دبئی ہمارا اربوں کا نقصان کرا رہا ہے، بھارتی ایئرلائنز حکومت کے آگے رو پڑیں
- 10 اپریل, 2026
- ویب ڈیسک
- تازہ ترین, ٹاپ اسٹوریز, معیشت
ایران بحران کے باعث دبئی نے غیر ملکی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود اور ہوائی اڈوں پر پروازوں کو محدود کرتے ہوئے 31 مئی تک روزانہ صرف ایک پرواز کی اجازت دے دی ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی ایئرلائنز کو بڑے مالی نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
بھارتی ایئرلائنز کی نمائندہ تنظیم فیڈریشن آف انڈین ایئرلائنز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دبئی حکام سے ان پابندیوں کے خاتمے کے لیے بات کرے، بصورت دیگر دبئی کی ایئرلائنز کے خلاف جوابی اقدامات پر غور کیا جائے۔ تنظیم میں IndiGo، Air India اور SpiceJet شامل ہیں۔
دوسری جانب بھارتی ایئرلائنز پہلے ہی بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں اور پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث طویل روٹس اختیار کرنے پر مجبور ہیں، جس سے ان کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔
دبئی ایئرپورٹس کے مطابق گرمیوں کے شیڈول (20 اپریل تا 31 مئی) کے دوران دبئی انٹرنیشل ایئرپورٹ اور المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہر غیر ملکی ایئرلائن کو روزانہ ایک ہی ریٹرن فلائٹ کی اجازت ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ گنجائش بڑھنے پر مزید سلاٹس دیے جا سکتے ہیں۔
انڈین ایئرلائنز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ پابندیاں دبئی کی مقامی ایئرلائنز جیسے Emirates اور flydubai پر لاگو نہیں ہو رہیں، جس سے مقابلے کی فضا غیر مساوی ہو گئی ہے اور بھارتی ایئرلائنز کو “بھاری مالی نقصان” ہو سکتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزرنے والے مسافروں میں بھارتی شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ، تقریباً 1 کروڑ 19 لاکھ رہی۔
اپریل اور مئی کے شیڈول کے مطابق Air India اور اس کی ذیلی ایئرلائن ایئر انڈیا ایکسپریس نے 750 سے زائد پروازیں شیڈول کی تھیں، جبکہ IndiGo کی 481 پروازیں متوقع تھیں۔
تاہم نئی پابندیوں کے تحت ہر غیر ملکی ایئرلائن کو ماہانہ صرف 30 یا 31 پروازوں تک محدود ہونا پڑے گا، جبکہ امارات اور فلائی دبئی بدستور سینکڑوں پروازیں چلا رہی ہیں۔
IndiGo نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور نئی پابندیوں کے باعث اس کے آپریشنز شدید متاثر ہوئے ہیں اور اس کی پروازوں کی گنجائش اور طیاروں کا استعمال کم ہو کر رہ گیا ہے۔
دوسری بڑی ایئرلائنز جیسے Lufthansa، Singapore Airlines اور British Airways نے بھی کم پروازوں کے باعث دبئی کے لیے اپنی سروسز 31 مئی تک معطل کر دی ہیں، اور اس کے بجائے ایشیا اور یورپ کے درمیان براہ راست پروازوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ پوسٹس
کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے لیے پی سی بی کا بڑا فیصلہ
- 10 اپریل, 2026
ہفتہ اتوار کون سے راستے بند ہونگے؟ ٹریفک ایڈوائزری جاری
- 10 اپریل, 2026
لبنان کا واشنگٹن میں جنگ بندی مذاکرات میں شرکت کرنے کا اعلان
- 10 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
کامیڈی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی شوٹنگ کے دوران ہیرو زخمی، ویڈیو وائرل
- 10 اپریل, 2026
پروڈکشن ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو نے مداحوں میں تشویش پیدا…
کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے لیے پی سی بی کا بڑا فیصلہ
- 10 اپریل, 2026
بورڈ کی جانب سے خالی آسامیوں کے لیے اہل اور تجربہ کار امیدواروں سے درخواستیں…
صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا
- 10 اپریل, 2026
یوزر نیم سے متعلق فیچر سے صارفین کی پرائیویسی میں اضافہ ہو گا
ہفتہ اتوار کون سے راستے بند ہونگے؟ ٹریفک ایڈوائزری جاری
- 10 اپریل, 2026
ایچ-11 اور اسلام آباد ایئرپورٹ جانے کے لیے چکری روڈ کا راستہ استعمال کریں، ٹریفک…
لبنان کا واشنگٹن میں جنگ بندی مذاکرات میں شرکت کرنے کا اعلان
- 10 اپریل, 2026
لبنان کسی بھی بڑے سیاسی یا سکیورٹی معاہدے سے قبل فوری سیزفائر چاہتا ہے تاکہ…
تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانی معیشت کیلئے بڑا خطرہ ہے ، ایشیائی ترقیاتی بینک
- 10 اپریل, 2026
معیشت میں بہتری کے باوجود خطرات بدستور موجود ہیں ، مہنگائی بڑھ سکتی ہے
جنگ سے نکلنے کا راستہ نکالو، ٹرمپ کی جے ڈی وینس کو ہدایت
- 10 اپریل, 2026
جے ڈی وینس طویل عرصے سے کھلی جنگ میں امریکی افواج کی شمولیت کے خلاف…
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی
- 10 اپریل, 2026
عالمی بازار میں فی اونس سونا 4 ہزار753 ڈالر کا ہو گیا
اسلام آباد مذاکرات ، امریکی وفد نقل و حرکت کیلئے اپنی گاڑیاں استعمال کرے گا
- 10 اپریل, 2026
جے ڈی وینس کی آمد سے قبل خصوصی طیارے میں خصوصی گاڑیاں پاکستان پہنچیں
پنجاب میں کاغذات کی گمشدگی رپورٹ گھر بیٹھے درج کرانے کی سہولت متعارف
- 10 اپریل, 2026
ورٹ درج ہونے کے بعد ایف آئی آر کی کاپی بھی شہری کو گھر بیٹھے…
جرمنی کا بھی ایران سے مذاکرات بحال کرنے کا اعلان
- 10 اپریل, 2026
ہمارا مقصد اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے ، جرمن چانسلر
میلانیا ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
- 10 اپریل, 2026
میرے اوپر الزامات جھوٹ اور کردار کُشی ہیں ، غلط معلومات فوری بند ہونی چاہئیں…