مصنوعی ذہانت یا دو دھاری تلوار؟ بے لگام گھوڑا نہ بنے، سلامتی کونسل میں بحث

مصنوعی ذہانت یا دو دھاری تلوار؟ بے لگام گھوڑا نہ بنے، سلامتی کونسل میں بحث

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کے فوجی اور غیرفوجی اطلاق کے عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت کی نئی کمپنی بنانے کا اعلان کردیا

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے منعقدہ پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غیرمعمولی ٹیکنالوجی کو کنٹرول کرنے کے لیے کچھ ریاستوں کی جانب سے اقوام متحدہ کے ایک نئے ادارے کے قیام کے مطالبے کی بھی حمایت کی۔

مؤقر نشریاتی ادارے فرانس 24 اور برطانوی خبر رساں اداے روئٹرز کے مطابق اجلاس میں چین نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹیکنالوجی بے لگام گھوڑا نہیں ہونا چاہیے، امریکہ کا کہنا تھا کہ یہ لوگوں پر پابندی لگانے یا اُنہیں دبانے کے لیے استعمال ہو سکتی ہے جب کہ برطانیہ نے آئندہ کے حوالے سے کہا کہ مصنوعی ذہانت انسانی زندگی کے ہر بنیادی پہلو تبدیل کر کے رکھ دے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی سیکریٹری خارجہ جیمز کلیوری نے کہا مصنوعی ذہانت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور معاشیات و اقتصادیات کو فروغ دینے میں معاون و مددگار ثابت ہو سکتی ہے لیکن اس کوغلط معلومات کو ہوا دینے اور ریاستی و غیر ریاستی عناصر کے لیے ہتھیاروں کی تلاش میں مدد کے لیے بھی استمال کیا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 15 رکنی سلامتی کونسل کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، ہائی پروفائل آرٹیفیشل انٹیلی جنس اسٹارٹ اپ اینتھروپک کے شریک بانی جیل کلارک اور چائنا یو کے ریسرچ سینٹر فار اے آئی ایتھکس اینڈ گورننس کے شریک ڈائریکٹر پروفیسر زینگ یی نے تفصیلی بریفنگ دی۔

امریکہ و چین کو ساتھ رہنا سیکھنا چاہیے، جنگ منڈلا رہی ہے، مصنوعی ذہانت دشمنی کو تیز کردیگی، کسنجر

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے اقوام متحدہ میں سفیر ژانگ جون نے مصنوعی ذہانت کو دو دھاری تلوار سے تشبیہ دی اور کہا بیجنگ رہنما اصولوں کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی حمایت کرتا ہے۔

ژانگ جون نے واضح طور پر مؤقف اختیار کیا کہ چاہے اچھا ہو یا برا، انحصار اس بات پر ہے کہ انسان اسے کس طرح استمال کرتا ہے؟ کیسے منظم کرتا ہے؟ اور ہم سائنسی ترقی کو سیکیورٹی کے ساتھ کس طرح متوازن (بیلنس) کرتے ہیں؟

اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوگوں اور مصنوعی ذہانت پر توجہ دینا ہو گی تاکہ اس ٹیکنالوجی کو بے لگام گھوڑا بننے سے روکا جا سکے۔

نائب امریکی سفیر جیفری ڈی لارینٹس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ممالک کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے جس سے امن و سلامتی کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

کیا مصنوعی ذہانت کے استعمال پر پابندی لگا دی جائے گی ؟

جیفری ڈی لارینٹس نے واضح طور پر مؤقف اختیار کیا کہ کسی بھی رکن ممالک کو مصنوعی ذہانت کا استعمال لوگوں پر پابندی لگانے، مجبور کرنے، دبانے یا بے اختیار کرنے کے لیے نہیں کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
  • 06 اپریل, 2026

ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
  • 06 اپریل, 2026

مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…

قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
  • 06 اپریل, 2026

وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…

ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
  • 06 اپریل, 2026

ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…

آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز  کیلئے نئی سہولتیں متعارف
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
  • 06 اپریل, 2026

اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…

پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
  • 06 اپریل, 2026

رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن

تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
  • 06 اپریل, 2026

پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے

بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا  چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
  • 06 اپریل, 2026

خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…

ایران نے ڈیل نہ کی تو آج رات اسے تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی نئی دھمکی
ایران نے ڈیل نہ کی تو آج رات اسے تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی نئی دھمکی
  • 06 اپریل, 2026

منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…

پی ایس ایل 11، سلطانز  نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
  • 06 اپریل, 2026

صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…

پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
  • 06 اپریل, 2026

مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…

جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
  • 06 اپریل, 2026

قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…