میرپورخاص تعلیمی بورڈ، ڈھائی ہزار سے زائد مارک شیٹس اور سرٹیفکیٹس منسوخ
- 28 مارچ, 2026
- ویب ڈیسک
- ایڈیٹرچوائس, تازہ ترین, تعلیم
میرپورخاص: تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے جعلی دستاویزات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈھائی ہزار سے زائد مارک شیٹس اور سرٹیفکیٹس منسوخ کر دیئے۔
چیئرمین میرپورخاص تعلیمی بورڈ نے باضابطہ اعلامیے میں تصدیق کی ہے کہ متعدد کیسز میں جعلی سرٹیفکیٹس کے اجرا اور امتحانی نتائج میں ردوبدل کے شواہد سامنے آئے۔ جس کے بعد یہ سخت اقدام اٹھایا گیا۔
بورڈ حکام کے مطابق تحقیقات کے دوران ایسے طلبا اور امیدواروں کی نشاندہی کی گئی جن کے امتحانی ریکارڈ میں جعلسازی یا غیر قانونی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ اس سلسلے میں چیئرمین نے متاثرہ امیدواروں کے سیٹ نمبرز کے ساتھ مکمل فہرست بھی جاری کر دی۔ تاکہ متعلقہ ادارے اور امیدوار صورتحال سے آگاہ رہیں۔
تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ منسوخ کیے گئے سرٹیفکیٹس اور مارک شیٹس اب کسی بھی تعلیمی یا سرکاری مقصد کے لیے قابل قبول نہیں ہوں گے۔ جبکہ معاملے میں ملوث افراد اور عناصر کے خلاف مزید قانونی کارروائی بھی زیر غور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرپور بورڈ نے دہم کے سالانہ امتحانات کا اعلان کر دیا، رول نمبر سلپس بھی جاری
حکام نے واضح کیا کہ تعلیمی نظام کی شفافیت اور میرٹ کو برقرار رکھنے کے لیے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں۔ اور آئندہ بھی جعلی اسناد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
متعلقہ پوسٹس
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
- 06 اپریل, 2026
ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
- 06 اپریل, 2026
قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…