فن لینڈ میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، خوف و ہراس میں اضافہ

فن لینڈ میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، خوف و ہراس میں اضافہ

یورپ بھر میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت گیر پالیسیوں کے نفاذ کے بعد پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد کا مستقبل بھی شدید غیر یقینی کا شکار ہو گیا ہے۔ 

تازہ ترین صورتحال کے مطابق یورپی ملک فن لینڈ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں شدت آ گئی ہے جس کے بعد پاکستان سمیت دیگر ممالک کے یہاں غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے ستمبر 2025 کے دوران 2 ہزار 70 غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔

فن لینڈ کی نیشنل پولیس بورڈ کے مطابق اب غیر ملکیوں کے قیام کے حق کی سخت جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، اور جن کے پاس قانونی حیثیت نہیں، انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی شہری بھی ڈی پورٹ کیے جا سکتے ہیں

واضح رہے کہ غیر مصدقہ اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 10 ہزار پاکستانی فن لینڈ میں مقیم ہیں جن کی بڑی تعداد نے گزشتہ چند سالوں میں وہاں سکونت اختیار کی ہے۔

فن لینڈ پاکستانی شہریوں کو بھی ملک بدر کر سکتا ہے، اور یہ عمل EU-Pakistan Readmission Agreement کے تحت چلتا ہے۔

اس معاہدے کے تحت، دونوں فریق غیر قانونی طور پر کسی اور ملک میں مقیم شہریوں کو واپس اپنے ملک میں داخل کرنے کے پابند ہیں۔

دائیں بازو کی جماعتیں مہاجرین کے خلاف ہیں

ہیلسنکی کے ایک فلاحی مرکز “ٹوِوون تالو” (امید کا گھر) میں درجنوں غیرقانونی تارکین وطن قانونی اور سماجی مدد حاصل کرتے ہیں۔ مرکز کی انچارج این ہیماڈ کا کہنا ہے کہ دائیں بازو کی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد پناہ گزینوں میں بے دخلی کا خوف بڑھ گیا ہے۔

وزیر داخلہ ماری رانتانن کے مطابق فن لینڈ نے 2023 سے پناہ، رہائشی اجازت نامے، خاندانی ویزے اور شہریت کے قوانین سخت کیے ہیں، تاکہ امیگریشن کو “مزید منظم” اور ملکی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق یہ پالیسی “پیرادائم شفٹ” یعنی بنیادی تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے، جس سے اب فن لینڈ میں غیر ملکیوں کے لیے محفوظ زندگی قائم کرنا پہلے کی طرح ممکن نہیں رہا۔

متعلقہ مضامین

گولڑہ شریف کے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی انتقال کر گئے
گولڑہ شریف کے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی انتقال کر گئے
  • 09 اپریل, 2026

صوفیانہ تعلیمات اور روحانی خدمات کے حوالے سے معروف شخصیت کے انتقال کی خبر سنتے…

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
  • 09 اپریل, 2026

سپلائی بہتر ہونے سے فوری طور پر ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے…

جنگ بندی کے بعد سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
جنگ بندی کے بعد سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • 09 اپریل, 2026

سعودی وزیرخارجہ کوایرانی ہم منصب کی جانب سےٹیلی فون کال موصول ہوئی، سعودی وزارت خارجہ

راولپنڈی میں میٹرک کے 10 اپریل کے پرچے ملتوی
راولپنڈی میں میٹرک کے 10 اپریل کے پرچے ملتوی
  • 09 اپریل, 2026

راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے

مفت سرکاری سفری سہولت سے کتنے لوگوں نے فائدہ اٹھایا؟ نیا ریکارڈ قائم
مفت سرکاری سفری سہولت سے کتنے لوگوں نے فائدہ اٹھایا؟ نیا ریکارڈ قائم
  • 09 اپریل, 2026

صرف 8 اپریل کو ایک ہی دن میں ریکارڈ 11 لاکھ 40 ہزار افراد نے…

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
  • 09 اپریل, 2026

سونے کی فی تولہ قیمت میں 9500 روپے کی کمی ہو گئی

‘ہماری انگلیاں ٹرگر پر ہیں’؛ جنگ بندی کے بعد ایرانی فوج کا بیان آ گیا
‘ہماری انگلیاں ٹرگر پر ہیں’؛ جنگ بندی کے بعد ایرانی فوج کا بیان آ گیا
  • 09 اپریل, 2026

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے…

جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس پمز تک محدود کر دی گئی
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس پمز تک محدود کر دی گئی
  • 09 اپریل, 2026

پمز اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک میٹروبس سروس بند کردی گئی، میٹرو بس حکام

غیر ملکی وفود کی آمد؛ اسلام ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی
غیر ملکی وفود کی آمد؛ اسلام ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی
  • 09 اپریل, 2026

ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج رات گئے…

پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز موجود ہیں، ڈیرل مچل
پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز موجود ہیں، ڈیرل مچل
  • 09 اپریل, 2026

پاکستان واپس آ کر بہت خوشی ہوئی، یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں، آل…

پیٹرول پر سبسڈی کی مد میں مستحقین میں کتنے ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں؟
پیٹرول پر سبسڈی کی مد میں مستحقین میں کتنے ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں؟
  • 09 اپریل, 2026

ڈیجیٹل نظام کے ذریعے رقم براہ راست مستحقین تک فوری پہنچ رہی ہے، حکومت

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی
پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی
  • 09 اپریل, 2026

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی