اوشن گیٹ و ٹائٹن کو بھول جائیں، زہرہ سیارے پر جانیکی تیاری کریں، گلرمو سوہنلین کا اعلان

اوشن گیٹ و ٹائٹن کو بھول جائیں، زہرہ سیارے پر جانیکی تیاری کریں، گلرمو سوہنلین کا اعلان

نیویارک: اوشن گیٹ کے شریک بانی گلرمو سوہنلین نے زہرہ سیارے پر انسانوں کو بھیجنے کے عزم کا اعلان کردیا ہے۔

اوشن گیٹ کو خطرات سے خبردار کیا تھا، ٹائی ٹینک فلم کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون کا انکشاف

انہوں نے مؤقر ویب سائٹ انسائڈر سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ان کی کمپنی نظام شمسی کے سب سے زیادہ گرم ترین سیارے پر ایک ہزار انسانوں کو بسائے گی۔

واضح رہے کہ گلرمو سوہنلین ’ہیومنز ٹو وینس‘ کمپنی کے بانی اور چیئرمین بھی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جون میں بحرِ اوقیانوس کی گہرائیوں میں ٹائٹن نامی ایک آبدوز کے لاپتہ ہونے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔

اوشن گیٹ کمپنی کی آبدوز رابطہ منقطع ہونے کے بعد چند دنوں تک لاپتہ رہی تھی جس میں پاکستانی نژاد برطانوی کاروباری شخصیت شہزادہ داؤد اور ان کے نوجوان بیٹے بھی سوار تھے۔ چند دنوں کی کھوج کے بعد آبدوز کا ملبہ مل گیا تھا جس سے اندازہ لگایا گیا کہ آبدوز پھٹنے سے تباہ ہو گئی تھی۔

بحیر اوقیانوس میں غرقاب ہونے والی اوشن گیٹ کی آبدوز میں گلرمو کے دوست اور شریک بانی اسٹاکٹن رش سمیت چار مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ گلرمو سوہنلین نے اس کمپنی کو 2009 میں اسٹاکٹن رش کے ساتھ مل کر بنایا تھا اور پھر 2013 میں کمپنی کے تمام اختیارات ان کے سپرد کر دیے تھے۔

اوشین گیٹ کا دوبارہ زیر سمندر سفر پہ جانے کا اعلان ، اشتہار بھی دے دیا

ویب سائٹ کے مطابق گلرمو سوہنلین نے اپنے نئے مشن کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اوشن گیٹ کو بھول جائیں، ٹائٹن کو بھول جائیں، اسٹاکٹن کو بھول جائیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کے لیے ایک بہت بڑا بریک تھرو ہونے والا ہے اور ہم اس سے فائدہ اس لیے نہیں اٹھا سکیں گے کیونکہ بطور انسان ہم خود کو بالکل بند کر دیتے ہیں اور خود کو اسٹیٹس کو میں دھکیل دیتے ہیں۔

گلرمو سوہنلین نے کہا انسانوں کو وینس پر بھیجنا ایک بہت اہم منصوبہ ہے لیکن میرے خیال سے ایسا کرنا 2050 تک ممکن ہو سکے گا۔ اس ضمن میں انہوں نے ناسا کی نئی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسانوں کا زہرہ کے ماحول میں رہنا ممکن ہے۔

یاد رہے کہ ناسا کے مطابق وینس پر نہایت زہریلا ماحول ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ سے بھرا ہوا ہے اور یہ مستقل طور پر گاڑھے اور پیلے رنگ کے سلفورک ایسڈ سے بھرے ہوئے بادلوں سے بھرپور ہے جو گرین ہاؤس ایفیکٹ کو ختم کر دیتا ہے۔

ماہرین کے خیال میں زہرہ پر انسانوں کا رہنا تقریباً نا ممکن ہے لیکن گلرمو سوہنلین کا کہنا ہے کہ نئی ایجادات سے ہی ان مشکلات کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

کینیڈا، حادثے کا شکار ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کیساتھ ممکنہ انسانی باقیات برآمد

گلرمو سوہنلین نے کہا نہ میں انجینیئر ہوں اور نہ ہی سائنسدان ہوں لیکن مجھے اِن دونوں کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے، اسی وجہ سے میں پرامید ہوں کہ یہ ہمیں خلا میں پیش آنے والے مسائل سے نمٹنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
  • 06 اپریل, 2026

ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
  • 06 اپریل, 2026

مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…

قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
  • 06 اپریل, 2026

وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…

ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
  • 06 اپریل, 2026

ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…

آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز  کیلئے نئی سہولتیں متعارف
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
  • 06 اپریل, 2026

اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…

پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
  • 06 اپریل, 2026

رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن

تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
  • 06 اپریل, 2026

پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے

بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا  چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
  • 06 اپریل, 2026

خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…

ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
  • 06 اپریل, 2026

منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…

پی ایس ایل 11، سلطانز  نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
  • 06 اپریل, 2026

صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…

پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
  • 06 اپریل, 2026

مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…

جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
  • 06 اپریل, 2026

قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…