پیٹرول پر سبسڈی کی مد میں مستحقین میں کتنے ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں؟
- 09 اپریل, 2026
- ویب ڈیسک
- ایڈیٹرچوائس, تازہ ترین, معیشت
وفاقی حکومت نے وزیراعظم فیول پیکج 2026 کے تحت ایندھن پر سبسڈی کی مد میں پہلی قسط کے طور پر 1.2 ارب روپے کی رقم ڈیجیٹل طریقے سے 32 ہزار سے زائد مستحقین میں تقسیم کر دی ہے۔
اس اسکیم سے بسوں، ٹرکوں، طویل فاصلے کی گاڑیوں اور ڈیلیوری وینز کے آپریٹرز مستفید ہو رہے ہیں۔
حکام کے مطابق ادائیگیاں ایزی پیسہ کے ذریعے کی گئیں، جس سے مالی معاونت کی ترسیل کو تیز، محفوظ اور شفاف بنایا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ٹرک آپریٹرز کو ادائیگی کے لیے یہ پہلا ڈیجیٹل والیٹ پلیٹ فارم ہے، جبکہ اگلے مرحلے میں ٹینکرز، بسوں اور موٹر سائیکل سواروں کو بھی اس سہولت میں شامل کیا جائے گا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنا ہے، جبکہ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے رقم براہ راست مستحقین تک فوری پہنچ رہی ہے اور روایتی نقد ادائیگی کے نظام پر انحصار کم ہو رہا ہے۔
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو افسر جہانزیب نے کہا کہ حکومت کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے بروقت مالی ریلیف کی فراہمی اعزاز کی بات ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیاں پاکستان کے جدید مالیاتی نظام کا اہم ستون ہیں، جو شفافیت، کارکردگی اور مالی شمولیت کو فروغ دیتی ہیں۔
ایزی پیسہ کے مطابق اس کے 5 کروڑ 90 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ صارفین اور ملک بھر میں پھیلے ایجنٹ نیٹ ورک کے باعث بڑے پیمانے پر حکومت سے شہریوں کو ادائیگیوں کا نظام مؤثر طریقے سے چلایا جا رہا ہے۔
متعلقہ پوسٹس
گولڑہ شریف کے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی انتقال کر گئے
- 09 اپریل, 2026
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
- 09 اپریل, 2026
راولپنڈی میں میٹرک کے 10 اپریل کے پرچے ملتوی
- 09 اپریل, 2026
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
- 09 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
گولڑہ شریف کے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی انتقال کر گئے
- 09 اپریل, 2026
صوفیانہ تعلیمات اور روحانی خدمات کے حوالے سے معروف شخصیت کے انتقال کی خبر سنتے…
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
- 09 اپریل, 2026
سپلائی بہتر ہونے سے فوری طور پر ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے…
جنگ بندی کے بعد سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
- 09 اپریل, 2026
سعودی وزیرخارجہ کوایرانی ہم منصب کی جانب سےٹیلی فون کال موصول ہوئی، سعودی وزارت خارجہ
راولپنڈی میں میٹرک کے 10 اپریل کے پرچے ملتوی
- 09 اپریل, 2026
راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے
مفت سرکاری سفری سہولت سے کتنے لوگوں نے فائدہ اٹھایا؟ نیا ریکارڈ قائم
- 09 اپریل, 2026
صرف 8 اپریل کو ایک ہی دن میں ریکارڈ 11 لاکھ 40 ہزار افراد نے…
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
- 09 اپریل, 2026
سونے کی فی تولہ قیمت میں 9500 روپے کی کمی ہو گئی
‘ہماری انگلیاں ٹرگر پر ہیں’؛ جنگ بندی کے بعد ایرانی فوج کا بیان آ گیا
- 09 اپریل, 2026
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے…
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس پمز تک محدود کر دی گئی
- 09 اپریل, 2026
پمز اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک میٹروبس سروس بند کردی گئی، میٹرو بس حکام
غیر ملکی وفود کی آمد؛ اسلام ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی
- 09 اپریل, 2026
ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج رات گئے…
پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز موجود ہیں، ڈیرل مچل
- 09 اپریل, 2026
پاکستان واپس آ کر بہت خوشی ہوئی، یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں، آل…
پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی
- 09 اپریل, 2026
پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی
40 روز کی طویل بندش کے بعد مسجد الاقصیٰ دوبارہ کھول دی گئی
- 09 اپریل, 2026
مسجد کھلنے کی اطلاع ملتے ہی بیت المقدس کے گلی کوچوں میں خوشی کی لہر…