پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 60 فیصد اضافہ کر دیا

پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 60 فیصد اضافہ کر دیا

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 60 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز شدید مذمت کرتے ہیں اور اس فیصلے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 205 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 263.78 روپے کا اضافہ کیا گیا، جس نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو شدید متاثر کیا ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے باعث لاکھوں افراد بے روزگار ہو رہے ہیں، جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے تو کم از کم ٹول ٹیکس اور دیگر ٹیکسز ختم کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس اور ٹریفک پولیس کے جرمانے بھی ختم کیے جائیں تاکہ ٹرانسپورٹرز کو کچھ ریلیف مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ٹرانسپورٹ سیکٹر ہی ملک کی امپورٹ، ایکسپورٹ اور کاروباری سرگرمیوں کو سہارا دے رہا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر وفاقی حکومت نے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی تو ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کا پہیہ رک سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ملک بھر کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
  • 06 اپریل, 2026

ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
  • 06 اپریل, 2026

مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…

قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
  • 06 اپریل, 2026

وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…

ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
  • 06 اپریل, 2026

ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…

آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز  کیلئے نئی سہولتیں متعارف
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
  • 06 اپریل, 2026

اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…

پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
  • 06 اپریل, 2026

رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن

تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
  • 06 اپریل, 2026

پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے

بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا  چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
  • 06 اپریل, 2026

خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…

ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
  • 06 اپریل, 2026

منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…

پی ایس ایل 11، سلطانز  نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
  • 06 اپریل, 2026

صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…

پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
  • 06 اپریل, 2026

مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…

جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
  • 06 اپریل, 2026

قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…