کینیڈا، گھروں میں رہ کر کام کرنے والوں کیلئے نیا ویزہ پروگرام
- 24 جولائی, 2023
- Fahad Bin Shakir
- ایڈیٹرچوائس, تازہ ترین, دنیا, شمالی امریکا
اوٹاوا: کینیڈا میں ڈیجیٹل نوماڈ (ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے استعمال ہونے والی اصطلاح) کے لیے نئی امیگریشن پالیسی متعارف کرائی جا رہی ہے۔
کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
کینیڈا کے وزیربرائے امیگریشن سین فریزرکے مطابق بیرون ملک سے آنے والے چھ ماہ تک کینیڈا میں قیام کر سکیں گے۔
اس پروگرام کے تحت ڈیجیٹل نوماڈ مستقل ورک پرمٹ کے لیے بھی درخواست دے سکیں گے اور کینیڈا میں ملازمت ملنے پر مزید تین سال تک قیام کرنا ممکن ہوگا۔
سین فریزر کے مطابق کینیڈا آنے کے خواہشمند افراد کے لیے زبردست موقع ہے، بنیادی طور پر اس پروگرام کا مقصد بیرون ملک سے باصلاحیت ورکرز کو کینیڈا لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہم ٹیکنالوجی شعبوں میں کینیڈا کو افرادی قوت میں کمی کا سامنا ہے، نئے پروگرام کو اسی چیز کو پیش نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے، یہ پروگرام ایسے افراد کے لیے ہیں جو ایسی کمپنی کے لیے کام کر رہے ہوں جس کے مالکان کا تعلق کینیڈا سے نہ ہو۔
بنیادی طور پر یہ پروگرام میں ٹیکنالوجی ورکرز پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے لیکن ورک فرام ہوم کرنے والا ہر فرد اس کے لیے اپلائی کر سکے گا۔
برطانیہ کی نئی ویزہ پالیسی، بین الاقوامی طلبہ پر پابندیاں عائد کرنیکا منصوبہ
پروگرام کا باضابطہ آغاز 2023 کے آخر تک ہوگا جس کے ساتھ ہی درخواستوں کو بھی جاری کیا جائے گا۔
کینیڈا کے اس پروگرام کے لیے کم از کم تنخواہ کی کوئی شرط عائد نہیں کی جا رہی ہے جو اہم ہے کیونکہ ایسے ویزہ پروگرامز کی پیشکش کرنے والے اکثر ممالک میں ہزاروں ڈالرز ماہانہ آمدنی کی شرط عائد کی جاتی ہے۔
پروگرام کے لیے اپلائی کرنے والے افراد کو ملازمت کے ثبوت کے ساتھ ایک درخواست، تصویر اور فنگرپرنٹس جمع کرانا ہوں گے۔
قواعد و ضوابط کے تحت امیگریشن آفیسر خواہشمند افراد کا انٹرویو کرے گا اور اگر ان کی درخواست منظور ہو جاتی ہے تو کینیڈین حکومت کو پاسپورٹ بھیجنا ہوگا جو ویزا لگا کر اسے واپس بھجوائے گی۔
آسٹریلیا، امیگریشن نظام میں تبدیلی کا اعلان، پوائنٹس ٹیسٹ میں ترمیم کا عندیہ
اس پروگرام کے تحت ویزہ حاصل کرنے والے افراد کو کینیڈا آنے اور وہاں رہائش کا انتظام خود کرنا ہوگا لیکن کینیڈا پہنچنے کے بعد وہ کسی بھی جگہ منتقل ہوکر اپنا کام جاری رکھنے کے مجاز ہوں گے۔
متعلقہ پوسٹس
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
- 06 اپریل, 2026
ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
ایران نے ڈیل نہ کی تو آج رات اسے تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی نئی دھمکی
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
- 06 اپریل, 2026
قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…