آسمان پر ایک ساتھ 6 سیارے دیکھنے کا موقع
- 28 فروری, 2026
- ویب ڈیسک
- ایڈیٹرچوائس, تازہ ترین, دلچسپ و عجیب
فلکیات کے شوقین افراد کے لیے فروری کا مہینہ ایک نادر اور یادگار فلکیاتی منظر پیش کرے گا، کیونکہ اس دوران آسمان پر ایک ساتھ 6 سیارے دیکھنے کا موقع ملے گا۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق فلکیات میں اس منفرد منظر کو پلانیٹ پریڈ کہا جاتا ہے، جب نظام شمسی کے کئی سیارے مخصوص ترتیب میں آسمان پر نمودار ہوتے ہیں۔
http://ناسا سائنسدان نے خلائی مخلوق کی موجودگی پر اہم بیان جاری کر دیا
ماہرین فلکیات کے مطابق 28 فروری 2026 میں رات کے وقت آسمان پر عطارد، زہرہ، زحل، مشتری، یورینس اور نیپچون واضح طور پر نظر آئیں گے۔ اس فلکیاتی پریڈ میں صرف مریخ شامل نہیں ہوگا، جبکہ باقی چھ سیارے چند دنوں تک مختلف زاویوں سے دیکھے جا سکیں گے۔ شمالی نصف کرہ میں اس نظارے کا بہترین وقت فروری کے آخری ہفتے کے دوران متوقع ہے۔
زیادہ تر سیارے سورج غروب ہونے سے پہلے دکھائی دیں گے، اس لیے ٹیلی اسکوپ کے ذریعے مشاہدہ آسان ہوگا۔ عطارد اور زہرہ صرف 30 سے 45 منٹ کے لیے نظر آئیں گے، جبکہ زحل اور نیپچون ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ مشتری اور یورینس کافی دیر تک آسمان پر موجود رہیں گے۔
یہ پلانیٹ پریڈ دنیا کے مختلف حصوں سے دیکھی جا سکتی ہے، مگر مقامی وقت اور زاویے مختلف ہونے کی وجہ سے آن لائن فلکیاتی سروسز سے صحیح وقت معلوم کرنا ضروری ہے۔
مریخ کا پانی کہاں گیا؟ نئی تحقیق نے حیران کن انکشاف کر دیا
ماہرین کے مطابق 2026 میں مجموعی طور پر تین پلانیٹ پریڈز متوقع ہیں: فروری میں 6، اپریل میں 5 اور اگست میں دوبارہ 6 سیارے، یہ نایاب مناظر نہ صرف سائنسی دلچسپی بڑھاتے ہیں بلکہ عام لوگوں میں کائنات کے بارے میں تجسس اور شعور بھی فروغ دیتے ہیں۔
متعلقہ پوسٹس
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
- 06 اپریل, 2026
ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
- 06 اپریل, 2026
قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…