ایئرکنڈیشنر اور ہیٹر کی ضرورت ختم کرنے والا پینٹ ایجاد
- 17 اگست, 2023
- Fahad Bin Shakir
- امریکہ, ایڈیٹرچوائس, تازہ ترین, تحقیق, دنیا, شمالی امریکا, ماحولیات
واشنگٹن: سائنسدانوں نے ایک ایسا پینٹ ایجاد کر لیا ہے جس کے استعمال سے گھر گرمیوں میں ٹھنڈا اور سردیوں میں گرم رہتا ہے، سائنسدانوں کا تعلق امریکی اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے ہے۔
وٹامن کے کی کمی سے پھیپھڑوں کے امراض زیادہ پیدا ہوسکتے ہیں، طبی تحقیق
مؤقر جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایجاد کردہ پینٹ ائیر کنڈیشنر اور ہیٹر (heating) کا متبادل ثابت ہوگا۔
تحقیقی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں توانائی کا 13 فیصد حصہ ائیر کنڈیشنرز اور ہیٹنگ سسٹم کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور یہی دونوں زہریلی گیسوں کا 11 فیصد حصہ بھی خارج کرتے ہیں۔
رپورٹ کے تحت نئے پینٹ کے استعمال سے گھر کو ٹھنڈا کرنے کیلئے آنے والے توانائی کے خرچ میں 21 فیصد کمی واقع ہو گی جو بجلی کے بلوں میں کمی کا اہم ذریعہ ثابت ہو گی۔
تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیار کیا جانے والا پینٹ متعدد رنگوں میں دستیاب ہو گا تاکہ صارفین اپنی پسند کے رنگ کا انتخاب کرسکیں۔
مچھر کچھ افراد کو دوسروں کی نسبت زیادہ کیوں کاٹتا ہے؟ طبی تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسی طرح دیگر کئی پینٹس گزشتہ برسوں میں تیار کیے گئے لیکن چونکہ وہ صرف سلور یا گرے رنگوں میں دستیاب ہیں اس لیے لوگوں کو متوجہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں جب کہ اب اسٹینفورڈ یونیورسٹی کا تیار کردہ نیا پینٹ مختلف رنگوں میں دستیاب ہو گا۔
ایجاد کردہ پنٹ کے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمارت کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے اسے باہری دیواروں اور چھت پر استعمال کرنا ہو گا جہاں وہ سورج کی انفرا ریڈ روشنی کو رنگ والی تہہ سے گزار کر نچلی تہہ سے واپس منعکس کر دے گا جس سے عمارت حرارت جذب نہیں کرے گی۔
ماہرین کے مطابق تیار کیا جانے والا پینٹ 80 فیصد انفرا ریڈ روشنی منعکس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسے ٹرک اور ٹرینوں پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کینسر سے بچنے کیلئے روزآنہ 3 منٹ نکالیں، گھریلو کام کریں، طبی تحقیق
تحقیقی رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ عام مارکیٹ میں یہ پینٹ لوگوں کے لیے کب تک دستیاب ہو گا؟
متعلقہ پوسٹس
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
- 06 اپریل, 2026
ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
- 06 اپریل, 2026
قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…