بیرون ملک پاکستانیوں نے ’میڈ ان پاکستان’ الیکٹرک کار تیار کرلی

بیرون ملک پاکستانیوں  نے ’میڈ ان پاکستان’ الیکٹرک کار تیار کرلی

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے  ملک کی پہلی الیکٹرک کار اور بیٹری تیار کرلی ہے جس کی نقاب کشائی آئندہ تین سے چار ماہ کے دوران پاکستان میں کی جائے گی۔

یہ پروٹو ٹائپ الیکٹرک کار امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے ڈائس فاؤنڈیشن کی مدد سے تیار کی ہے جسے بہت جلد پاکستان میں لانچ  کیا جائے گا۔

یہ “میڈ ان پاکستان الیکٹرک کار” پراجیکٹ ڈائس فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں چلائے جانے والے چار میگا پراجیکٹس میں سے ایک ہے، جس کا مقصد ٹیکنالوجی کے میدان میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مہارت کو سامنے لانا ہے۔

انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق ڈائس فاؤنڈیشن کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر خورشید قریشی نے کہا ہے کہ بہت جلد  بیرون ملک مقیم پاکستانی انجینئرز اور ماہرین کی مدد سے پاکستان میں دیسی ساختہ الیکٹرک کار تیار کی جائے گی۔

مذید پڑھیں: بی ایم ڈبلیو کی 25 لاکھ روپے مالیت کی نئی الیکٹرک اسکوٹر متعارف

ڈاکٹر خورشید قریشی کے مطابق برقی کار کا ڈیزائن امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ کی آٹو کمپنیوں میں کام کرنے والے پاکستانی ماہرین نے تیار کیا ہے اور اس کی تیاری میں انہوں نے اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس الیکٹرک کار کی قیمت نمایاں طور پردوسری الیکٹرک گاڑیوں سے کم رکھی گئی ہے۔

ڈاکٹر خورشید قریشی کا کہنا ہے کہ الیکٹرک کار کی بیٹری بھی پاکستان میں ہی تیار کی جارہی ہے اور اس کی ڈیزائننگ اور ساخت پر کام اگلے دو ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ کار بین الاقوامی انجینئرنگ کے معیار کے مطابق بنائی گئی ہے اور امید  ہے کہ یہ دنیا کی ٹاپ الیکٹرک گاڑیوں کا مقابلہ کرے گی۔

’’میڈ ان پاکستان‘‘ الیکٹرک کار بہت جلد پاکستان میں

 

انہوں نے بتایا کہ اب تک اس الیکٹرک کار کے  ڈیزائن اور تیاری پر ایک لاکھ ڈالر کا خرچہ آیا ہے، جس کے لیے ڈائس فاؤنڈیشن کے ممبران نے فنڈز اکٹھا کی۔

ڈاکٹر خورشید قریشی کا کہنا ہے کہ ایسے پراجیکٹس پر سو سو ملین ڈالرز لگ جاتے ہیں مگر پاکستانی آٹو ماہرین کی رضاکارانہ خدمات کی وجہ سے چھوٹی سی سرمایہ کاری سی یہ گاڑی تیار کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ڈیوڈ بیکھم کی الیکٹرک کاروں میں سرمایہ کاری

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے علاوہ پاکستان کے ٹیکنیکل تعلیمی اداروں اور طلبہ نے بھی اس کار کی تیاری میں مدد فراہم کی ہے۔

ڈاکٹر قریشی نے کہا کہ اس پراجیکٹ کا ٹیکنیکل تجزیہ ڈی ایچ اے صفا یونیورسٹی میں کیا جا رہا ہے جبکہ بیٹری پیکیجنگ پر کراچی کی این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی میں جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کار کا اندرونی اور بیرونی ڈیزائن نیشنل کالج آف آرٹ نے کیا ہے جبکہ دیگر یونیورسٹیاں بھی کار کی تکمیل میں حصہ لے رہی ہیں۔ کار کی فیبریکیشن کا کام حکومتی ٹیکنیکل ادارے ٹیوٹا میں جا رہی ہے۔

ڈاکٹر قریشی کا مزید کہنا ہے کہ کار کی  بیٹری پاکستان کے ماحول، موسم اور ڈرائیونگ کے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کی مدت 10 سال ہو گی۔

متعلقہ مضامین

عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
  • 06 اپریل, 2026

ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
  • 06 اپریل, 2026

مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…

قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
  • 06 اپریل, 2026

وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…

ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
  • 06 اپریل, 2026

ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…

آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز  کیلئے نئی سہولتیں متعارف
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
  • 06 اپریل, 2026

اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…

پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
  • 06 اپریل, 2026

رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن

تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
  • 06 اپریل, 2026

پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے

بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا  چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
  • 06 اپریل, 2026

خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…

ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
  • 06 اپریل, 2026

منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…

پی ایس ایل 11، سلطانز  نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
  • 06 اپریل, 2026

صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…

پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
  • 06 اپریل, 2026

مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…

جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
  • 06 اپریل, 2026

قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…