فرانسیسی شہری نے صحن کھودا تو سونے کی اینٹیں نکل آئیں
- 07 نومبر, 2025
- ویب ڈیسک
- ایڈیٹرچوائس, تازہ ترین, دلچسپ و عجیب, دنیا, یورپ
فرانس کا ایک شہری جب اپنے صحن میں سوئمنگ پول بنانے کے لیے کھدائی کر رہا تھا تو یکایک اس کی آنکھیں سونے کی چمک سے چندھیا گئیں۔
کھدائی جاری رکھنے پر شہری کو کل 8 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کا سونا دفن ملا۔
یہ غیر معمولی دریافت رواں سال مئی میں نیوویل-سور-سون نامی شہر میں ہوئی تھی، جس کی تصدیق مقامی حکام نے بدھ کے روز کی۔
شہری نے سونا ملنے کے فوراً بعد مقامی حکام کو اطلاع دی۔ تحقیقات کے بعد ضلعی کونسل نے فیصلہ کیا کہ چونکہ یہ خزانہ کسی آثارِ قدیمہ کی سائٹ سے نہیں ملا، اس لیے دریافت کرنے والے کو اسے رکھنے کی اجازت دی گئی۔
مقامی اخبار لو پروگریس کے مطابق، شہری کو زمین کے اندر 5 سونے کی اینٹیں اور متعدد سکے ملے، جو پلاسٹک کے تھیلوں میں دفن تھے۔
بعد ازاں پولیس نے تصدیق کی کہ یہ سونا قانونی طور پر حاصل کیا گیا تھا اور تقریباً 15 سے 20 سال قبل قریبی ریفائنری میں پگھلایا گیا تھا۔
ٹاؤن ہال کے مطابق اس زمین کا پہلا مالک وفات پا چکا ہے، اور یہ اب تک ایک معمہ ہے کہ سونا وہاں کیسے دفن ہوا۔
مقامی لوگوں میں اس انکشاف کے بعد تجسس کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ حکام نے شہری کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
فرانس میں اس نوعیت کی دریافت نایاب سمجھی جاتی ہے، اور ماہرین کے مطابق یہ ملک میں حالیہ برسوں میں ملنے والا سب سے قیمتی نجی خزانہ ہو سکتا ہے۔
متعلقہ پوسٹس
گولڑہ شریف کے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی انتقال کر گئے
- 09 اپریل, 2026
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
- 09 اپریل, 2026
راولپنڈی میں میٹرک کے 10 اپریل کے پرچے ملتوی
- 09 اپریل, 2026
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
- 09 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
گولڑہ شریف کے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی انتقال کر گئے
- 09 اپریل, 2026
صوفیانہ تعلیمات اور روحانی خدمات کے حوالے سے معروف شخصیت کے انتقال کی خبر سنتے…
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
- 09 اپریل, 2026
سپلائی بہتر ہونے سے فوری طور پر ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے…
جنگ بندی کے بعد سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
- 09 اپریل, 2026
سعودی وزیرخارجہ کوایرانی ہم منصب کی جانب سےٹیلی فون کال موصول ہوئی، سعودی وزارت خارجہ
راولپنڈی میں میٹرک کے 10 اپریل کے پرچے ملتوی
- 09 اپریل, 2026
راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے
مفت سرکاری سفری سہولت سے کتنے لوگوں نے فائدہ اٹھایا؟ نیا ریکارڈ قائم
- 09 اپریل, 2026
صرف 8 اپریل کو ایک ہی دن میں ریکارڈ 11 لاکھ 40 ہزار افراد نے…
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
- 09 اپریل, 2026
سونے کی فی تولہ قیمت میں 9500 روپے کی کمی ہو گئی
‘ہماری انگلیاں ٹرگر پر ہیں’؛ جنگ بندی کے بعد ایرانی فوج کا بیان آ گیا
- 09 اپریل, 2026
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے…
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس پمز تک محدود کر دی گئی
- 09 اپریل, 2026
پمز اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک میٹروبس سروس بند کردی گئی، میٹرو بس حکام
غیر ملکی وفود کی آمد؛ اسلام ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی
- 09 اپریل, 2026
ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج رات گئے…
پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز موجود ہیں، ڈیرل مچل
- 09 اپریل, 2026
پاکستان واپس آ کر بہت خوشی ہوئی، یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں، آل…
پیٹرول پر سبسڈی کی مد میں مستحقین میں کتنے ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں؟
- 09 اپریل, 2026
ڈیجیٹل نظام کے ذریعے رقم براہ راست مستحقین تک فوری پہنچ رہی ہے، حکومت
پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی
- 09 اپریل, 2026
پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی