کینیڈا، حادثے کا شکار ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کیساتھ ممکنہ انسانی باقیات برآمد
- 29 جون, 2023
- Fahad Bin Shakir
- پاکستان, تازہ ترین, ٹاپ اسٹوریز, دنیا, شمالی امریکا
ٹورنٹو: اوشین گیٹ کمپنی کی آبدوز ٹائٹن کا ملبہ بحراوقیانوس سے نکالا گیا تو اس کے ساتھ انسانی باقیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔
ٹائٹن آبدوز کی زیر سمندر جانے سے پہلے آخری ویڈیو منظر عام پر آگئی
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز، نشریاتی ادارے مرر اور جی بی نیوز کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ حکام نے بتایا ہے کہ ٹائٹن آبدوز کے ملبے سے ممکنہ طور پر انسانی باقیات بھی ملی ہیں جن کا معائنہ طبی ماہرین کریں گے۔
امریکی کوسٹ گارڈ کے حکام کے مطابق ٹائٹن کے ٹکڑوں اور ممکنہ طور پر اس میں موجود افراد کی باقیات کو کینیڈا کے جزیرے نیوفاؤنڈ لینڈ منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ وہی مقام ہے جہاں سے بدقسمت آبدوز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والے پانچ سیاحوں کو اپنے ہمراہ لے کر آخری سفر پر روانہ ہوئی تھی۔
اوشن گیٹ کو خطرات سے خبردار کیا تھا، ٹائی ٹینک فلم کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون کا انکشاف
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوفاؤنڈلینڈ سے جائے حادثہ کا فاصلہ تقریباً 400 میل کا ہے۔

سمندر کی تہہ سے نکالی گئی چیزوں میں آبدوز کا اگلا حصہ شامل ہے جس سے بدقسمت سیاحوں کو ٹائی ٹینک کی باقیات کا نظارہ کرنا تھا۔
لاپتہ آبدوز کی تلاش جاری، ٹائی ٹینک کے قریب سے ملبہ برآمد
یاد رہے کہ ٹائٹن کی باقیات حادثے کے دسویں روز نکال کر کینیڈا لائی گئی ہیں، ماہرین ملنے والی باقیات پر تحقیقات کر کے حادثے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کریں گے۔
اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ بحیرہ اوقیانوس میں 12 ہزار 5 سو فٹ نیچے زیر آب شدید دباؤ کے نتیجے میں ٹائٹن دھماکے سے تباہ ہوئی جس کے نتیجے میں آبدوز میں سوار پانچوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔
یاد رہے کہ ان افراد میں پاکستانی کاروباری شخصیت شہزادہ داؤد اور ان کے نوجوان بیٹے بھی شامل تھے۔

امریکی بحریہ کے ایک سینیئر اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ بحر اوقیانوس میں گم ہوجانے والی آبدوز ٹائٹن لاپتہ ہونے کے فوراً بعد ہی تباہ ہو گئی تھی۔
امریکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی بحریہ کے سینیئر اہلکار کا ٹائٹن کے تباہ ہونے سے متعلق کہنا تھا کہ سمندر کے نیچے دھماکے کی آواز سے ملتی جلتی آواز کی اطلاع کوسٹ گارڈ کمانڈر کو دی گئی تھی۔
لاپتہ آبدوز کے سربراہ کی اہلیہ ٹائی ٹینک میں ہلاک ہونے والے جوڑے کی نسل سے ہیں
سینئر اہلکار نے کہا تھا کہ اوشین گیٹ کی لاپتا آبدوز ٹائٹن کی تلاشی کیلئے اعلیٰ خفیہ صوتی سراغ رساں نظام کا استعمال کیا گیا تھا۔
متعلقہ پوسٹس
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 06 اپریل, 2026
وزیراعظم کی حاضری صرف 7 فیصد، قائد حزب اختلاف کی حاضری 100فیصد رہی ،پارلیمانی وقت…
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
- 06 اپریل, 2026
ٹرمپ کی دھمکی قابلِ مذمت، اہم تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف…
آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف
- 06 اپریل, 2026
اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا…
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے،ڈی جی ایکسائز عرفان میمن
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
ایران نے ڈیل نہ کی تو آج رات اسے تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی نئی دھمکی
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ…
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
- 06 اپریل, 2026
قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…