پاکستانی نژاد برطانوی صحافی کا غیر منصفانہ برطرفی کیخلاف سی این این پر مقدمہ
- 10 جولائی, 2023
- Fahad Bin Shakir
- ایڈیٹرچوائس, پاکستان, تازہ ترین, دنیا, شمالی امریکا, یورپ
لندن: پاکستانی نژاد برطانوی صحافی صائمہ محسن پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد غیر منصفانہ برطرفی اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنائے جانے پر مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے خلاف مقدمہ دائر کر رہی ہیں۔
مودی سے انسانی حقوق پر سوال کیوں پوچھا؟ صحافی صابرینہ صدیقی کو ہراسیت کا سامنا
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میں سی این این کے لیے اسائنمنٹ کرنے کے دوران زخمی ہو گئی اور انہوں نے مجھے نکال دیا۔
I was injured on assignment for CNN
They fired meWe risk our lives in the field trusting we’ll be taken care of
I’m suing for unfair dismissal, disability & race discrimination. CNN wants my case thrown out
Big week for me at Employment Tribunal 🤲🏾 https://t.co/QYvOrB3LpH
— Saima Mohsin (@SaimaMohsin) July 10, 2023
صائمہ محسن کے مطابق پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران اس بھروسے پر اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں کہ ہمارا خیال رکھا جائے گا۔
پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا، بھارتی صحافی نے بھی بھانڈا پھوڑ دیا
پاکستانی نژاد برطانوی صحافی کے مطابق وہ چینل پر غیر منصفانہ برطرفی، معذوری اور نسلی امتیاز کا مقدمہ دائر کر رہی ہیں۔
انہوں نے برطانوی خبر رساں ادارے دی گارجین کا ایک مضمون بھی شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس سے اسرائیل/ فلسطین تنازعہ ر رپورٹنگ کرتے ہوئے ایک حادثے کا شکار ہو کر معذور ہو گئی تھیں۔

اس حوالے سے مضمون میں لکھا ہے کہ خاتون صحافی کا کیمرہ مین گاڑی ان کے پاؤں کے اوپر سے چلا کر بھاگ گیا تھا جس سے ان کے ٹشوز شدید متاثر ہوئے جس کی وجہ سے انہیں بیٹھنے، کھڑے ہونے اور چلنے پھرنے یا کل وقتی کام پر واپس آنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تحریر کردہ مضمون میں صائمہ محسن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے اپنے ادارے سے متبادل ڈیوٹی دینے اور بحالی کے لیے تعاون کی درخواست کی مگر سی این این نے انکار کر دیا۔
سی این این کی خاتون صحافی کا اسکارف پہننے سے انکار: ایرانی صدر نے طے شدہ انٹرویو منسوخ کر دیا
صائمہ محسن کے مطابق انہوں نے سی این این سے استفسار کیا کہ کیا وہ سفری اوقات میں کمی کے لیے کسی پریزنٹنگ رول میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں ؟ تو انہیں بتایا گیا کہ آپ دیکھنے میں ویسی نظر نہیں آتیں جیسی شخصیت کی ہم تلاش کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کا معاہدہ تین سال بعد ختم کر دیا گیا۔
صائمہ محسن نے کہا کہ انہوں نے ایمپلائمنٹ ٹربیونل کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا، یہ مقدمہ اس لیے دائر کیا کیونکہ نیٹ ورک ان کی چوٹ کے بعد ان کی مدد کرنے میں ناکام رہا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے عالمی نامہ نگار بننے کے لیے سخت محنت کی، سی این این کے ساتھ اپنی ملازمت سے پیار کیا، میں نے کئی بار سی این این کے لیے اسائنمنٹ کرتے ہوئے یہ سوچ کر اپنی جان کو خطرے میں ڈالا کہ ادارہ میری پشت پر ہو گا۔
دی گارجین کے مطابق صائمہ محسن نے نسل و صنفی بنیاد پر تنخواہ میں فرق اور معذوری کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا بھی الزام عائد کیا اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہیں اعلیٰ سطح کے آن ایئر مواقع سے محروم رکھا گیا، مینیجرز نے سفید فام امریکی نامہ نگاروں کو آن ایئر کرنے کا انتخاب کیا جب کہ میں لائیو رپورٹنگ کے لیے تیار تھی۔
روسی خاتون صحافی پر بہیمانہ تشدد، مار پیٹ کے بعد انگلیاں توڑ دیں، اسپتال منتقل
رپورٹ میں کہا گیا کہ سی این این نے اس معاملے پر رد عمل دینے سے انکار کر دیا اور الزامات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ صائمہ محسن اپنے معاہدے کی شرائط کے تحت لندن میں مقدمہ درج ہی نہیں کر سکتی ہیں۔
متعلقہ پوسٹس
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
- 06 اپریل, 2026
ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
ایران نے ڈیل نہ کی تو آج رات اسے تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی نئی دھمکی
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
- 06 اپریل, 2026
قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…