یوکرین امن منصوبے پر پیشرفت کو تیار؛ ٹرمپ نے بھی ڈیڈ لائن میں نرمی کر دی

یوکرین امن منصوبے پر پیشرفت کو تیار؛ ٹرمپ نے بھی ڈیڈ لائن میں نرمی کر دی

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین امریکہ کی حمایت یافتہ امن فریم ورک پر پیش رفت کے لیے تیار ہے اور وہ اس منصوبے کے متنازع نکات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہِ راست بات کریں گے۔

زیلنسکی کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں یورپی اتحادیوں کو بھی شامل ہونا چاہیے تاکہ مستقبل کے کسی بھی معاہدے کو عملی اور قابلِ قبول بنایا جا سکے۔

امریکی اور یوکرینی حکام ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے کے نکات پر اختلافات کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم یوکرین کو خدشہ ہے کہ روس کے سخت مؤقف اور ممکنہ علاقائی رعایتوں کے دباؤ میں کہیں اسے کسی یکطرفہ حل پر مجبور نہ کیا جائے۔

اپنے خطاب میں زیلنسکی نے یورپی ملکوں پر زور دیا کہ وہ یوکرین میں تعیناتی کے لیے ایک ’’ری ایشورنس فورس‘‘ کے فریم ورک پر بھی اتفاق کریں اور اس وقت تک مدد جاری رکھیں جب تک روس جنگ ختم کرنے کا واضح ارادہ نہیں دکھاتا۔

انہوں نے کہا، ’’یوکرین کے بارے میں سیکیورٹی فیصلوں میں یوکرین شامل ہونا چاہیے اور یورپ کے سیکیورٹی فیصلوں میں یورپ شامل ہو۔ پسِ پردہ کیے گئے فیصلے کبھی دیرپا نہیں رہتے۔‘‘

زیلنسکی نے کہا کہ امن منصوبے کا خاکہ میز پر موجود ہے اور یوکرین امریکہ اور صدر ٹرمپ کی ذاتی شمولیت کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔

ڈیڈ لائن حتمی نہیں، ٹرمپ

دوسری جانب ٹرمپ نے کہا کہ جمعرات کی ڈیڈ لائن حتمی نہیں، اور امن معاہدے کی تکمیل ہی اصل ہدف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 28 نکاتی منصوبہ محض ایک ’’نقشہ‘‘ ہے اور دونوں فریق اس میں ترمیم کر رہے ہیں۔

اس سے قبل ٹرمپ نے بتایا تھا کہ مذاکرات میں اب چند نکات پر اختلاف باقی ہے، اور انہوں نے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو ماسکو میں صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کا ٹاسک دیا ہے، جبکہ امریکی آرمی سیکریٹری ڈین ڈرسکول یوکرینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

اسی دوران کیف پر روسی میزائلوں اور ڈرونز کے تازہ حملوں نے سیاسی دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔ رات گئے حملے میں کم ازکم 7 افراد ہلاک ہوئے جبکہ بجلی اور حرارتی نظام متاثر ہوا۔

یوکرین کے سیکیورٹی چیف رستم عمروف کے مطابق زیلنسکی آئندہ چند دنوں میں امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکہ کا دورہ بھی کر سکتے ہیں، تاہم واشنگٹن کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

روس نے خبردار کیا ہے کہ امن منصوبے میں کوئی بھی ترمیم اس ’’روح اور متن‘‘ کو برقرار رکھے جو پیوٹن اور ٹرمپ کی الاسکا ملاقات میں طے پایا تھا، ورنہ ماسکو اسے ایک نئے تناظر میں دیکھے گا۔

اسی دوران ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کو جنگ میں واضح برتری حاصل ہے اور یوکرین کو اپنے بہترین مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے معاہدہ کرنا چاہیے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کچھ یوکرینی علاقے ’’ویسے بھی‘‘ آنے والے مہینوں میں روس کے قبضے میں جا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

گولڑہ شریف کے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی انتقال کر گئے
گولڑہ شریف کے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی انتقال کر گئے
  • 09 اپریل, 2026

صوفیانہ تعلیمات اور روحانی خدمات کے حوالے سے معروف شخصیت کے انتقال کی خبر سنتے…

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
  • 09 اپریل, 2026

سپلائی بہتر ہونے سے فوری طور پر ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے…

جنگ بندی کے بعد سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
جنگ بندی کے بعد سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • 09 اپریل, 2026

سعودی وزیرخارجہ کوایرانی ہم منصب کی جانب سےٹیلی فون کال موصول ہوئی، سعودی وزارت خارجہ

راولپنڈی میں میٹرک کے 10 اپریل کے پرچے ملتوی
راولپنڈی میں میٹرک کے 10 اپریل کے پرچے ملتوی
  • 09 اپریل, 2026

راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے

مفت سرکاری سفری سہولت سے کتنے لوگوں نے فائدہ اٹھایا؟ نیا ریکارڈ قائم
مفت سرکاری سفری سہولت سے کتنے لوگوں نے فائدہ اٹھایا؟ نیا ریکارڈ قائم
  • 09 اپریل, 2026

صرف 8 اپریل کو ایک ہی دن میں ریکارڈ 11 لاکھ 40 ہزار افراد نے…

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
  • 09 اپریل, 2026

سونے کی فی تولہ قیمت میں 9500 روپے کی کمی ہو گئی

‘ہماری انگلیاں ٹرگر پر ہیں’؛ جنگ بندی کے بعد ایرانی فوج کا بیان آ گیا
‘ہماری انگلیاں ٹرگر پر ہیں’؛ جنگ بندی کے بعد ایرانی فوج کا بیان آ گیا
  • 09 اپریل, 2026

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے…

جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس پمز تک محدود کر دی گئی
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس پمز تک محدود کر دی گئی
  • 09 اپریل, 2026

پمز اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک میٹروبس سروس بند کردی گئی، میٹرو بس حکام

غیر ملکی وفود کی آمد؛ اسلام ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی
غیر ملکی وفود کی آمد؛ اسلام ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی
  • 09 اپریل, 2026

ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج رات گئے…

پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز موجود ہیں، ڈیرل مچل
پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز موجود ہیں، ڈیرل مچل
  • 09 اپریل, 2026

پاکستان واپس آ کر بہت خوشی ہوئی، یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں، آل…

پیٹرول پر سبسڈی کی مد میں مستحقین میں کتنے ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں؟
پیٹرول پر سبسڈی کی مد میں مستحقین میں کتنے ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں؟
  • 09 اپریل, 2026

ڈیجیٹل نظام کے ذریعے رقم براہ راست مستحقین تک فوری پہنچ رہی ہے، حکومت

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی
پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی
  • 09 اپریل, 2026

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی