پاکستان کے پہلے لگژری PHEV پک اپ 6 BYD Shark کے حصول کیلئے بلنگ کا آغاز
- 25 جولائی, 2025
- ویب ڈیسک
- آٹو, ایڈیٹرچوائس, تازہ ترین
2025-BYD پاکستان ۔ میگا موٹر کمپنی (MMC) نے ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی پلگ ان ہائبرڈ پک اپ BYD Shark 6 متعارف کرا دی ہے۔
یہ گاڑی پاکستان کی مارکیٹ میں متعارف ہونے والی سب سے بڑی تیز ترین اور طاقتور خصوصیات کی حامل PHEV ( پلگ ان ہائبر ڈالیکٹرک وہیکل ) ہے جو مقامی آٹو انڈسٹری میں نئی جہت متعارف کرارہی ہے۔
بی وائی ڈی کی 6 Shark گاڑی مختلف زمینی حالات جیسے مٹی، برف اور ریت کے لیے الگ الگ سطح پر سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
اس کاCell-to-Chassis بیٹری سسٹم سخت راستوں پر حفاظت یقینی بناتا ہے، جبکہ اسکا مضبوط سپنشن نظام ہر سفرکو آرام دہ بناتا ہے۔
مزید یہ کہ اس میں (Vehicle-to-Load (V2L فیچر بھی ہے، جس سے گاڑی ایک موبائل پاور اسٹیشن بن جاتی ہے اور پھر اسے کیمپنگ ٹرپس، ہنگامی صورتحال یا کسی ٹول کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
شارک 6 گاڑی نہ صرف نہایت طاقتور ہے بلکہ یہ آرام دہ اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج بھی ہے۔ یہ گاڑی 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار صرف 5.7 سیکنڈ میں حاصل کر سکتی ہے۔
اسلام آباد میں تمام گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ لازمی ، پارکنگ میٹرز لگانے کا فیصلہ
اس میں 1.5 لیٹرٹر بو چارجڈ پیٹرول انجن، 60 لیٹر کا فیول ٹینک اور دو الیکٹرک موٹر ز شامل ہیں، جو مجموعی طور پر 436 بارس پاور اور 650 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرتی ہیں۔ اسکی مجموعی ڈرائیونگ رینج 800 کلومیٹر ہے جس میں بجلی سے چلنے پر کارکردگی میں کسی کمی و بیشی کے بغیر 100 کلومیٹر مکمل الیکٹرک رینج (NEDC) کا فاصلہ شامل ہے۔
BYD پاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان نے اس موقع پر کہا، ” ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان کی پہلی پلگ ان ہائبرڈ پک اپ متعارف کروا رہے ہیں۔ دو دہائیوں کی مسلسل جدت اور تحقیق و ترقی کے باعث BYD نے پلگ ان ہائبرڈ پک اپ PHEV ٹیکنالوجی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔
ہم اپنے پاکستانی صارفین کے اعتماد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے BYD کو پاکستان کی نمبر 1 نیوانرجی وہیکل برانڈ بنایا۔”
بی وائی ڈی۔ ایم ایم سی کے نائب صدر دانش خالق نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، “6 BYD Shark صرف ایک نئی گاڑی نہیں، بلکہ نیوانر جی و بیکل (NEV) شعبے میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ یہ اس تصور کو ہی بدل دیتی ہے کہ ایک پک اپ کیسی ہونی چاہیے۔ طاقتور ہگزری اور ذہین Shark 6 ان لوگوں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جو ایڈونچر اور اسمارٹ لائف اسٹائل دونوں کو ترجیح دیتے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ کارکردگی ،افادیت اور کفایت شعاری کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔”
حبکو کے سی ای او کامران کمال نے کہا، ” صارفین کو آرام دہ اور قابل رسائی سفر کی سہولت دینے کے لیے 6 BYD Shark جیسی PHEV گاڑیاں اضافی آسانی اور ذہنی سکون فراہم کرتی ہیں، چاہے طویل سفر ہی کیوں نہ ہو۔ اب نیو انرجی وہیکل (NEV) کے مالکان کسی بھی طرح کی ‘رینج اینگزائٹی’ کے بغیر لمبے فاصلے کا سفر اعتماد کے ساتھ کر سکتے ہیں۔
حبکو گرین نے ملک بھر میں وسیع نیٹ ورک رکھنے والی بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCS) کےساتھ شراکت داری کی ہے، تا کہ پاکستان بھر میں ایک مضبوط چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کیا جا سکے۔ ہمارا ہدف ہے کہ اگلے سال کے اختتام تک لاہور۔ اسلام آباد موٹروے پر ہر 200 کلومیٹر کے فاصلے پر چار جنگ اسٹیشن نصب کیا جائے ۔”
شارک 6 گاڑی میں BYD کی جدید (Dual Mode Super Hybrid Off-Road (DMO ٹیکنالوجی شامل ہے، یہ ٹیکنالوجی دو دہائی کی مسلسل تحقیق و ترقی کا ثمر ہے جو جدید الیکٹرک صلاحیتوں کو شاندار آف روڈ کارکردگی سے جوڑتی ہے۔
بی وائی ڈی کی 6 Shark اپنے کشادہ اندرونی حصے، آرام دہ نشتوں اور اعلیٰ معیار کی فنشنگ کے ساتھ PHEV پک اپ کیٹیگری میں آرام و آسائش کا نیا معیار قائم کرتی ہے، جو اسے اپنی کلاس کا سب سے لگژری ڈرائیونگ ایکسپر یس بناتی ہے۔ اس میں وائس کمانڈ سے کنٹرول ہونے والا کاک پٹ، ذہین بریکنگ سسٹم، اور دیگر معاون ڈرائیونگ سہولیات موجود ہیں جو اسمارٹ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نیا معیار قائم کرتی ہیں۔
متعلقہ پوسٹس
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
- 06 اپریل, 2026
ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
- 06 اپریل, 2026
قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…