٹرویو کر کے قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے خطرات کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یواے ای نے پاکستانیوں کو ویزا جاری کرنا بند کردیا، حکومت کی تصدیق
یہ فیصلہ اس واقعے کے بعد کیا گیا ہے جب واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ ہوئی، اور ایک افغان نژاد شخص کو اس حملے کا ملزم قرار دیا گیا۔ مذکورہ واقعے کے تناظر میں انتظامیہ نے قانونی امیگریشن پر سختی کی پالیسی کی طرف پیش قدمی کی ہے۔
امریکی امیگریشن ویزا و پناہ گزینی کے حوالے سے سرگرم وکلاء اور ادارے، جیسے American Immigration Lawyers Association، نے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ان کے مطابق شہریت کے انٹرویوز اور گرین کارڈ کی منظوری کی کارروائیاں منسوخ یا مؤخر کی جا چکی ہیں، جس سے ہزاروں درخواست گزاروں کی زندگیوں اور مستقبل پر غیر یقینی چھا گئی ہے۔
متعلقہ پوسٹس
کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- 07 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی، وفاقی وزراء
- 07 اپریل, 2026
حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو معاشی اور توانائی کی صورتحال پر بریفنگ
پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جھکرانی انتقال کر گئے
- 07 اپریل, 2026
نمازِ جنازہ آج شام آبائی شہر جیکب آباد میں ادا کی جائے گی
سولر انقلاب، خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان توانائی بحران سے محفوظ
- 07 اپریل, 2026
پاکستان میں تقریباً 25 فیصد بجلی سولر سے پیدا ہو رہی ہے ، سی این…
کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- 07 اپریل, 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے،…
مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، بجلی کا نظام درہم برہم
- 07 اپریل, 2026
بعض مقامات پر مزید موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے ، محکمہ موسمیات
ایس ای سی پی نے بلوچستان اور پنجاب کیلئے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دیدی
- 07 اپریل, 2026
اصلاحات سے حکومت کے طویل المدتی پنشن واجبات میں کمی آئے گی، جبکہ ملازمین کو…
ڈرامے کی مقبولیت کے بعد رویے بدل گئے، نعیمہ بٹ نے تلخ تجربات بیان کر دیے
- 07 اپریل, 2026
اپنے ساتھی فنکاروں اور پروڈیوسرز سے زیادہ تعاون کی توقع تھی
امریکی حملوں سے پاور پلانٹس بچانے کیلئے ایرانی وزیر کی ہیومن چین بنانے کا اعلان
- 07 اپریل, 2026
امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہ…
جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں ، ایرانی سفیر
- 07 اپریل, 2026
پاکستان کے تعمیری کردار کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو بحال کرنا ہے…
رمشا خان سے شادی کی خبروں پر خوشحال خان کا ردعمل سامنے آ گیا
- 07 اپریل, 2026
ہو گئی کلاؤٹ چیزنگ، اب کام پر واپس آئیں
خلا میں انسانی تاریخ کی سب سے دور پرواز، آرٹیمس II مشن نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
- 07 اپریل, 2026
خلا بازوں نے چاند کی سطح کا قریب سے مشاہدہ کیا، نئی تصاویر لیں اور…
وزیر داخلہ کی پاسپورٹ اور امیگریشن نظام ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت
- 07 اپریل, 2026
عوامی سہولت کو سب سے مقدم رکھا جائے ، محسن نقوی کی ہدایت