بالی ووڈ میں شاہ رخ خان سے بھی زیادہ امیر شخصیت سامنے آ گئی

بالی ووڈ میں شاہ رخ خان سے بھی زیادہ امیر شخصیت سامنے آ گئی

شاہ رخ خان چاہے کنگ آف بالی ووڈ ہوں، لیکن دولت کی دوڑ میں بالی ووڈ کی ایک شخصیت ان پر سبقت لے گئی ہے اور وہ بھی کیمرے کے پیچھے رہتے ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ جاری ہونے والی ہورون انڈیا رچ لسٹ 2025 (Hurun India Rich List 2025) میں جہاں شاہ رخ خان نے دنیا کے سب سے امیر اداکار کا اعزاز حاصل کیا، وہیں ایک بالی ووڈ کی ایک ایسی شخصیت بھی سامنے آئی ہے جس نے نہ کبھی فلم میں اداکاری کی اور نہ ہی ہدایت کاری، لیکن پھر بھی وہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ دولت کما لی۔

ہورون کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی مجموعی دولت اس وقت 1.4 بلین امریکی ڈالر (تقریباً 12,490 کروڑ بھارتی روپے) تک پہنچ چکی ہے۔

شاہ رخ خان بھارت کے امیر ترین اداکار ، کئی ہالی وڈ اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

وہ نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ دولت رکھنے والے اداکار بن چکے ہیں۔ ان کی آمدنی میں حالیہ برسوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے، اور وہ بالی ووڈ کے حقیقی بادشاہ کہلانے لگے ہیں۔

تاہم، شاہ رخ خان سے بھی آگے ہیں رونی اسکرووالا، جن کی مجموعی دولت 1.5 بلین امریکی ڈالر (تقریباً 13,300 کروڑ بھارتی روپے) بتائی گئی ہے۔

Ronnie Screwvala Joins Shark Tank India Season 3: Know about his career,  lifestyle, net worth, and more - Lifestyle News | The Financial Express

وہ فلم پروڈیوسر اور معروف بزنس مین ہیں، جنہوں نے اپنی دولت فلموں سے زیادہ کاروباری سرمایہ کاریوں سے کمائی ہے۔

رونی اسکرووالا کی دولت نہ صرف شاہ رخ خان، بلکہ کرن جوہر (1,880 کروڑ بھارتی روپے) اور امیتابھ بچن (1,630 کروڑ بھارتی روپے) جیسے معروف فلمی شخصیات سے بھی زیادہ ہے۔

ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلین ڈالر کے مالک بننے کے قریب

دلچسپ بات یہ ہے کہ یش راج فلمز کے آدتیہ چوپڑا اور ٹی سیریز کے بھوشن کمار جیسے کامیاب فلم ساز بھی اس فہرست میں رونی اسکرووالا سے پیچھے ہیں۔

رونی اسکرووالا کون ہیں؟

رونی اسکرووالا کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہندوستان میں کیبل ٹی وی کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے اپنا کیریئر ٹوتھ برش بنانے والی ایک چھوٹی کمپنی سے شروع کیا، بعد میں کیبل نیٹ ورک قائم کیا، اور پھر 1990 میں UTV کے نام سے ایک ٹی وی اسٹوڈیو کی بنیاد رکھی، جو وقت کے ساتھ ایک بڑی فلم پروڈکشن کمپنی میں تبدیل ہوا۔

شاہ رخ خان کے ساتھ بھی فلم کی آفر ہو تو بھارت نہیں جاؤں گی، مومنہ اقبال

ان کی پروڈکشن کے تحت کئی مشہور فلمیں بنی ہیں جن میں لکش، سوَدیش، رنگ دے بسنتی، جودھا اکبر، اور فیشن وغیرہ شامل ہیں۔

 دولت کا اصل ذریعہ

سال 2012 میں UTV کو ڈزنی نے خرید لیا، جس کے بعد رونی اسکرووالا نے RSVP Movies کے نام سے ایک نیا بینر قائم کیا۔ اس بینر تلے بننے والی فلموں میں کیڈارناتھ، اُڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک، اور سیم بہادر شامل ہیں۔

رونی اسکرووالا کی اصل دولت فلموں سے نہیں بلکہ ان کی کاروباری سرمایہ کاریوں سے آتی ہے۔ وہ UpGrad جیسے بڑے ایجوکیشن ٹیک پلیٹ فارم اور Unilazer Ventures کے بانی ہیں، جنہوں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔

متعلقہ مضامین

حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی، وفاقی وزراء 
حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی، وفاقی وزراء 
  • 07 اپریل, 2026

 حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو معاشی اور توانائی کی صورتحال پر بریفنگ

پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جھکرانی انتقال کر گئے
پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جھکرانی انتقال کر گئے
  • 07 اپریل, 2026

نمازِ جنازہ آج شام آبائی شہر جیکب آباد میں ادا کی جائے گی

سولر انقلاب، خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان توانائی بحران سے محفوظ
سولر انقلاب، خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان توانائی بحران سے محفوظ
  • 07 اپریل, 2026

پاکستان میں تقریباً 25 فیصد بجلی سولر سے پیدا ہو رہی ہے ، سی این…

کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • 07 اپریل, 2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے،…

مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، بجلی کا نظام درہم برہم
مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، بجلی کا نظام درہم برہم
  • 07 اپریل, 2026

بعض مقامات پر مزید موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے ، محکمہ موسمیات

ایس ای سی پی نے بلوچستان اور پنجاب کیلئے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دیدی
ایس ای سی پی نے بلوچستان اور پنجاب کیلئے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دیدی
  • 07 اپریل, 2026

اصلاحات سے حکومت کے طویل المدتی پنشن واجبات میں کمی آئے گی، جبکہ ملازمین کو…

ڈرامے کی مقبولیت کے بعد رویے بدل گئے، نعیمہ بٹ نے تلخ تجربات بیان کر دیے
ڈرامے کی مقبولیت کے بعد رویے بدل گئے، نعیمہ بٹ نے تلخ تجربات بیان کر دیے
  • 07 اپریل, 2026

اپنے ساتھی فنکاروں اور پروڈیوسرز سے زیادہ تعاون کی توقع تھی

امریکی حملوں سے پاور پلانٹس بچانے کیلئے ایرانی وزیر کی ہیومن چین بنانے کا اعلان
امریکی حملوں سے پاور پلانٹس بچانے کیلئے ایرانی وزیر کی ہیومن چین بنانے کا اعلان
  • 07 اپریل, 2026

امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہ…

جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں ، ایرانی سفیر
جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں ، ایرانی سفیر
  • 07 اپریل, 2026

پاکستان کے تعمیری کردار کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو بحال کرنا ہے…

رمشا خان سے شادی کی خبروں پر خوشحال خان کا ردعمل سامنے آ گیا
رمشا خان سے شادی کی خبروں پر خوشحال خان کا ردعمل سامنے آ گیا
  • 07 اپریل, 2026

ہو گئی کلاؤٹ چیزنگ، اب کام پر واپس آئیں

خلا میں انسانی تاریخ کی سب سے دور پرواز، آرٹیمس II مشن نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
خلا میں انسانی تاریخ کی سب سے دور پرواز، آرٹیمس II مشن نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • 07 اپریل, 2026

خلا بازوں نے چاند کی سطح کا قریب سے مشاہدہ کیا، نئی تصاویر لیں اور…

وزیر داخلہ کی پاسپورٹ اور امیگریشن نظام ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت
وزیر داخلہ کی پاسپورٹ اور امیگریشن نظام ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت
  • 07 اپریل, 2026

عوامی سہولت کو سب سے مقدم رکھا جائے ، محسن نقوی کی ہدایت