بجلی کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان
- 31 مارچ, 2026
- ویب ڈیسک
- اسلام آباد, ایڈیٹرچوائس, پاکستان, تازہ ترین
اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے ایک روپے 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ہیڈ آفس میں سماعت ہوئی۔ سی پی پی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ فروری میں ریفرنس سے 12.7 زیادہ بجلی پیدا کی گئی ہے۔ اور فروری میں زرعی شعبے کی بجلی کی کھپت 36.1 فیصد کم ہوئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صنعتی شعبے کی بجلی کی کھپت 28.8 فیصد اور ڈومیسٹک کی کھپت 11.3 فیصد بڑھی ہے۔ حکومتی رعایتی پیکج کی وجہ سے صنعتی شعبے کی کھپت 25 فیصد زیادہ رہی۔ اور زرعی شعبے کی بجلی کی کھپت 7 فیصد زیادہ رہی۔
سی پی پی اے نے کہا کہ ایندھن کی قیمتیں دن میں تین سے چار مرتبہ اوپر نیچے ہوتی ہیں۔ ساہیوال کول پاورپلانٹ کے ریلوے کے ساتھ مسائل ہیں۔ اور وفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ ساہیوال کول پاورپلانٹس کی انوینٹری کم نہ ہو۔ درآمدی کوئلے کی سپلائی چین پر کوئی مسائل نہِیں ہیں۔ جبکہ سرکلرڈیٹ کے حوالے سے تمام چیزیں کنٹرول میں ہیں۔
نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد قیمتوں کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔ اور من و عن منظوری سے بجلی صارفین پر 14 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان
نیپرا نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہو گا۔
متعلقہ پوسٹس
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
- 06 اپریل, 2026
ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
- 06 اپریل, 2026
قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…