اسپین نے لاکھوں غیرقانونی تارکینِ وطن کو خوشخبری سنا دی

اسپین نے لاکھوں غیرقانونی تارکینِ وطن کو خوشخبری سنا دی

اسپین کی حکومت نے ایک اہم اور غیر معمولی فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں مقیم تقریباً پانچ لاکھ غیر دستاویزی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہسپانوی وزیر برائے مائیگریشن ایلماسیز نے بتایا کہ حکومت جلد ایک سرکاری حکم نامے کی منظوری دے گی، جس کے تحت بڑی تعداد میں تارکینِ وطن کو قانونی رہائش اور کام کی اجازت حاصل ہو جائے گی۔

وزیر مائیگریشن کے مطابق مستفید ہونے والے افراد کی حتمی تعداد میں معمولی کمی بیشی ہو سکتی ہے، تاہم قانونی حیثیت ملنے کے بعد یہ تارکینِ وطن اسپین کے کسی بھی حصے میں اور کسی بھی شعبے میں ملازمت کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایسا امیگریشن نظام متعارف کرانا چاہتی ہے جو انسانی حقوق، سماجی شمولیت، معاشی ترقی اور سماجی ہم آہنگی کے اصولوں پر مبنی ہو۔

حکام کے مطابق یہ اقدام یورپ کے کئی ممالک میں سخت امیگریشن پالیسیوں کے برعکس اسپین کی ایک منفرد اور جرات مندانہ پالیسی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف تارکینِ وطن کو قانونی تحفظ ملے گا بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

اس پالیسی سے وہ تارکینِ وطن فائدہ اٹھا سکیں گے جو کم از کم پانچ ماہ سے اسپین میں مقیم ہیں اور جن کا مجرمانہ ریکارڈ صاف ہوگا۔ فیصلے کا اطلاق ان بچوں پر بھی ہوگا جو پہلے سے اسپین میں رہائش پذیر ہیں۔ حکام کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کا عمل اپریل میں شروع ہونے کی توقع ہے اور جون کے آخر تک جاری رہے گا۔ یہ منصوبہ سرکاری فرمان کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، جس کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری درکار نہیں ہوگی۔

دوسری جانب قدامت پسند اور دائیں بازو کی اپوزیشن جماعتوں نے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے غیرقانونی امیگریشن میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور یورپ کے دیگر ممالک کے لیے بھی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ ملک کو افرادی قوت کی کمی پوری کرنے اور بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امیگریشن کی اشد ضرورت ہے۔

تھنک ٹینک فنکاس کے مطابق جنوری 2025 کے آغاز میں اسپین میں تقریباً 8 لاکھ 40 ہزار غیرقانونی تارکینِ وطن مقیم تھے، جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 4 کروڑ 94 لاکھ کی آبادی میں 70 لاکھ سے زائد غیر ملکی مہاجرین شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

گولڑہ شریف کے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی انتقال کر گئے
گولڑہ شریف کے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی انتقال کر گئے
  • 09 اپریل, 2026

صوفیانہ تعلیمات اور روحانی خدمات کے حوالے سے معروف شخصیت کے انتقال کی خبر سنتے…

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
  • 09 اپریل, 2026

سپلائی بہتر ہونے سے فوری طور پر ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے…

جنگ بندی کے بعد سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
جنگ بندی کے بعد سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • 09 اپریل, 2026

سعودی وزیرخارجہ کوایرانی ہم منصب کی جانب سےٹیلی فون کال موصول ہوئی، سعودی وزارت خارجہ

راولپنڈی میں میٹرک کے 10 اپریل کے پرچے ملتوی
راولپنڈی میں میٹرک کے 10 اپریل کے پرچے ملتوی
  • 09 اپریل, 2026

راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے

مفت سرکاری سفری سہولت سے کتنے لوگوں نے فائدہ اٹھایا؟ نیا ریکارڈ قائم
مفت سرکاری سفری سہولت سے کتنے لوگوں نے فائدہ اٹھایا؟ نیا ریکارڈ قائم
  • 09 اپریل, 2026

صرف 8 اپریل کو ایک ہی دن میں ریکارڈ 11 لاکھ 40 ہزار افراد نے…

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
  • 09 اپریل, 2026

سونے کی فی تولہ قیمت میں 9500 روپے کی کمی ہو گئی

‘ہماری انگلیاں ٹرگر پر ہیں’؛ جنگ بندی کے بعد ایرانی فوج کا بیان آ گیا
‘ہماری انگلیاں ٹرگر پر ہیں’؛ جنگ بندی کے بعد ایرانی فوج کا بیان آ گیا
  • 09 اپریل, 2026

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے…

جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس پمز تک محدود کر دی گئی
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس پمز تک محدود کر دی گئی
  • 09 اپریل, 2026

پمز اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک میٹروبس سروس بند کردی گئی، میٹرو بس حکام

غیر ملکی وفود کی آمد؛ اسلام ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی
غیر ملکی وفود کی آمد؛ اسلام ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی
  • 09 اپریل, 2026

ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج رات گئے…

پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز موجود ہیں، ڈیرل مچل
پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز موجود ہیں، ڈیرل مچل
  • 09 اپریل, 2026

پاکستان واپس آ کر بہت خوشی ہوئی، یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں، آل…

پیٹرول پر سبسڈی کی مد میں مستحقین میں کتنے ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں؟
پیٹرول پر سبسڈی کی مد میں مستحقین میں کتنے ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں؟
  • 09 اپریل, 2026

ڈیجیٹل نظام کے ذریعے رقم براہ راست مستحقین تک فوری پہنچ رہی ہے، حکومت

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی
پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی
  • 09 اپریل, 2026

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی