اسرائیل میں بھونچال، جوہری سائنسدانوں کا احتجاجاً مستعفی ہونے پہ غور

اسرائیل میں بھونچال، جوہری سائنسدانوں کا احتجاجاً مستعفی ہونے پہ غور

یروشلم: اسرائیل  کے سینئر جوہری سائنسدانوں کے گروپ نے اسرائیلی کنیسٹ کی جانب سے عدالتی ترامیم کی منظوری کے خلاف احتجاجات اپنے عہدوں سے دستبردار ہونے اور استعفے دینے کی دھمکی دے دی ہے۔

مقدس کتاب کی بے حرمتی پر خاموش نہیں رہ سکتے، اسرائیلی صدر

مؤقر اسرائیلی اخبارات جیروشلم پوسٹ اور ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیل کی ایٹمی صلاحیت کو اپنے کاندھوں پہ اٹھائے ہوئے جوہری سائنسدانوں کی جانب سے مستعفی ہونے کی دی جانے والی دھمکی واقعتاً ایک بھونچال کی کیفیت سے مشابہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مستعفی ہونے کی دھمکی دینے والے سائنسدان ہی اسرائیل کی جوہری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ایٹمی پروگرام کے ذمہ دار ہیں۔ دھمکی دینے والے تمام سائنسدان اسرائیلی اٹامک کمیشن سے تعلق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں نئی عدالتی ترامیم کی منظوری کے بعد نہ صرف بحران تیزی سے بڑھ رہا ہے بلکہ وزیراعظم نیتن یاہو کی مقبولیت کا گراف بھی بہت نیچے آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جوہری سائنسدانوں کے درمیان گزشتہ ہفتے اس حوالے سے باقاعدہ گفتگو ہوئی ہے جس میں یہ استفسار کیا گیا کہ کیا ان حالات میں ریاست کی خدمت جاری رکھنے کا عمل درست ہے بھی یا نہیں؟

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں میں سے ہر ایک اپنا فیصلہ خود کرنے کا مجاز ہے لیکن وہ صورتحال کے حوالے سے ضرور متفق ہیں کہ وہ ٹھیک نہیں ہے۔

اسرائیلی فوج 3 سالہ بچے سے خوفزدہ

اس ضمن میں ایٹمی سائنس دانوں نے اپنے پیشروؤں کے ساتھ ساتھ اسرائیل میں سائنسی/ فوجی برادری کے ساتھ بھی صلاح و مشورہ کیا ہے اور تاحال کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی کنیسٹ نے عدالتی ترامیم سے متعلق پہلے مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جو ملک میں سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود کرتا ہے، جس سے شہریوں کی طرف سے مزید احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو ان اقدامات کو اپنی جمہوریت کے لیے خطرے کے طور پر دیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی مظاہرین اور سیاسی رہنماؤں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت اپنے راستے پر چلتی رہی تو ہزاروں سرکاری رضاکار خدمات انجام نہیں دے سکیں گے جب کہ سابق سینئر فوجی افسران نے متنبہ کیا کہ درپیش حالات کے باعث اسرائیل کی جنگی تیاری خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق معقولیت کا قانون عدلیہ کو حکومتی فیصلوں کو مسترد کرنے کا قانونی اور انتظامی اختیار فراہم کرتا ہے، خواہ وہ وزارتوں اور دیگر سے عوامی خدمت میں تقرریوں کے حوالے سے ہو یا دوسرے عوامی فیصلے جو عوامی مفاد سے متصادم ہوں اور مفاد عامہ کو مناسب اہمیت نہ دیں۔

قانون کے خاتمے کا مطلب حکومتی فیصلوں، خاص طور پر وزرا، ان کے نائبین اور دیگر کی تقرریوں میں مداخلت کرنے میں سپریم کورٹ کے کردار کو پس پشت ڈالنا ہے۔

اسرائیل جانیوالے گرفتار 5 پاکستانیوں کے رشتہ دار بھی اسرائیل میں ہی رہائش پذیر نکلے

دلچسپ امر ہے کہ اس بل کی حمایت پارلیمنٹ کے 120 میں سے حکومتی اتحاد کے 64 ارکان نے کی جب کہ اپوزیشن کے اراکین نے ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا جس کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی، وفاقی وزراء 
حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی، وفاقی وزراء 
  • 07 اپریل, 2026

 حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو معاشی اور توانائی کی صورتحال پر بریفنگ

پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جھکرانی انتقال کر گئے
پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جھکرانی انتقال کر گئے
  • 07 اپریل, 2026

نمازِ جنازہ آج شام آبائی شہر جیکب آباد میں ادا کی جائے گی

سولر انقلاب، خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان توانائی بحران سے محفوظ
سولر انقلاب، خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان توانائی بحران سے محفوظ
  • 07 اپریل, 2026

پاکستان میں تقریباً 25 فیصد بجلی سولر سے پیدا ہو رہی ہے ، سی این…

کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • 07 اپریل, 2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے،…

مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، بجلی کا نظام درہم برہم
مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، بجلی کا نظام درہم برہم
  • 07 اپریل, 2026

بعض مقامات پر مزید موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے ، محکمہ موسمیات

ایس ای سی پی نے بلوچستان اور پنجاب کیلئے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دیدی
ایس ای سی پی نے بلوچستان اور پنجاب کیلئے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دیدی
  • 07 اپریل, 2026

اصلاحات سے حکومت کے طویل المدتی پنشن واجبات میں کمی آئے گی، جبکہ ملازمین کو…

ڈرامے کی مقبولیت کے بعد رویے بدل گئے، نعیمہ بٹ نے تلخ تجربات بیان کر دیے
ڈرامے کی مقبولیت کے بعد رویے بدل گئے، نعیمہ بٹ نے تلخ تجربات بیان کر دیے
  • 07 اپریل, 2026

اپنے ساتھی فنکاروں اور پروڈیوسرز سے زیادہ تعاون کی توقع تھی

امریکی حملوں سے پاور پلانٹس بچانے کیلئے ایرانی وزیر کی ہیومن چین بنانے کا اعلان
امریکی حملوں سے پاور پلانٹس بچانے کیلئے ایرانی وزیر کی ہیومن چین بنانے کا اعلان
  • 07 اپریل, 2026

امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہ…

جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں ، ایرانی سفیر
جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں ، ایرانی سفیر
  • 07 اپریل, 2026

پاکستان کے تعمیری کردار کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو بحال کرنا ہے…

رمشا خان سے شادی کی خبروں پر خوشحال خان کا ردعمل سامنے آ گیا
رمشا خان سے شادی کی خبروں پر خوشحال خان کا ردعمل سامنے آ گیا
  • 07 اپریل, 2026

ہو گئی کلاؤٹ چیزنگ، اب کام پر واپس آئیں

خلا میں انسانی تاریخ کی سب سے دور پرواز، آرٹیمس II مشن نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
خلا میں انسانی تاریخ کی سب سے دور پرواز، آرٹیمس II مشن نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • 07 اپریل, 2026

خلا بازوں نے چاند کی سطح کا قریب سے مشاہدہ کیا، نئی تصاویر لیں اور…

وزیر داخلہ کی پاسپورٹ اور امیگریشن نظام ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت
وزیر داخلہ کی پاسپورٹ اور امیگریشن نظام ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت
  • 07 اپریل, 2026

عوامی سہولت کو سب سے مقدم رکھا جائے ، محسن نقوی کی ہدایت