جنگی صورتحال اور معاشی دباؤ: وزیر اعلیٰ پنجاب کے بڑے فیصلے، تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند
- 09 مارچ, 2026
- ویب ڈیسک
- پاکستان, پنجاب, تازہ ترین, ٹاپ اسٹوریز
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطے میں جاری جنگ کے باعث پیدا ہونے والی غیر معمولی معاشی صورتحال کے پیش نظر اہم اقدامات کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزراء کے لیے سرکاری فیول کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ سرکاری افسران کی گاڑیوں کے لیے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں فوری طور پر 50 فیصد کمی کر دی گئی۔
اس کے علاوہ صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق ناگزیر سیکیورٹی کے لیے صرف ایک گاڑی ہی صوبائی وزراء اور اعلیٰ افسران کے ساتھ ہو گی۔
پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم پالیسی بھی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے تحت صرف ضروری عملہ ہی دفاتر میں حاضر ہو گا۔
دوسری جانب تعلیمی اداروں کے حوالے سے بھی بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گی۔ تاہم امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کا تمام تعلیمی ادارے 23 مارچ تک بند کرنے کا اعلان
حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے اس دوران آن لائن کلاسز بھی جاری رکھ سکیں گے تاکہ طلبا کی پڑھائی متاثر نہ ہو۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نجی سیکٹر کو ورک فرام ہوم، غیر ضروری تقریبات نہ کرنے اور صرف ضروری اسٹاف بلانے کی ہدایت کر دی۔ جبکہ ٹرانسپورٹ کرایوں کی سخت نگرانی اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد کی سخت نگرانی کی جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام سے بحرانی صورتحال کے پیش نظر آؤٹ ڈور فنکشن نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی حالات کے پیش نظر عوام لیٹ نائٹ شاپنگ سے گریز کریں۔ اور ضروری اشیا کی غیر ضروری خریداری یا ذخیرہ نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو مشکل ترین بحران میں بہترین فیصلوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور مشکل حالات میں قوم کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ بہادر قومیں مشکل حالات کا اتحاد، صبر اور دانش مندی سے مقابلہ کرتی ہیں۔
متعلقہ پوسٹس
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
- 06 اپریل, 2026
ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
- 06 اپریل, 2026
قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…