مارچ 2022 میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا موجودہ نرخوں سے موازنہ

مارچ 2022 میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا موجودہ نرخوں سے موازنہ

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

مارچ 2022 میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ قیمتوں کے مقابلے میں بہت کم تھیں۔

مارچ 2022 میں برینٹ کروڈ آئل کی اوسط قیمت تقریباً 117 ڈالر فی بیرل رہی، جبکہ اسی ہفتے 8 مارچ کے قریب قیمت 110 سے 120 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی، جو روس یوکرین جنگ کے باعث تیزی سے بڑھی تھی،آٹھ مارچ کو عالمی منڈی میں امریکی تیل کی قیمت 128 روپے فی بیرل تھی۔

8 مارچ 2022 کے آس پاس پاکستان میں پیٹرولیم قیمتیں کچھ اس طرح تھیں، پیٹرول تقریباً 149.86 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل تقریباً 144.15 روپے فی لیٹر تھا۔

گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 108.28 ڈالر فی بیرل تھی، اگر موجودہ امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتوں کو دیکھا جائے تو اس وقت یہ قیمتیں تقریباً 2022 مارچ کے نرخوں کے برابر ہیں لیکن پاکستان میں آج تین اپریل کو پیٹرول 458.49 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 520.35 روپے فی لیٹر ہو چکا ہے۔

اس اضافے کو مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی قرار دیا جا رہا ہے، دوسری جانب آئی ایم ایف کے دباؤ کی وجہ سے بھی پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پیٹرول پر لیوی میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 160.61 روپے ہوگئی ہے، اس سے پہلے پیٹرولیم لیوی 106 روپے فی لیٹر تھی۔

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، قیمتوں کا عالمی موازنہ بھی پیش

ہائی اوکٹین پر لیوی 305 روپے 37 پیسے فی لیٹر کردی گئی ، مٹی کےفی لیٹر تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے ہو گئی ، لائٹ ڈیزل پر لیوی 15 روپے 84 پیسے ہوگئی ہے۔

فرنس آئل پر لیوی 77 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کی گئی ہے، رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کا ہدف ایک ہزار 468 ارب روپے مقر ر کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
  • 06 اپریل, 2026

ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
  • 06 اپریل, 2026

مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…

قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
  • 06 اپریل, 2026

وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…

ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
  • 06 اپریل, 2026

ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…

آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز  کیلئے نئی سہولتیں متعارف
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
  • 06 اپریل, 2026

اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…

پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
  • 06 اپریل, 2026

رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن

تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
  • 06 اپریل, 2026

پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے

بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا  چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
  • 06 اپریل, 2026

خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…

ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
  • 06 اپریل, 2026

منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…

پی ایس ایل 11، سلطانز  نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
  • 06 اپریل, 2026

صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…

پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
  • 06 اپریل, 2026

مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…

جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
  • 06 اپریل, 2026

قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…