اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ ریستورانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
- 07 نومبر, 2025
- ویب ڈیسک
- اسلام آباد, ایڈیٹرچوائس, پاکستان, تازہ ترین, فوڈ
وفاقی دارالحکومت میں غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے مالکان کے لیے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
اس اعلان سے قبل ہی انتظامیہ نے اسلام آباد کی جناح سپر مارکیٹ میں واقع مشہور ‘کابل ریسٹورنٹ’ کو جزوی طور پر سیل کر دیا۔ ریسٹورنٹ پر کیش لیس پے منٹ قواعد کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے۔ شہریوں نے سوشل میڈیا پر معاملہ اٹھایا تھا کہ یہ ریسٹورنٹ کارڈ سے پے منٹ نہیں لیتا۔
اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم دسمبر سے شہر بھر میں غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔
اتھارٹی کے مطابق تمام ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، بیکریز، کیفیز، فاسٹ فوڈ مراکز اور دیگر فوڈ پوائنٹس کے لیے 30 نومبر تک رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس تاریخ کے بعد کسی بھی غیر رجسٹرڈ کاروبار کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
Kabul Restaurant open space sealed for not adhering to cashless SOPs.
Let’s move towards digitisation and cashless economy
Good work by MCI @dranamfatima @CDAthecapital @ShazaFK https://t.co/ygUGZ7WGWy pic.twitter.com/7PJVGtQMNi— Muhammad Ali Randhawa (@RandhawaAli) November 7, 2025
ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ یکم دسمبر سے روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنز کی جائیں گی اور جن فوڈ پوائنٹس یا ریسٹورنٹس کی رجسٹریشن مکمل نہیں ہوگی انہیں فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ سیکٹر میں حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل درآمد اور صارفین کے تحفظ کے لیے یہ اقدام ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کے بغیر کاروبار چلانے والے مراکز نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ عوام کی صحت کے لیے بھی خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے تمام فوڈ پوائنٹس، ریسٹورنٹس اور ہوٹل مالکان سے درخواست کی ہے کہ وہ 30 نومبر تک اپنی رجسٹریشن مکمل کر کے ثبوت اتھارٹی کے ریکارڈ میں جمع کرائیں، تاکہ کارروائی سے بچا جا سکے۔
رجسٹریشن کے لیے آن لائن اور آف لائن دونوں سہولیات دستیاب ہیں، اور فوڈ اتھارٹی نے اس حوالے سے شہریوں کی رہنمائی کے لیے خصوصی ہیلپ لائن بھی قائم کر دی ہے۔
متعلقہ پوسٹس
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
ایران جنگ کے اثرات طویل، عالمی معیشت دباؤ میں رہے گی: آئی ایم ایف سربراہ
- 07 اپریل, 2026
موجودہ حالات میں دنیا زیادہ قیمتوں اور کمزور معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے،…
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
- 06 اپریل, 2026
ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
ایران نے ڈیل نہ کی تو آج رات اسے تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی نئی دھمکی
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…