اسرائیلی طیارہ مار گرانے والے پاکستان ایئرفورس کے پائلٹ کیلئے تمغہ شجاعت
- 13 اگست, 2023
- Fahad Bin Shakir
- اسلام آباد, ایڈیٹرچوائس, پاکستان, تازہ ترین, دنیا, مشرق وسطی
اسلام آباد: پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے ایئر کموڈور(ریٹائرڈ) عبدالستارعلوی کو 1973 کی عرب اسرائیل جنگ میں شاندار خدمات سر انجام دینے پر شام کے تمغہ شجاعت سے نوازا گیا ہے۔
سڈنی: اسرائیل کو قابض اور فلسطین کو مقبوضہ علاقہ لکھنے کا فیصلہ

خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز کے مطابق 1967 میں تیسری عرب اسرائیل جنگ کے دوران کھوئے ہوئے اپنے علاقے واپس لینے کے لیے اکتوبر 1973 میں عرب ریاستوں کے ایک اتحاد نے اسرائیل پر اچانک حملہ کیا تھا۔
سعودی اور اسرائیل تعلقات، فریم ورک پر اتفاق نہیں ہو سکا، بات چیت جاری ہے، امریکہ
12 August, 2023: Embassy of the Syrian Arab Republic has honoured PAF veteran, Air Commodore Retd Sattar Alvi, for rendering his services during the 1973 Arab Israel War. On behalf of Syrian Arab Air Force and on the instructions of Syrian Government, Syrian Ambassador H.E. Dr.… pic.twitter.com/SndpBHZvhp
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) August 13, 2023
1967 کی چھ روزہ جنگ میں اسرائیل نے مصر کے جزیرہ نما سینا، شام کی گولان کی پہاڑیوں کے تقریبا آدھے حصے اور مغربی کنارے کے ان علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا جو 1948 سے اردن کے زیر انتظام تھے۔
اسرائیلی فوج 3 سالہ بچے سے خوفزدہ
واضح رہے کہ 1973 کی جنگ عرب اسرائیل تنازع کا حصہ تھی، اسرائیل کے قیام (1948) کے بعد سے اس تنازعے پر کئی جھڑپیں اور جنگیں ہو چکی ہیں۔
26 اپریل 1973 کو عبدالستارعلوی جو اس وقت ایک نوجوان فلائٹ لیفٹیننٹ تھے، نے جاری لڑائی کے دوران شامی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ اڑاتے ہوئے اسرائیلی ایئر فور کا میراج طیارہ مار گرایا تھا۔
مسجد الاقصیٰ کا انچارج اسرائیل ہے، انتہا پسند یہودی وزیر کا شر انگیز دعویٰ
پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ ڈی جی پی آر (ایئرفورس) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فلائٹ لیفٹیننٹ ستار علوی کی 32 ویں فضائی لڑائی میں شام کی فضائی حدود کا دفاع کرنے میں بہادری اور مہارت نظر آئی۔ اس واقعے نے فضائی لڑائی میں فوری ردعمل، اسٹریٹجک سوچ اور طیاروں کی مہارت کی اہمیت کو اجاگر کیا جب کہ فضائی جنگ کے نتائج نے ایک برادر ملک کی خود مختاری کے تحفظ اور اس شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے میں پاکستانی پائلٹوں کی جرات اور عزم کا مظاہرہ کیا۔
اسرائیل میں بھونچال، جوہری سائنسدانوں کا احتجاجاً مستعفی ہونے پہ غور
ڈی جی پی آر کے مطابق شامی عرب فضائیہ اور شامی حکومت کی جانب سے شام کے سفیر ڈاکٹر رمیز الرائے نے ایئر کموڈور (ر) ستارعلوی کو تمغہ بہادری اور یادگاری سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ حکومت شام کی جانب سے یہ اعتراف پوری پاکستانی قوم کے لیے فخر کا لمحہ اور آنے والی نسلوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔
متعلقہ پوسٹس
کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- 07 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی، وفاقی وزراء
- 07 اپریل, 2026
حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو معاشی اور توانائی کی صورتحال پر بریفنگ
پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جھکرانی انتقال کر گئے
- 07 اپریل, 2026
نمازِ جنازہ آج شام آبائی شہر جیکب آباد میں ادا کی جائے گی
سولر انقلاب، خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان توانائی بحران سے محفوظ
- 07 اپریل, 2026
پاکستان میں تقریباً 25 فیصد بجلی سولر سے پیدا ہو رہی ہے ، سی این…
کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- 07 اپریل, 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے،…
مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، بجلی کا نظام درہم برہم
- 07 اپریل, 2026
بعض مقامات پر مزید موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے ، محکمہ موسمیات
ایس ای سی پی نے بلوچستان اور پنجاب کیلئے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دیدی
- 07 اپریل, 2026
اصلاحات سے حکومت کے طویل المدتی پنشن واجبات میں کمی آئے گی، جبکہ ملازمین کو…
ڈرامے کی مقبولیت کے بعد رویے بدل گئے، نعیمہ بٹ نے تلخ تجربات بیان کر دیے
- 07 اپریل, 2026
اپنے ساتھی فنکاروں اور پروڈیوسرز سے زیادہ تعاون کی توقع تھی
امریکی حملوں سے پاور پلانٹس بچانے کیلئے ایرانی وزیر کی ہیومن چین بنانے کا اعلان
- 07 اپریل, 2026
امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہ…
جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں ، ایرانی سفیر
- 07 اپریل, 2026
پاکستان کے تعمیری کردار کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو بحال کرنا ہے…
رمشا خان سے شادی کی خبروں پر خوشحال خان کا ردعمل سامنے آ گیا
- 07 اپریل, 2026
ہو گئی کلاؤٹ چیزنگ، اب کام پر واپس آئیں
خلا میں انسانی تاریخ کی سب سے دور پرواز، آرٹیمس II مشن نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
- 07 اپریل, 2026
خلا بازوں نے چاند کی سطح کا قریب سے مشاہدہ کیا، نئی تصاویر لیں اور…
وزیر داخلہ کی پاسپورٹ اور امیگریشن نظام ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت
- 07 اپریل, 2026
عوامی سہولت کو سب سے مقدم رکھا جائے ، محسن نقوی کی ہدایت