لندن، کھلے آسمان تلے گلیوں میں سونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی

لندن، کھلے آسمان تلے گلیوں میں سونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی

لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں گلیوں میں کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کی تعداد میں ہونے والے اضافے کے پیش نظر سماجی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس انسانی مسئلے کا حل تلاش کرے۔

جان سے مارنے کی ملنے والی دھمکیوں نے ذہنی صحت متاثر کی، صادق خان

مؤقر فرانسیسی نشریاتی ادارے فرانس 24 کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے برطانیہ میں گھروں کے کرائے اور مورٹگیج ریٹس میں بے پناہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے لندن اسمبلی کی جانب سے رواں ہفتے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے تحت اپریل سے جون تک تین ہزار سے زائد افراد لندن کی گلیوں میں سو رہے تھے جو گذشتہ سال اپریل سے جون کے مقابلے میں نو فیصد زائد ہیں۔

اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ گلیوں میں سونے والے افراد میں سے 49 فیصد ایسے ہیں جو پہلی بار ایسا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے انگلینڈ میں گلیوں میں سونے کو 2024 تک ختم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے لیکن ہوم لیس لنک کے چیف ایگزیکٹو رِک ہینڈرسن کا کہنا ہے کہ ہدف مکمل طور پر پہنچ سے باہر ہے۔

برطانیہ، پولیس افسران کے ریکارڈ استعفے، عملے کی قلت پیدا ہو گئی

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ کم قیمت گھروں کی کمی اور کرایوں میں اضافہ ہے، حکومت کو اس کے تدارک کو ترجیح دینی چاہیے جس میں لوکل ہاؤسنگ الاؤنس میں اضافہ شامل ہو اور رینٹرز ریفارم بل پاس کیا جائے تاکہ کرائے داروں کو سکیورٹی ملے۔

اسی حوالے سے بے گھر افراد کے لیے فلاحی ادارے کرائسس میں پالیسی اینڈ سوشل چینج کی ڈائریکٹر فرانسیسکا البانیز کا کہنا ہے کہ علامات کے بجائے حکومت کو چاہیے کہ مسئلے کی جڑ کو تلاش کرے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو اپنی زندگی سڑکوں پر نہیں گزارنی چاہیے لیکن جس طرح ملک میں زندگی بسر کرنے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے، اگر ایکشن نہ لیا گیا تو آنے والے مہینوں میں بے گھر افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

لندن کے انٹرٹینمنٹ کمپلیکس میں مسجد بنے گی، ارب پتی مسلمان کو اجازت مل گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی اعداد و شمار کے تحت گذشتہ برس 2017 کے بعد گلیوں می سونے والے افراد کی تعداد بڑھی تھی۔

متعلقہ مضامین

گولڑہ شریف کے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی انتقال کر گئے
گولڑہ شریف کے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی انتقال کر گئے
  • 09 اپریل, 2026

صوفیانہ تعلیمات اور روحانی خدمات کے حوالے سے معروف شخصیت کے انتقال کی خبر سنتے…

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
  • 09 اپریل, 2026

سپلائی بہتر ہونے سے فوری طور پر ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے…

جنگ بندی کے بعد سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
جنگ بندی کے بعد سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • 09 اپریل, 2026

سعودی وزیرخارجہ کوایرانی ہم منصب کی جانب سےٹیلی فون کال موصول ہوئی، سعودی وزارت خارجہ

راولپنڈی میں میٹرک کے 10 اپریل کے پرچے ملتوی
راولپنڈی میں میٹرک کے 10 اپریل کے پرچے ملتوی
  • 09 اپریل, 2026

راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے

مفت سرکاری سفری سہولت سے کتنے لوگوں نے فائدہ اٹھایا؟ نیا ریکارڈ قائم
مفت سرکاری سفری سہولت سے کتنے لوگوں نے فائدہ اٹھایا؟ نیا ریکارڈ قائم
  • 09 اپریل, 2026

صرف 8 اپریل کو ایک ہی دن میں ریکارڈ 11 لاکھ 40 ہزار افراد نے…

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
  • 09 اپریل, 2026

سونے کی فی تولہ قیمت میں 9500 روپے کی کمی ہو گئی

‘ہماری انگلیاں ٹرگر پر ہیں’؛ جنگ بندی کے بعد ایرانی فوج کا بیان آ گیا
‘ہماری انگلیاں ٹرگر پر ہیں’؛ جنگ بندی کے بعد ایرانی فوج کا بیان آ گیا
  • 09 اپریل, 2026

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے…

جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس پمز تک محدود کر دی گئی
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس پمز تک محدود کر دی گئی
  • 09 اپریل, 2026

پمز اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک میٹروبس سروس بند کردی گئی، میٹرو بس حکام

غیر ملکی وفود کی آمد؛ اسلام ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی
غیر ملکی وفود کی آمد؛ اسلام ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی
  • 09 اپریل, 2026

ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج رات گئے…

پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز موجود ہیں، ڈیرل مچل
پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز موجود ہیں، ڈیرل مچل
  • 09 اپریل, 2026

پاکستان واپس آ کر بہت خوشی ہوئی، یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں، آل…

پیٹرول پر سبسڈی کی مد میں مستحقین میں کتنے ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں؟
پیٹرول پر سبسڈی کی مد میں مستحقین میں کتنے ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں؟
  • 09 اپریل, 2026

ڈیجیٹل نظام کے ذریعے رقم براہ راست مستحقین تک فوری پہنچ رہی ہے، حکومت

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی
پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی
  • 09 اپریل, 2026

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی