حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 185 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا
- 02 اپریل, 2026
- ویب ڈیسک
- اسلام آباد, پاکستان, تازہ ترین, ٹاپ اسٹوریز
اسلام آباد: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
ملک میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 137 روپے 24 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 458 روپے 41 پیسے ہو گئی۔ جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 184 روپے 49 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 520 روپے 35 پیسے تک پہنچ گئی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باعث حکومت اہم اور مشکل فیصلے کرنے جا رہی ہے۔ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث توانائی کی قیمتوں میں بھونچال آیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس جنگ نے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے کفایت شعاری مہم کے تحت کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں کٹوتی کی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے موٹرسائیکل والوں کے لیے 3 ماہ کی سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔ اور ماہانہ 20 لیٹر تک 100 روپے فی لیٹر تک سبسڈی دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قیادت کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ سبسڈی دی جائے گی۔ اگلے ہفتے سے مارکیٹوں کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات پر نظرِ ثانی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرک گڈز ٹرانسپورٹرز کو 70 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔ اور پاکستان ریلوے کو بھی وفاقی حکومت سبسڈی دے گی۔ جبکہ مال بردار گاڑیوں پر پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال پر 80 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔ اگلے ہفتے سے مارکیٹوں کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات پر نظرثانی کی جائے گی۔
متعلقہ پوسٹس
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
- 06 اپریل, 2026
ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
- 06 اپریل, 2026
قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…