برطانیہ کے امیگریشن نظام میں بڑی تبدیلی، مستقل رہائش کے لیے 30 سال کا انتظار

برطانیہ کے امیگریشن نظام میں بڑی تبدیلی، مستقل رہائش کے لیے 30 سال کا انتظار

برطانیہ نے قانونی امیگریشن نظام میں نصف صدی بعد سب سے بڑی اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے مستقل رہائش کے لیے سخت شرائط عائد کر دی ہیں۔

شرائط کے تحت غیر قانونی تارکینِ وطن اور سرکاری سہولتوں پر انحصار کرنے والوں کو مستقل رہائش کے لیے اب 20 سے 30 سال تک انتظار کرنا پڑے گا۔ حکام کے مطابق یہ یورپ کا سب سے سخت ماڈل ہو گا۔

نئی پالیسی کے مطابق وہ تارکینِ وطن جو معاشی طور پر برطانیہ میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں، ٹیکس دیتے ہیں اور سماجی اصولوں پر پورا اترتے ہیں، انہیں کم مدت میں رہائش مل سکے گی۔ اس کے برعکس کم آمدنی والے یا سرکاری فوائد پر انحصار کرنے والے تارکینِ وطن کے لیے مدتِ انتظار کئی گنا بڑھا دی گئی ہے۔

حکومت نے واضح کیا کہ 2021 کے بعد ملک میں داخل ہونے والے تقریباً 20 لاکھ افراد پر یہ نیا ماڈل لاگو ہوگا۔ البتہ وہ لوگ جن کے پاس پہلے سے سیٹل اسٹیٹس موجود ہے، متاثر نہیں ہوں گے۔

اصلاحات کے مطابق:

  • غیر قانونی تارکینِ وطن اور ویزا اوور اسٹے کرنے والے 30 سال بعد سیٹلمنٹ کے اہل ہوں گے
  • فوائد حاصل کرنے والے تارکینِ وطن کو 20 سال کا انتظار کرنا ہوگا۔
  • این ایچ ایس کے ڈاکٹرز اور نرسز 5 سال بعد سیٹلمنٹ لے سکیں گے۔
  • اعلیٰ ٹیکس دینے والے، انوویٹرز اور باصلاحیت افراد 3 سے 5 سال میں رہائش حاصل کر سکیں گے۔
  • انگریزی زبان، کمیونٹی شمولیت اور قومی انشورنس کنٹریبیوشن بھی مدت کم کر سکتے ہیں۔

ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے کہا کہ “یہ ملک میں مستقل رہائش حاصل کرنا کوئی حق نہیں بلکہ ایک اعزاز ہے، جسے کمایا جانا چاہیے۔ ہم ایک ایسا نظام لا رہے ہیں جو کردار، انضمام اور معاشی کردار کی بنیاد پر چلایا جائے گا۔”

حکام نے بتایا کہ پچھلی حکومت کے دور میں ریکارڈ ہجرت کے باعث 2030 تک تقریباً 16 لاکھ افراد سیٹلمنٹ کے اہل ہونے والے تھے، جس کے جواب میں یہ سخت اصلاحات ضروری ہو گئی تھیں۔

مزید کہا گیا کہ مستقبل میں پبلک فنڈز صرف برطانوی شہریوں کو مل سکیں گے، یعنی سیٹلمنٹ حاصل کرنے کے بعد بھی تارکینِ وطن خودکار طور پر فوائد کے حقدار نہیں ہوں گے۔

حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ عبوری انتظامات کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا، تاہم اصول یہی ہوگا کہ جو افراد ابھی تک مستقل رہائش حاصل نہیں کر سکے، وہ نئے “کمی پر مبنی ماڈل” کے تحت آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

گولڑہ شریف کے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی انتقال کر گئے
گولڑہ شریف کے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی انتقال کر گئے
  • 09 اپریل, 2026

صوفیانہ تعلیمات اور روحانی خدمات کے حوالے سے معروف شخصیت کے انتقال کی خبر سنتے…

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
  • 09 اپریل, 2026

سپلائی بہتر ہونے سے فوری طور پر ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے…

جنگ بندی کے بعد سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
جنگ بندی کے بعد سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • 09 اپریل, 2026

سعودی وزیرخارجہ کوایرانی ہم منصب کی جانب سےٹیلی فون کال موصول ہوئی، سعودی وزارت خارجہ

راولپنڈی میں میٹرک کے 10 اپریل کے پرچے ملتوی
راولپنڈی میں میٹرک کے 10 اپریل کے پرچے ملتوی
  • 09 اپریل, 2026

راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے

مفت سرکاری سفری سہولت سے کتنے لوگوں نے فائدہ اٹھایا؟ نیا ریکارڈ قائم
مفت سرکاری سفری سہولت سے کتنے لوگوں نے فائدہ اٹھایا؟ نیا ریکارڈ قائم
  • 09 اپریل, 2026

صرف 8 اپریل کو ایک ہی دن میں ریکارڈ 11 لاکھ 40 ہزار افراد نے…

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
  • 09 اپریل, 2026

سونے کی فی تولہ قیمت میں 9500 روپے کی کمی ہو گئی

‘ہماری انگلیاں ٹرگر پر ہیں’؛ جنگ بندی کے بعد ایرانی فوج کا بیان آ گیا
‘ہماری انگلیاں ٹرگر پر ہیں’؛ جنگ بندی کے بعد ایرانی فوج کا بیان آ گیا
  • 09 اپریل, 2026

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے…

جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس پمز تک محدود کر دی گئی
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس پمز تک محدود کر دی گئی
  • 09 اپریل, 2026

پمز اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک میٹروبس سروس بند کردی گئی، میٹرو بس حکام

غیر ملکی وفود کی آمد؛ اسلام ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی
غیر ملکی وفود کی آمد؛ اسلام ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی
  • 09 اپریل, 2026

ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج رات گئے…

پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز موجود ہیں، ڈیرل مچل
پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز موجود ہیں، ڈیرل مچل
  • 09 اپریل, 2026

پاکستان واپس آ کر بہت خوشی ہوئی، یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں، آل…

پیٹرول پر سبسڈی کی مد میں مستحقین میں کتنے ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں؟
پیٹرول پر سبسڈی کی مد میں مستحقین میں کتنے ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں؟
  • 09 اپریل, 2026

ڈیجیٹل نظام کے ذریعے رقم براہ راست مستحقین تک فوری پہنچ رہی ہے، حکومت

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی
پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی
  • 09 اپریل, 2026

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی