نیدر لینڈ، 3ہزار گاڑیوں سے لدے بحری جہاز میں آتشزدگی، ایک ہلاک، 22 زخمی
- 26 جولائی, 2023
- Fahad Bin Shakir
- ایڈیٹرچوائس, تازہ ترین, دنیا, یورپ
ایمسٹرڈم: نیدر لینڈز کے شمالی ساحلی علاقے سے گزرنے والے سمندری کارگو جہاز میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ عملے کے کئی افراد نے جہاز سے کود کر جانیں بچائی ہیں۔
ہالینڈ کے سابق فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا
مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این اور سی بی ایس نیوز کے مطابق واقعہ ایملنیڈ کے ڈچ جزیرے کے قریب پیش آیا جہاں ایک کارگو جہاز میں تین ہزار گاڑیاں لدی ہوئی ہیں۔
ڈچ کوسٹ گارڈ کے مطابق پانامہ کے کارگو شپ میں 25 الیکٹرک گاڑیوں سمیت 2 ہزار857 گاڑیاں جرمنی سے مصر لے جائی جا رہی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز میں عملہ بھی موجود تھا، آگ کے نتیجے میں جہاز کا ایک ملازم ہلاک اور 22 افراد متاثر ہوئے ہیں جنہیں سانس میں دشواری، جھلسنے سمیت دیگر زخموں کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
حادثہ بحیرہ شمالی کے ایسے علاقے میں پیش آیا ہے جسے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا ہے اور آگ بجھانے کیلئے آپریشن جاری ہے۔
750ٹن ایندھن لے جانے والا بحری جہاز ڈوب گیا
ڈچ کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے مطابق جہاز میں آگ لگنے کا واقعہ جہاز میں موجود 25 الیکٹرک گاڑیوں میں سے کسی ایک کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
کوسٹ گارڈ حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ لگنے والی آگ کچھ دن تک بھڑکتی رہے گی، ریسکیو آپریشن کے دوران آگ کو بجھانے کیلئے جہاز پر پانی ڈالا ہے لیکن جہاز کے ڈوبنے کے خطرے کے پیش نظر زیادہ پانی ڈالنے سے گریز کیا جارہا ہے۔
مال بردار جہاز شمالی جرمنی کی بریمرہیون بندرگاہ سے منگل کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 15:00 بجے مصر کے پورٹ سعید کے لیے روانہ ہوا تھا، رات کے وقت اس جہاز کو حادثہ پیش آیا جبکہ جہاز کے عملے نے آگ کو بجھانے کی کوشش بھی کی لیکن انہیں ناکامی کا سامنا رہا۔
سوڈان میں ہزاروں بھیڑوں سے بھرا بحری جہاز ڈوب گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ جہاز کو دیگر جہازوں کے راستے سے ہٹانے کیلئے ٹگ بوٹ کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ پوسٹس
گولڑہ شریف کے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی انتقال کر گئے
- 09 اپریل, 2026
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
- 09 اپریل, 2026
راولپنڈی میں میٹرک کے 10 اپریل کے پرچے ملتوی
- 09 اپریل, 2026
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
- 09 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
گولڑہ شریف کے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی انتقال کر گئے
- 09 اپریل, 2026
صوفیانہ تعلیمات اور روحانی خدمات کے حوالے سے معروف شخصیت کے انتقال کی خبر سنتے…
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
- 09 اپریل, 2026
سپلائی بہتر ہونے سے فوری طور پر ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے…
جنگ بندی کے بعد سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
- 09 اپریل, 2026
سعودی وزیرخارجہ کوایرانی ہم منصب کی جانب سےٹیلی فون کال موصول ہوئی، سعودی وزارت خارجہ
راولپنڈی میں میٹرک کے 10 اپریل کے پرچے ملتوی
- 09 اپریل, 2026
راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے
مفت سرکاری سفری سہولت سے کتنے لوگوں نے فائدہ اٹھایا؟ نیا ریکارڈ قائم
- 09 اپریل, 2026
صرف 8 اپریل کو ایک ہی دن میں ریکارڈ 11 لاکھ 40 ہزار افراد نے…
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
- 09 اپریل, 2026
سونے کی فی تولہ قیمت میں 9500 روپے کی کمی ہو گئی
‘ہماری انگلیاں ٹرگر پر ہیں’؛ جنگ بندی کے بعد ایرانی فوج کا بیان آ گیا
- 09 اپریل, 2026
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے…
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس پمز تک محدود کر دی گئی
- 09 اپریل, 2026
پمز اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک میٹروبس سروس بند کردی گئی، میٹرو بس حکام
غیر ملکی وفود کی آمد؛ اسلام ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی
- 09 اپریل, 2026
ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج رات گئے…
پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز موجود ہیں، ڈیرل مچل
- 09 اپریل, 2026
پاکستان واپس آ کر بہت خوشی ہوئی، یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں، آل…
پیٹرول پر سبسڈی کی مد میں مستحقین میں کتنے ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں؟
- 09 اپریل, 2026
ڈیجیٹل نظام کے ذریعے رقم براہ راست مستحقین تک فوری پہنچ رہی ہے، حکومت
پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی
- 09 اپریل, 2026
پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی