کراچی پورٹ، ٹرمینل بولی کے بغیر ابوظہبی پورٹس کے حوالے کرنے کی منظوری
- 25 جولائی, 2023
- Fahad Bin Shakir
- اسلام آباد, پاکستان, تازہ ترین, ٹاپ اسٹوریز, سندھ, مشرق وسطی, معیشت
کراچی: حکومت نے کسی بولی کے بغیر ایسٹ وارف کراچی پورٹ پر بلک اور جنرل کارگو ٹرمینل اور اس سے منسلک انفرااسٹرکچر کی ’انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشن ایکٹ 2022‘ کے تحت بین الحکومتی معاہدے کے ذریعے ’ابوظہبی پورٹس‘ کے حوالے کرنے کے لیے فریم ورک معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
پانچ بڑے ہوائی اڈوں کو جدید بنانے کیلئے قطر کی پیشکش
مؤقر انگریزی اخبار کے مطابق فیصلے پر عمل درآمد کے لیے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین نے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے ساتھ فریم ورک معاہدے پر بات چیت کی اجازت دی اور ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔
کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین نے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشن ایکٹ 2022 کے تحت کراچی پورٹ پر ایسٹ وارف میں بلک اور جنرل کارگو ٹرمینل کی پیش رفت کے لیے تعاون پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ساتھ بین الحکومتی معاہدے کے حوالے سے وزارت بحری امور کی ایک سمری پر غور کیا۔
سرکاری بیان کے مطابق کمیٹی نے وفاقی کابینہ سے تصدیق کے لیے بین الحکومتی مسودہ فریم ورک معاہدے کی منظوری دی۔
واضح رہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) تین راستوں پر مشتمل ہے جن میں مشرق، مغرب اور جنوب شامل ہیں جہاں پانچ ٹرمینلز ہیں۔
تین ڈاکنگ ٹرمینلز ٹرمینل آپریٹنگ کمپنیوں کو آؤٹ سورس کیے جاتے ہیں جب کہ باقی دو یعنی آئل ٹرمینل اور کلین بلک کارگو ٹرمینل کے پی ٹی کے ماتحت چلائے جاتے ہیں، کلین بلک کارگو ٹرمینل ورلڈ بینک سے قرض لینے
کے بعد تعمیرکر کے 2016 میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے حوالے کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بولی کے لیے جانے کا فیصلہ ہوا تو کنسلٹنٹس نے ٹینڈر دستاویزات کو حتمی شکل دی، ابوظبی پورٹس نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کے ذریعے حکومت پاکستان اور کے پی ٹی سے رابطہ کیا اور ایسٹ وارف پر دو ٹرمینلز کے آپریشن میں دلچسپی ظاہر کی۔
کے پی ٹی کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئل ٹرمینل اور کلین بلک کارگو ٹرمینل کی مجموعی آمدنی 3.1 ارب روپے سالانہ ہے جب کہ قرضوں کی ادائیگی 67 کروڑ 50 لاکھ روپے کے آپریٹنگ اخراجات کے علاوہ 3 ارب روپے ہے، اس طرح کے پی ٹی کو 57 کروڑ 50 لاکھ روپے خسارے کا سامنا ہے۔
پی آئی اے کو ری اسٹرکچر نہ کیا تو ایک،ڈیڑھ سال میں بند ہو سکتی ہے، خواجہ سعد رفیق
رپورٹ کے تحت وزارت خارجہ 2022 سے قطر کو آئل ٹرمینل اور کلین بلک کارگو ٹرمینل کی پیشکش کے لیے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی آؤٹ سورسنگ کی کوششوں میں ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔
یاد رہے کہ مئی میں خارجہ امور پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتایا تھا کہ آئل ٹرمینل اور کلین بلک کارگو ٹرمینل کی سعودی عرب کو پیش کش کی جا سکتی ہے۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بھی اپنے طور پر کیو ٹرمینل سے رابطہ کیا جس نے بولی میں حصہ لینے کی حد تک دلچسپی ظاہر کی تھی۔
وزارت خارجہ نے ایسٹ وارف میں بلک اور جنرل کارگو ٹرمینل کی ترقی کے لیے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی حکومتوں کے مابین بین الحکومتی معاہدے کو منسلک کرنے والے متحدہ عرب امارات کے سفیر کا خط بھیجا تھا۔
ایسی تجویز 19 جولائی کو کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کے اجلاس میں پیش کی گئی تھی، کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین نے جی ٹو جی معاہدے کے لیے ایک فریم ورک ایگریمنٹ کمیٹی تشکیل دی جس میں سیکریٹری قانون، بحری امور ، خارجہ امور اور وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکریٹریز شامل ہوئے۔
کمیٹی کا اجلاس 20 جولائی کو ہوا تھا جس میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن راشد عبدالرحمان آل علی کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے شرکت کی تھی، شرکا نے وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری کے لیے ترمیمی فریم ورک معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔
کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کی ہدایات پر گزشتہ ہفتے کے پی ٹی نے تشخیص اور قیمت کی دریافت کے لیے کچھ پیمانوں کی بھی تجویز پیش کی تھی جس میں معاہدے کی شرائط، ٹرمینل کی تعمیراتی لاگت، ٹرمینل کی زندگی کا دورانیہ، کارگو ہینڈلنگ کی زیادہ سے زیادہ گنجائش، کوے وال کی لمبائی، فی ٹن رائلٹی، زمین کا کرایہ فی میٹر، اسٹوریج چارجز، پیشگی ادائیگی اور سرمایہ کاری کی مقدار شامل ہیں۔
روزنامہ ڈان کے مطابق ایک بے نام کمیٹی بندرگاہ کی سہولیات کی قیمتوں کی دریافت پر بات چیت کرے گی تاہم کچھ اراکین نے سوال کیا ہے کہ کیا ابوظبی پورٹ درحقیقت متحدہ عرب امارات کی حکومت کا ادارہ ہے؟
ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا پلان ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار
وزارت خارجہ امور نے ابوظبی میں ڈپٹی ہیڈ مشن کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد اطلاع دی کہ ابوظبی پورٹ گروپ، ابوظبی ڈیولپمنٹ ہولڈنگ کمپنی کے تحت کام کرتا ہے جو کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کا ادارہ ہے۔
متعلقہ پوسٹس
کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- 07 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی، وفاقی وزراء
- 07 اپریل, 2026
حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو معاشی اور توانائی کی صورتحال پر بریفنگ
پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جھکرانی انتقال کر گئے
- 07 اپریل, 2026
نمازِ جنازہ آج شام آبائی شہر جیکب آباد میں ادا کی جائے گی
سولر انقلاب، خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان توانائی بحران سے محفوظ
- 07 اپریل, 2026
پاکستان میں تقریباً 25 فیصد بجلی سولر سے پیدا ہو رہی ہے ، سی این…
کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- 07 اپریل, 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے،…
مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، بجلی کا نظام درہم برہم
- 07 اپریل, 2026
بعض مقامات پر مزید موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے ، محکمہ موسمیات
ایس ای سی پی نے بلوچستان اور پنجاب کیلئے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دیدی
- 07 اپریل, 2026
اصلاحات سے حکومت کے طویل المدتی پنشن واجبات میں کمی آئے گی، جبکہ ملازمین کو…
ڈرامے کی مقبولیت کے بعد رویے بدل گئے، نعیمہ بٹ نے تلخ تجربات بیان کر دیے
- 07 اپریل, 2026
اپنے ساتھی فنکاروں اور پروڈیوسرز سے زیادہ تعاون کی توقع تھی
امریکی حملوں سے پاور پلانٹس بچانے کیلئے ایرانی وزیر کی ہیومن چین بنانے کا اعلان
- 07 اپریل, 2026
امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہ…
جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں ، ایرانی سفیر
- 07 اپریل, 2026
پاکستان کے تعمیری کردار کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو بحال کرنا ہے…
رمشا خان سے شادی کی خبروں پر خوشحال خان کا ردعمل سامنے آ گیا
- 07 اپریل, 2026
ہو گئی کلاؤٹ چیزنگ، اب کام پر واپس آئیں
خلا میں انسانی تاریخ کی سب سے دور پرواز، آرٹیمس II مشن نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
- 07 اپریل, 2026
خلا بازوں نے چاند کی سطح کا قریب سے مشاہدہ کیا، نئی تصاویر لیں اور…
وزیر داخلہ کی پاسپورٹ اور امیگریشن نظام ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت
- 07 اپریل, 2026
عوامی سہولت کو سب سے مقدم رکھا جائے ، محسن نقوی کی ہدایت