سوشل میڈیا کی طاقت، پینٹاگون پر دھماکہ؟ جعلی تصویر نے امریکی اسٹاک ایکسچینج ہلا کر رکھ دیا
- 23 مئی, 2023
- Fahad Bin Shakir
- ایڈیٹرچوائس, تازہ ترین, ٹیکنالوجی, دنیا, ڈیجیٹل, شمالی امریکا
واشنگٹن: امریکی پینٹاگون میں دھماکے کی جعلی تصویر نے محض چند گھنٹوں میں امریکی اسٹاک ایکسچینج کو ہلا کر رکھ دیا، امریکی حکام اور سرمایہ کاروں نے تصویر جعلی ہونے پر اپنا سر پکڑ لیا۔
امریکہ و چین کو ساتھ رہنا سیکھنا چاہیے، جنگ منڈلا رہی ہے، مصنوعی ذہانت دشمنی کو تیز کردیگی، کسنجر
مؤقر نشریاتی ادارے ایجنسی فرانس کے مطابق تصویر اس بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پہ وائرل ہوئی کہ امریکی محکمہ دفاع کو اس حوالے سے باقاعدہ تردیدی بیان بھی جاری کرنا پڑ گیا۔
نشریاتی ادارے کے مطابق یہ تصویر جسے متعدد مبصرین نے مصنوعی ذہانت کی تخلیق کا نتیجہ قرار دیا ہے، نے ایک مرتبہ پھر ان مسائل پر روشنی ڈالی دی ہے جو جدید ٹیکنالوجی سے معاشرے کو لاحق کر سکتے ہیں۔
This morning, an AI generated image of an explosion at the US Pentagon surfaced.
With multiple news sources reporting it as real, the S&P 500 fell 30 points in minutes.
This resulted in a $500 billion market cap swing on a fake image.
It then rebounded once the image was… pic.twitter.com/DpHgflkMXP
— The Kobeissi Letter (@KobeissiLetter) May 22, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کو بہت سے اکاؤنٹس نے بھی رپورٹ کیا جس پر مجبور ہو کر پینٹاگون کو باضابطہ طور پر تردیدی بیان جاری کرنا پڑا کہ ہمارے ارد گرد کسی قسم کا کوئی دھماکہ نہیں ہوا ہے۔
مصنوعی ذہانت کا رجحان، 30 کروڑ نوکریاں جانے کا خدشہ
خبر رساں ادارے کے مطبق امریکہ کے محکمہ دفاع کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ یہ جھوٹی خبر ہے اور پینٹاگون پر آج کوئی حملہ نہیں ہوا۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کی جانے والی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تصویر شائع کرنے والی پہلی ٹویٹ کیو اینون کی تشہیر کرنے والے اکاؤنٹ کی تھی، اس نے سب سے پہلے گمراہ کن معلومات شائع کیں۔
پینٹاگون پر دھماکے کی جعلی تصویر کی وجہ سے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں سب سے پہلے منفی اثرات مرتب ہوئے اور کمی ریکارڈ کی گئی کیونکہ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے جمعہ کو بند ہونے والی قیمت کے مقابلے میں ایک چوتھائی فیصد قیمت کھو دی تھی۔
واضح رہے کہ جعلی تصویر اسی طرح کی دوسری تصاویر کے بعد سامنے آئی جو انٹرنیٹ پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی تھی جن میں پولیس افسران کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جب کہ ایک اور ایسی جعلی تصویر میں پوپ فرانسس کو سفید کوٹ پہنے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
پاکستان، مصنوعی ذہانت کی پہلی قومی پالیسی تیار، منظوری وفاقی کابینہ دے گی
ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت پیدا کرنے کی تکنیک کی وجہ سے عام لوگ بھی اب لمحات میں جعلی تصاویر بنا سکتے ہیں لیکن اس کے لیے جعلی تصویر بنوانے والے کو فوٹو شاپ جیسے پروگراموں میں مہارت جیسی ضروریات پوری کرنا ہوتی ہیں۔
متعلقہ پوسٹس
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
- 06 اپریل, 2026
ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
- 06 اپریل, 2026
قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…