امریکا ایران جنگ سے پیش آنیوالی مشکل صورتحال پاکستان بڑی کامیابی سے حل کر رہا ہے، وزیر اعظم
- 02 اپریل, 2026
- ویب ڈیسک
- اسلام آباد, پاکستان, تازہ ترین, ٹاپ اسٹوریز
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ملک پر ممکنہ مالیاتی و معاشی اثرات سے نمٹنے کیلئے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں درمیانی اور طویل مدتی حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک کو موجودہ حالات میں اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم پاکستان اس چیلنج سے مؤثر انداز میں نمٹ رہا ہے۔
انہوں نے متعلقہ اداروں کی بروقت کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے بچاؤ کے لیے کیے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی تیار کی جائے۔ جس میں معیشت کے تمام شعبوں کو مدنظر رکھا جائے۔
انہوں نے زور دیا کہ پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث برآمدات اور مجموعی پیداوار پر منفی اثرات کو کم سے کم کیا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ زراعت اور صنعت کے شعبوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دستیاب وسائل اور مواقع کو بھرپور انداز میں استعمال کیا جائے۔ جبکہ اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد کا توازن ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی امریکا ایران جنگ کے خاتمے کی سفارتی کوششوں کیخلاف بھارت کا منفی پروپیگنڈا جاری ہے، دفترخارجہ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ متعلقہ وزارتیں اور ادارے روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اور باہمی تعاون سے اقدامات جاری ہیں۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت معیشت کے استحکام اور عوامی فلاح کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔
متعلقہ پوسٹس
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
- 06 اپریل, 2026
ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
- 06 اپریل, 2026
قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…