شہباز شریف اور ایرانی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، مسعود پزشکیان نے مذاکرات کی دعوت قبول کر لی

شہباز شریف اور ایرانی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، مسعود پزشکیان نے مذاکرات کی دعوت قبول کر لی

شہباز شریف اور ایرانی صدر پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں ایران نے اسلام آباد میں مذاکرات کی دعوت قبول کر لی ہے۔

شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جو تقریباً پینتالیس منٹ سے زائد جاری رہی۔

اس خوشگوار اور دوستانہ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے ایرانی قیادت کی دانشمندی اور دور اندیشی کو سراہا، جنہوں نے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی۔

وزیراعظم کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان رواں ہفتے اسلام آباد میں مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش بھی کی گئی، جسے ایرانی صدر نے قبول کر لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے بھی اپنے احترام اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران اور امریکا کے درمیان عارضی جنگ بندی کے قیام میں پاکستانی قیادت کی کوششوں کو سراہا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستان نوبل انعام کا مستحق، ایران امریکا جنگ بندی کا عالمی خیر مقدم

ایرانی صدر نے تصدیق کی کہ ایران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے باہمی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیل کا اعلان
اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیل کا اعلان
  • 08 اپریل, 2026

اطلاق ضروری خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر نہیں ہوگا،نوٹیفکیشن جاری

ایران کو اسلحہ دینے والے ممالک پر 50 فیصد ٹیرف عائد ہوگا، ٹرمپ
ایران کو اسلحہ دینے والے ممالک پر 50 فیصد ٹیرف عائد ہوگا، ٹرمپ
  • 08 اپریل, 2026

امریکا کا سخت انتباہ، ایران کی فوجی معاونت کرنے والوں کیلئے معاشی پابندیوں کا اعلان

امریکا، ایران سیز فائر عالمی استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہے، نواز شریف
امریکا، ایران سیز فائر عالمی استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہے، نواز شریف
  • 08 اپریل, 2026

وزیراعظم کی سفارتی کاوشیں قابل تحسین، پاکستان نے بڑے بحران کو ٹالنے میں کلیدی کردارادا…

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے فی لیٹر کمی کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے فی لیٹر کمی کا امکان
  • 08 اپریل, 2026

جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 13 سے 15 فیصد…

جس جنگ سے ہم بچ رہے تھے، اسی میں فاتح ٹھہرے، صدارتی مشیر یو اے ای
جس جنگ سے ہم بچ رہے تھے، اسی میں فاتح ٹھہرے، صدارتی مشیر یو اے ای
  • 08 اپریل, 2026

"عرب امارات کی قوت، لچک اور ثابت قدمی نے ملک کے ترقیاتی ماڈل کو مزید…

ڈیوڈ وارنر پر مقدمہ ، کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز کا اہم بیان آ گیا
ڈیوڈ وارنر پر مقدمہ ، کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز کا اہم بیان آ گیا
  • 08 اپریل, 2026

وارنر کے شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کے مبینہ واقعے سے آگاہ ہیں ، چارجز…

کراچی اور خیرپور میں خطرناک بیماری پھیل گئی ، متعدد افراد جاں بحق
کراچی اور خیرپور میں خطرناک بیماری پھیل گئی ، متعدد افراد جاں بحق
  • 08 اپریل, 2026

بیماری کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت متحرک ہو گیا

پینے کے پانی سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ، اہم تحقیق سامنے آ گئی
پینے کے پانی سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ، اہم تحقیق سامنے آ گئی
  • 08 اپریل, 2026

وسیع پیمانے پر متاثرہ آبادیوں میں یہ اضافہ عوامی صحت کے لیے ۔۔۔۔۔

تحریک انصاف کو لیاقت باغ میں جلسہ کرنیکی اجازت نہیں ملی
تحریک انصاف کو لیاقت باغ میں جلسہ کرنیکی اجازت نہیں ملی
  • 08 اپریل, 2026

لیاقت باغ جلسہ گاہ نہیں تفریحی پارک ہے، جلسوں سے پھول پودے متاثر ہوتے ہیں،…

مودی نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کے بجائے بھارت کو اکیلا کر دیا ، بھارتی تجزیہ کار
مودی نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کے بجائے بھارت کو اکیلا کر دیا ، بھارتی تجزیہ کار
  • 08 اپریل, 2026

جنگ بندی مذاکرات کیلئے پاکستان کو امریکا اورایران کا اعتماد پہلے ہی حاصل تھا، اشوک…

سلمان خان کی پھٹے ہوئے جوتوں میں ویڈیو وائرل، قیمت نے سب کو حیران کردیا
سلمان خان کی پھٹے ہوئے جوتوں میں ویڈیو وائرل، قیمت نے سب کو حیران کردیا
  • 08 اپریل, 2026

یہ جوتے عالمی شہرت یافتہ برانڈ کی کلیکشن کا حصہ ہیں

سعودی عرب کا ایران امریکا جنگ بندی کا خیرمقدم، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کا معترف
سعودی عرب کا ایران امریکا جنگ بندی کا خیرمقدم، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کا معترف
  • 08 اپریل, 2026

یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی کم کرنے اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے…