پنجاب حکومت کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مذاکرات کامیاب، خود ساختہ 60 فیصد اضافہ ختم
- 03 اپریل, 2026
- ویب ڈیسک
- ایڈیٹرچوائس, پاکستان, پنجاب, تازہ ترین
لاہور: محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے ٹرانسپورٹرز کا خود ساختہ 60 سے 65 فیصد اضافہ ختم کر دیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا۔ لاہور سے دیگر شہروں کے کرایوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا۔ اور لاہور کے تمام بس اڈوں کو نیا کرایہ نامہ فوری اویزاں کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
لاہور تا راولپنڈی کرایہ ایگزیکٹو کلاس 2480 سے بڑھ کر 3100، اکنامک 3680 سے 4600، فرسٹ کلاس 3800 سے 4750 کر دیا گیا، لاہور تا پشاور ایگزیکٹو کرایہ 3150 سے 3950 روپے، اکنامک 4300 سے 5400 کر دیا گیا، لاہور تا سرگودھا ایگزیکٹو کرایہ 1270 سے 1600، اکنامک 1750 سے 2200 ہوگیا، لاہور تا فیصل آباد ایگزیکٹو کرایہ 1270 سے 1600، اکنامک 1700 سے 2150 کر دیا گیا۔
لاہور تا سیالکوٹ/ڈسکہ کا کرایہ ایگزیکٹو 1150 سے بڑھا کر 1450 روپے کر دیا گیا، لاہور تا ملتان کا کرایہ ایگزیکٹو 2200 سے 2750، اکنامک 2800 سے 3500 ہوگیا، لاہور تا بہاولپور کا کرایہ ایگزیکٹو 2540 سے 3200، اکنامک 3680 سے 4600 کر دیا گیا۔
لاہور تا احمد پور کا ایگزیکٹو کرایہ 2760 سے 3450، اکنامک 3750 سے 4700 ہوگیا، لاہور تا سوات (مینگورہ) کا کرایہ ایگزیکٹو 3240 سے 4050، اکنامک 4540 سے 5700 ہوگیا، لاہور تا مری کرایہ ایگزیکٹو 3320 سے 4150، اکنامک 4350 سے 5450 کر دیا گیا۔
لاہور تا تونسہ کا کرایہ ایگزیکٹو 2940 سے 3700، اکنامک 3750 سے 4700 ہوگیا، لاہور تا کوئٹہ کا کرایہ ایگزیکٹو 4480 سے 5600، اکنامک 5760 سے 7200، فرسٹ کلاس 6950 سے 8700 ہوگیا، لاہور تا کراچی کرایہ ایگزیکٹو 7700 سے 9650، اکنامک 9850 سے 12300، فرسٹ کلاس 10950 سے 13700 ہوگیا۔
لاہور تا حیدرآباد کا کرایہ ایگزیکٹو 7480 سے 9350، اکنامک 9620 سے 12000، فرسٹ کلاس 10950 سے 13700 کر دیا گیا، لاہور تا رحیم یار خان کرایہ ایگزیکٹو 3270 سے 4100، اکنامک 4700 سے 5900، فرسٹ کلاس 5580 سے 7000 ہوگیا، لاہور تا صادق آباد کا کرایہ ایگزیکٹو 3270 سے 4100، اکنامک 4700 سے 5900، فرسٹ کلاس 5580 سے 7000 کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا ریلیف پیکج، موٹر سائیکل سواروں کیلئے سستا پیٹرول
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کئے جانے کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں 65 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
متعلقہ پوسٹس
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
- 06 اپریل, 2026
ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
- 06 اپریل, 2026
قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…