مہنگائی کی شرح میں مزید1.01 فیصد اضافہ ، 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 سستی ہو گئیں
- 03 اپریل, 2026
- ویب ڈیسک
- ایڈیٹرچوائس, تازہ ترین, معیشت
ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں مزید 1.01 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 9.12 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 15 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جبکہ صرف 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی۔ سب سے زیادہ اضافہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں دیکھا گیا جو 600 روپے مہنگا ہو کر 4500 سے بڑھ کر 5100 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح انڈے فی درجن 5 روپے سے زائد، چکن فی کلو 9.30 روپے اور مٹن 34.47 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔ تازہ دودھ کی قیمت میں بھی ڈیڑھ روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دال ماش، مسور اور مونگ کے علاوہ گڑ، چنے اور بیف بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
دوسری جانب کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی۔ ٹماٹر 5.17 روپے فی کلو، لہسن 17.36 روپے فی کلو اور آلو 40 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔
20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی 20 روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ جلانے کی لکڑی اور چینی کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق چاول، بریڈ، خشک دودھ سمیت 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں، تاہم مجموعی طور پر مہنگائی کا دباؤ بدستور برقرار ہے۔
متعلقہ پوسٹس
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
- 06 اپریل, 2026
ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
- 06 اپریل, 2026
قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…