آسٹریلیا میں خوفناک منظر، طوفان سے قبل آسمان کا رنگ حیران کن طور پر تبدیل
- 01 اپریل, 2026
- ویب ڈیسک
- ایڈیٹرچوائس, تازہ ترین, دلچسپ و عجیب
آسٹریلیا کے ساحلی علاقے شارک بے میں طاقتور طوفان کے اثرات کے باعث آسمان غیر معمولی طور پر سرخ ہو گیا، جس نے مقامی آبادی میں خوف و حیرت کی لہر دوڑا دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائیکلون ناریلے کے زیر اثر تیز ہواؤں نے زمین کی سطح سے آئرن آکسائیڈ سے بھرپور مٹی اور گرد کے ذرات کو بڑی مقدار میں فضا میں بلند کر دیا۔ نتیجتاً چند ہی لمحوں میں دن کی روشنی مدھم پڑ گئی اور پورا علاقہ سرخی مائل اور نارنجی رنگ کے دبیز پردے میں ڈھک گیا۔
جاپان میں جل پری کی باقیات دریافت، ماہرین میں بحث چھڑ گئی
مقامی افراد نے اس غیر معمولی منظر کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں گرد و غبار کے گھنے بادل واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان بادلوں کے باعث حدِ نگاہ شدید متاثر ہوئی، جس سے شہریوں کو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
فضا میں گرد کی زیادتی کے باعث ہوا کا معیار بھی متاثر ہوا اور بعض افراد کو سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ منظر کسی غیر حقیقی کیفیت جیسا محسوس ہو رہا تھا، جیسے دن اچانک اندھیرے میں تبدیل ہو گیا ہو۔
موسمیاتی ماہرین نے وضاحت کی ہے کہ شدید ہواؤں کے نتیجے میں مٹی کے باریک ذرات اور آئرن آکسائیڈ فضا میں شامل ہو کر روشنی کے انعکاس کو متاثر کرتے ہیں، جس سے آسمان کا رنگ سرخ یا نارنجی نظر آنے لگتا ہے۔
ناسا سائنسدان نے خلائی مخلوق کی موجودگی پر اہم بیان جاری کر دیا
View this post on Instagram
حکومتی حکام نے صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ساتھ ہی کھڑکیوں اور دروازوں کو بند رکھنے کی تاکید بھی کی گئی ہے تاکہ گرد آلود ہواؤں کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔
محکمہ موسمیات صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے تاکہ بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں اور کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ پوسٹس
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
- 06 اپریل, 2026
ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
- 06 اپریل, 2026
قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…