صدر جو بائیڈن کا چین میں امریکی سرمایہ کاری محدود کرنیکا اعلان
- 10 اگست, 2023
- Fahad Bin Shakir
- ایشیاء, تازہ ترین, ٹاپ اسٹوریز, دنیا, شمالی امریکا, معیشت
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارتی حکمنامے کے ذریعے چین میں حساس ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر پابندی عائد کر دی ہے۔
امریکہ و چین کو ساتھ رہنا سیکھنا چاہیے، جنگ منڈلا رہی ہے، مصنوعی ذہانت دشمنی کو تیز کردیگی، کسنجر
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز اور امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جو بائیڈن نے صدارتی حکمنامے پر دستخط کردیے ہیں جس کے تحت چین میں کمپیوٹر چپس اور دیگر حساس ٹیکنالوجیز میں امریکی کمپنیاں سرمایہ کاری نہیں کر سکیں گی۔
صدارتی حکمنامے کے بعد امریکی سیکریٹری خزانہ کو یہ اختیار حاصل ہوگیا ہے کہ وہ چینی اداروں میں تین شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کو روکیں اور یا پھر ان کو محدود کریں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ٹیکنالوجی سے وابستہ تین شعبوں میں سیمی کنڈیکٹر اور مائیکرو الیکٹرانکس، کوانٹم انفارمیشن اور مخصوص مصنوعی ذہانت کے سسٹم شامل ہیں۔
امریکی ماہرین کے مطابق بنیادی طور پر پابندی کا مقصد امریکی سرمایہ کاری اور مہارت کے ذریعے چین کو ٹیکنالوجی کی تیاری میں مدد فراہم کرنے سے روکنا ہے جو فوجی صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے اور نتیجتاً امریکی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
صدر جوبائیڈن نے کانگریس کو بھی اسی حوالے سے خط لکھا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ چین جیسے ممالک کے ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے اور اس سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے ملکی سطح پر ایمرجنسی نافذ کر رہے ہیں۔
چین امریکہ تجارتی جنگ، گوگل نے ہواوے کو ہری جھنڈی دکھا دی
امریکی صدر نے خط میں چین جیسے ممالک کے حساس ٹیکنالوجی اور ملٹری، انٹیلیجنس، نگرانی یا سائبر سے متعلق اہم مصنوعات میں فروغ سے پیدا ہونے والے خطرات کا بھی ذکر کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے امریکی صدارتی حکمنامے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
اس حوالے سے چینی وزارت کامرس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حکمنامہ کمپنیوں کے معمول کے آپریشن اور ان کی فیصلہ سازی پر اثرانداز ہوتا ہے اور بین الاقوامی معاشی و تجارتی ڈھانچے کے لیے نقصان دہ بھی ہے۔
جاری کردہ بیان میں امید ظٓاہر کی گئی ہے کہ امریکہ مارکیٹ اکانومی کے قوانین اور منصفانہ مقابلے کے اصولوں کا احترام کرتے ہوئے عالمی سطح پر معاشی و تجارتی تبادلے اور تعاون میں رکاوٹ نہیں پیدا کرے گا اور نہ ہی عالمی معیشت کی بحالی میں روڑے اٹکائے گا۔
چین کی وزارت خارجہ نے بھی اس ضمن میں اپنے رد عمل میں سخت عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی سرمایہ کاری کے حوالے سے پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔
امریکہ چین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی فوجی طاقت سے پریشان
اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں چینی وزارت خارجہ نے مؤقف اپناتے ہوئے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ صدر جو بائیڈن کا چین سے علیحدگی یا چینی معاشی ترقی میں رکاوٹیں نہ پیدا کرنے کا وعدہ پورا کرے۔
متعلقہ پوسٹس
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
- 06 اپریل, 2026
ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
- 06 اپریل, 2026
قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…