برطانیہ میں جعلی ایڈمرل کی تقریب میں شرکت سے ہلچل مچ گئی

برطانیہ میں جعلی ایڈمرل کی تقریب میں شرکت سے ہلچل مچ گئی

برطانیہ میں ایک شخص جعلی نیول یونیفارم اور تمغے پہن کر ایک یادگاری تقریب میں شریک ہو گیا جس کے بعد سابق فوجیوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

مذکورہ شخص نے ریئر ایڈمرل کا یونیفارم پہن رکھا تھا اور دعویٰ کیا کہ وہ لارڈ لیفٹیننٹ کے دفتر کی نمائندگی کر رہا ہے۔

تصاویر میں اسے جنگی یادگار پر سلامی دیتے اور تقریب کے دوران پھولوں کی چادر چڑھاتے دیکھا گیا۔ بعد ازاں انکشاف ہوا کہ وہ اس سے پہلے شمالی ویلز کے مختلف شہروں، خصوصاً کائرنارون میں بھی اسی وردی میں شرکت کر چکا ہے۔

رائل نیوی نے اس حرکت کو ’’سابق فوجیوں کی تضحیک‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ یادگاری دن کی سنجیدگی اور وقار کو مجروح کرتا ہے۔

جعلی ایڈمرل نظروں میں کیسے آیا؟

شک اس وقت گہرا ہوا جب اس کی غیر معیاری یونیفارم، غلط شرٹ اور بے جوڑ تمغوں نے شرکا کی توجہ کھینچی۔ ان کے مطابق وہ ایسے تمغے پہن کر آیا تھا جو ایک ہی شخص کو نہیں مل سکتے۔

مثال کے طور پر ڈسٹنگشڈ سروس آرڈر (DSO)، جو 3 دہائیوں سے نیوی افسروں کو نہیں دیا گیا، اور رضاکار ریزرو تمغہ، جو کسی بھی DSO حاصل کرنے والے کو کبھی نہیں ملا۔

لیفٹیننٹ کمانڈر ٹیری اسٹیورٹ نے الزام لگایا کہ اس شخص کی موجودگی کے باعث وہ تقریب میں اپنا کردار ادا نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ کہ اس جعلی کردار نے میرا وقت ضائع کرایا، میں اس سے بات کرنے کے لیے پیچھے ہو گیا تھا۔

اس واقعے کی اطلاع ’’والٹر مٹی ہنٹرز کلب‘‘ کو بھی دی گئی ہے، جو جعلی فوجی دعوؤں کی جانچ کرتا ہے۔

لینڈڈنو ٹاؤن کونسل کے مطابق جب پریڈ مارشل نے تقریب کے دوران اس شخص سے سوال کیا تو اس نے دعویٰ کیا کہ وہ لارڈ لیفٹیننٹ آف کلویڈ کی جانب سے آیا ہے، لیکن کونسل کی مہمانوں کی فہرست میں اس کا نام نہیں تھا۔

رائل نیوی نے واضح کیا کہ برطانیہ کے قانون کے تحت جعلی تمغے پہننا جرم نہیں جب تک اس کا مقصد فراڈ نہ ہو، اسی لیے اس واقعے کی باضابطہ تحقیقات نہیں ہوں گی۔

تاہم ایک سابق رائل نیوی افسر نے کہا کہ ’’میں نے کبھی کسی کے سینے پر اتنا سونا نہیں دیکھا، یہ انتہائی حیران کن ہے۔‘‘

متعلقہ مضامین

گولڑہ شریف کے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی انتقال کر گئے
گولڑہ شریف کے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی انتقال کر گئے
  • 09 اپریل, 2026

صوفیانہ تعلیمات اور روحانی خدمات کے حوالے سے معروف شخصیت کے انتقال کی خبر سنتے…

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
  • 09 اپریل, 2026

سپلائی بہتر ہونے سے فوری طور پر ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے…

جنگ بندی کے بعد سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
جنگ بندی کے بعد سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • 09 اپریل, 2026

سعودی وزیرخارجہ کوایرانی ہم منصب کی جانب سےٹیلی فون کال موصول ہوئی، سعودی وزارت خارجہ

راولپنڈی میں میٹرک کے 10 اپریل کے پرچے ملتوی
راولپنڈی میں میٹرک کے 10 اپریل کے پرچے ملتوی
  • 09 اپریل, 2026

راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے

مفت سرکاری سفری سہولت سے کتنے لوگوں نے فائدہ اٹھایا؟ نیا ریکارڈ قائم
مفت سرکاری سفری سہولت سے کتنے لوگوں نے فائدہ اٹھایا؟ نیا ریکارڈ قائم
  • 09 اپریل, 2026

صرف 8 اپریل کو ایک ہی دن میں ریکارڈ 11 لاکھ 40 ہزار افراد نے…

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
  • 09 اپریل, 2026

سونے کی فی تولہ قیمت میں 9500 روپے کی کمی ہو گئی

‘ہماری انگلیاں ٹرگر پر ہیں’؛ جنگ بندی کے بعد ایرانی فوج کا بیان آ گیا
‘ہماری انگلیاں ٹرگر پر ہیں’؛ جنگ بندی کے بعد ایرانی فوج کا بیان آ گیا
  • 09 اپریل, 2026

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے…

جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس پمز تک محدود کر دی گئی
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس پمز تک محدود کر دی گئی
  • 09 اپریل, 2026

پمز اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک میٹروبس سروس بند کردی گئی، میٹرو بس حکام

غیر ملکی وفود کی آمد؛ اسلام ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی
غیر ملکی وفود کی آمد؛ اسلام ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی
  • 09 اپریل, 2026

ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج رات گئے…

پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز موجود ہیں، ڈیرل مچل
پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز موجود ہیں، ڈیرل مچل
  • 09 اپریل, 2026

پاکستان واپس آ کر بہت خوشی ہوئی، یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں، آل…

پیٹرول پر سبسڈی کی مد میں مستحقین میں کتنے ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں؟
پیٹرول پر سبسڈی کی مد میں مستحقین میں کتنے ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں؟
  • 09 اپریل, 2026

ڈیجیٹل نظام کے ذریعے رقم براہ راست مستحقین تک فوری پہنچ رہی ہے، حکومت

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی
پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی
  • 09 اپریل, 2026

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی