آبنائے تائیوان، امریکی اور چینی جنگی جہاز آمنے سامنے، خطرہ ؟
- 05 جون, 2023
- Fahad Bin Shakir
- ایڈیٹرچوائس, ایشیاء, تازہ ترین, دنیا, شمالی امریکا
واشنگٹن: آبنائے تائیوان میں چینی جنگی جہاز کے گائیڈڈ میزائل سے لیس امریکی ڈسٹرائیر کے انتہائی قریب آنے پر امریکہ انتباہی بیان جاری کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ چینی اقدام سمندری قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔
امریکہ و چین کو ساتھ رہنا سیکھنا چاہیے، جنگ منڈلا رہی ہے، مصنوعی ذہانت دشمنی کو تیز کردیگی، کسنجر
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز اور دیگر عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکہ کے اعلیٰ فوجی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی جنگی جہاز انتہائی غیر محفوظ طریقے سے امریکی ڈسٹرائیر سے اس قدر قریب آگیا تھا کہ دونوں جنگی جہازوں کے درمیان صرف 137 میٹر کا فاصلہ رہ گیا تھا۔
عالمی خبر رساں ایجنسیوں و اداروں کے مطابق چین نے امریکہ پہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ خطے میں جان بوجھ کر خطرات پیدا کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی انڈو پیسیفک کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہفتہ کے دن امریکہ اور کینیڈا کی بحری افواج آبنائے تائیوان میں مشترکہ مشق کر رہی تھیں تو عین اسی وقت چین کا جنگی جہاز امریکی ڈسٹرائیر چنگ ہون کے سامنے آ گیا، اس وت ٹکراؤ سے بچنے کے لیے امریکی بحری جہاز کی رفتار سست کرنا پڑی۔
جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی جنگی جہاز کا امریکی ڈسٹرائیر کے انتہائی قریب آنا سمندری قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 26 مئی کو بحیرہ جنوبی چین پر بین الاقوامی فضائی حدود میں چینی جنگی طیارے اور امریکی فوجی جہاز انتہائی قریب آگئے تھے۔
حملے کی صورت میں تائیوان پر بیجنگ کو برتری حاصل ہو گی، امریکی اعتراف
میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں چینی سفارتخانے کے ترجمان لیو پینگیو نے اس واقعے کی تفصیلات بتائے بغیر کہا تھا کہ چین پر نظر رکھنے کی غرض سے امریکہ اکثر اپنے طیارے اور بحری جہاز تعینات کرتا ہے جو چین کی قومی سلامتی کے لیے انتہائی خطرہ ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اتوار کو سنگاپور میں ہونے والی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں چینی وزیر دفاع لی شنگفو نے خبردار کیا تھا کہ چین اور امریکہ کے درمیان شدید تنازع پیدا ہو گیا تو یہ دنیا کے لیے ناقابل برداشت تکلیف کا سبب بنے گا۔
اس کانفرنس میں امریکہ کے سیکریٹری دفاع جنرل (ر) لائیڈ آسٹن بھی موجود تھے جنہوں نے بیجنگ کے ساتھ اعلیٰ سطح کے دفاعی مذاکرات کی پیشکش کی تھی لیکن چین نے ملاقات سے انکار کر دیا تھا۔
چینی وزیر دفاع نے ایشیائی پیسیفک خطے میں نیٹو کی طرز پر عسکری اتحاد بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے خطہ مزید تنازعات میں گِھر جائے گا۔
امریکہ چین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی فوجی طاقت سے پریشان
وزیر دفاع لی شنگفو نے کہا تھا کہ اس قسم کے اتحاد ایشیائی پیسیفک خطے کو تنازعات اور لڑائیوں کے بھنور میں دھکیل دیں گے۔
متعلقہ پوسٹس
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
- 06 اپریل, 2026
ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
- 06 اپریل, 2026
قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…